Tag Archives: اپوزیشن

رہبر کمیٹی عید اپوزیشن اے پی سی اعلان

رہبر کمیٹی کا عید کے بعد اپوزیشن کی اے پی ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۴:۵۵ شام ۴:۵۵ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) رہبر کمیٹی نے عید کے بعد اپوزیشن کی اے پی سی بلانے کا اعلان کر دیا۔ رہبر کميٹی کا اجلاس کنوينئر اکرم درانی کی زير صدارت ہوا۔ اجلاس کے بعد ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے اکرم درانی نے عيد کے بعد بلائی گئی آل پارٹيز کانفرنس کی تفصيلات بتائيں اور حکومت پر تنقیدی نشتر چلائے۔ لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا پی ٹی آئی حکومت ناکام ہو چکی۔ حکومت گرفتاريوں کے ذريعے کشمير ايشو سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔ مياں افتخار کا کہنا تھا کہ عمران خان کو لانے والوں کا مقابلہ کریں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اپوزیشن سیاسی قبر کھود شیخ رشید

اپوزیشن اپنی سیاسی قبر خود کھود رہی ہے، ش...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۹:۳۹ شام ۹:۳۹ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا اپوزیشن اپنی سیاسی قبر خود کھود رہی ہے۔ نون لیگ اور پیپلزپارٹی کا بُرا وقت شروع ہو گیا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے پر شیخ رشید نے کہا سینیٹ میں منی لانڈررز اور کمیشن ایجنٹس کو ووٹ نہیں دیا گیا۔ مہنگائی چوروں کی وجہ سے زیادہ ہوئی۔ انہوں نے کہا باپو سمیت اہل و عیال کی سیاست ختم ہو چکی۔ شیخ رشید بولے فضل الرحمان نے کوئی غلط شاٹ کھیلی تو سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائے گی۔ قبل ازیں وزیر ریلوے شیخ رشید … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

چیئرمین سینیٹ اپوزیشن شدیداختلافات لاہور ‏ روزنامہ 92 نیوز چیئر مین ‏ ڈپٹی چیئر مین ‏ صادق سنجرانی

چیئرمین سینیٹ کے معاملے پر اپوزیشن میں شد...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۸:۳۰ دن ۸:۳۰ دن

لاہور ( روزنامہ  92 نیوز) چیئر مین اور ڈپٹی چیئر مین سینٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد اور نئے چیئرمین سینیٹ  کے انتخاب کے معاملہ پر اپوزیشن کے اندر شدید اختلافات پیدا ہو گئے ۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہٹانے کے معاملہ پر متفق اپوزیشن کے بہت سے ارکان نئے چیئر مین کے نام پر متفق نہیں اور پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے اندر اب کھل کر سینیٹرز نے اس پر اپنی ناراضی کا اظہار کرنا شروع کر دیا، اسی وجہ سے اپوزیشن قیادت مشکل میں پڑ گئی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کیخلاف عدم … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

روس پولیس اپوزیشن ماسکو ‏ ‏92 نیوز دارالحکومت ‏ اپوزیشن ارکان ‏ مقامی بلدیہ ‏ چڑھ دوڑی ‏ ڈنڈوں کی بارش ‏ ‏8 ستمبر ‏ بلدیہ الیکشن

روس میں پولیس اپوزیشن پر چڑھ دوڑی،ایک ہزا...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۸:۵۳ شام ۸:۵۳ شام

ماسکو ( 92 نیوز) روس میں پولیس اپوزیشن پر چڑھ دوڑی، ایک ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا۔ روس میں  دارالحکومت ماسکو میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت سے اپوزیشن ارکان  کو مقامی بلدیہ کے الیکشن میں شرکت کی اجازت دینے کا مطالبہ کرتے رہے۔ وزیراعظم عمران خان کو ولادی میرپیوٹن کی دورہ روس کی دعوت مظاہرین کی جانب سے روسی صدر کے خلاف نعرے بھی لگائے گئے، جس کے بعد ماسکو کی پولیس مظاہرین پر چڑھ دوڑی اور ڈنڈوں کی بارش کر دی۔ پولیس کے تشدد سے دو افراد کے سر بھی پھٹ گئے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

فردوس عاشق اعوان اپوزیشن شر پسندوں ٹولہ

فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن کو شر پسندوں ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۸:۰۵ شام ۸:۰۵ شام

اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن کو شر پسندوں کا ٹولہ قراردے دیا ۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کل کے ناکام احتجاج سے ثابت ہو گیا ن لیگ کے پاس پولیس کی لاٹھی،سرکار کی کاٹھی نہ ہو تو پاور شو نہیں کرسکتی۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا وزیر اعظم نے اپوزیشن کے جلسے یا ریلی کو نہ روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اگلے سال 25 جولائی کو کل کے فلاپ احتجاج کا یوم سیاہ منائیں گے۔ عوام نے کل ان سے لاتعلقی کا اعلان کرکے ان کا بیانیہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اپوزیشن جلوسوں جلسیوں محدود فیاض الحسن چوہان

اپوزیشن بڑے جلوسوں کی بجائے جلسیوں تک محد...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۶:۵۹ شام ۶:۵۹ شام

 لاہور (92 نیوز) صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا کل عوام نے یوم تشکر جبکہ لوٹ مار ایسوسی ایشن نے یوم سیاہ منایا۔ اپوزیشن بڑے جلوسوں کی بجائے جلسیوں تک محدود ہو چکی ہے۔ صوبائی وزیر کالونیز فیاض الحسن نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران اپوزیشن جماعتوں کے یوم سیاہ پر خوب تنقید کی۔ بولے کہ فلم کا ڈراپ سین ہوگیا۔ عوام نے پچیس جولائی کو یوم تشکر منایا جبکہ لٹ مار ایسوسی ایشن یوم سیاہ منا رہی تھی۔ فیاض الحسن چوہان نے مریم نواز کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر مسلم لیگ ن کی فنانشل کارکردگی رپورٹ جاری ہونے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

احسن اقبال اپوزیشن گزشتہ روز یوم سیاہ حکومت عدم اعتماد قرار

احسن اقبال نے اپوزیشن کے گزشتہ روز کے یوم ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۵:۵۴ شام ۵:۵۴ شام

 لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے اپوزیشن کے گزشتہ روز کے یوم سیاہ کو حکومت پر عدم اعتماد قراردے دیا اور کہا عمران خان پاکستان کو میلٹ ڈاؤن کی طرف لے جا رہے ہیں۔ احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کل کے جلسوں نے ثابت کر دیا کہ یہ عوام کی حکومت نہیں  ہے۔ بیرونی سرمایہ کاری 50 فیصد کم ہو گئی۔ پاکستان کے کارخانے اور انڈسٹری میں زبردست بحران ہے۔ 10 لاکھ لوگ پی ٹی آئی کی حکومت میں بیروزگار ہو گئے۔ چار لاکھ لوگ خط غربت سے نیچے چلے گئے۔ احسن … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

عمران خان ملک بقا جنگ اپوزیشن سینیٹ آئین خواہش فردوس عاشق اعوان

عمران خان ملک کے بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں ، فر...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱:۵۸ شام ۱:۵۸ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا عمران خان ملک کے بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ اپوزیشن سینیٹ کو آئین نہیں اپنی خواہش کے تحت چلانا چاہتی ہے۔ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے لعل شہباز قلندر کے مزار پر حاضری دی اور چادر چڑھائی۔ رہنما تحریک انصاف حلیم عادل شیخ اور حاکم علی نوحانی بھی ہمراہ تھے۔ فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ بھٹو خاندان کےعلاوہ عوام کی بھی خدمت کریں۔ قلندر کی دھرتی پر کھڑے ہو کر اپوزیشن کیلئے ہدایت کی دعا کرتی ہوں۔ فردوس عاشق نے کہا اپوزیشن سینیٹ کوآئین … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اپوزیشن ‏ ‏15 سینیٹرز سنجرانی حمایت کا امکان لاہور ‏ روزنامہ 92 ‏ ‏92 نیوز سینٹ الیکشن

اپوزیشن کے 15 سینیٹرز کی جانب سے سنجرانی ک...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۰ دن ۱۱:۵۰ دن

لاہور (روزنامہ 92 نیوز)سینٹ الیکشن میں جوڑ توڑ عروج پر ، ن لیگ کے دو سینیٹرز کی حکومتی ظہرانے میں شرکت کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے ’’ سینیٹرز بچاؤ اور نمبر پورے کرو‘‘ پر کام شروع کر دیا۔ ن لیگ کی اعلیٰ قیادت نے بھی اپنے سینیٹرز کی نگرانی پر جن اہم ذمہ داران کی ڈیوٹی لگا رکھی تھی  ان کے ساتھ بھی ناراضگی کا اظہار کیا گیا  ۔  مزید ن لیگ کے کتنے سینیٹرز صادق سنجرانی کے حق میں جا سکتے ہیں، ن لیگ نے اس پر کام شروع کر دیا۔ اپوزیشن اتحاد میں دراڑیں ذرائع نے بتایا چیئر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

متحدہ اپوزیشن ‏ ‏ یوم سیاہ ‏ رہبر کمیٹی ‏ اپوزیشن ‏ عام انتخابات ‏ مبینہ دھاندلی ‏ اسلام آباد

انتخابات کو سال مکمل،حکومت یوم تشکر،اپوز...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۰ دن ۱۱:۳۰ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز ) 25 جولائی کے عام انتخابات جیتنے کی خوشی میں حکومت اور اتحادی آج یوم تشکر جبکہ اپوزیشن یوم سیاہ منائیگی ۔ عام انتخابات 2018 کے ایک  سال مکمل ہونے پر تحریک انصاف آج یوم تشکر منائے گی ، پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سیف اﷲ خان نیازی نے اس سلسلے میں مرکزی و صوبائی تنظیموں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ تحریک انصاف پنجاب پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں صوبائی صدر اعجاز چودھری کی صدارت میں تقریب ہوگی۔تحریک انصاف اسلام آباد کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ایک تقریب کا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

متحدہ اپوزیشن صوبائی دارالحکومت احتجاجی جلسے لاہور مانیٹرنگ ڈیسک رہبر کمیٹی ‏ اپوزیشن مبینہ دھاندلی مرکزی تقریب ‏ پشاور ‏ مال روڈچیئرنگ کراس ‏ ڈپٹی کمشنر لاہور

متحدہ اپوزیشن آج یوم سیاہ منائیگی

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۹ شام ۱۱:۴۹ شام

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ اپوزیشن آج یوم سیاہ منائے گی،  رہبر کمیٹی کے فیصلہ کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف صوبائی دارالحکومتو ں میں احتجاجی جلسے کئے جائینگے جبکہ مرکزی تقریب پشاور میں ہو گی ۔ لاہور میں مال روڈ چیئرنگ کراس چوک میں متحدہ اپوزیشن جلسہ کریگی جس کیلئے ڈپٹی کمشنر لاہور کو درخواست جمع کرا دی گئی ہے  ، جبکہ دیگر مقامات پر بھی احتجاجی مظاہرے کئے جائینگے ۔ جلسوں کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں کو میزبانی سونپی گئی ہے اور اس سلسلہ کی مرکزی تقریب پشاور میں ہو گی جس سے مرکزی قائدین … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی برقرار تحریک عدم اعتماد

اپوزیشن کی ریکوزیشن پر سینیٹ کا اجلاس شرو...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۴:۱۹ شام ۴:۱۹ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) اپوزیشن کی ریکوزیشن پر سینیٹ کا اجلاس آج ہوا اور شروع ہوتے ہی ملتوی کر دیا گیا۔ اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلایا گیا سینیٹ کا اجلاس چند منٹوں میں ہی ختم ہو گیا۔ اجلاس کے آغاز پر چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر ستارہ ایاز، احمد خان ، آغا شاہ زیب درانی پر مشتمل پینل آف چیئرمین کا اعلان کیا۔ اس کے بعد میر صادق سنجرانی نے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بحث کی اجازت دی۔ اپوزیشن لیڈر راجہ ظفر الحق نے بحث کو ضابطے کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا ایجنڈے میں قرارداد کو شامل نہیں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

دنیا این آر او ‏ وزیر اعظم واشنگٹن ‏ ‏92 نیوز عمران خان ‏ دو ٹوک اعلان ‏ اپوزیشن بادشاہ کی سفارش ‏ قوم کا لوٹا پیسہ

دنیا ادھر کی ادھر ہو جائے ، این آر او نہی...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۹:۵۹ دن ۹:۵۹ دن

واشنگٹن ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دنیا ادھر کی ادھر ہو جائے ،این آر او نہیں ملے گا ،اپوزیشن کا ایک ہی مقصد ہے کہ این آر او مل جائے، این آر او کے لئے  ایک بادشاہ سے سفارش کروائی گئی، قوم کا لوٹا پیسہ واپس کریں،جیل سے نکال دیں گے ماضی میں کبھی ان لوگوں سےنہیں پوچھاگیا، ہم نےطاقت ورکااحتساب شروع کیا، جوآج پاکستان میں ہورہاہے یہ نیا پاکستان بن رہاہے، کرپشن ختم کرکے پاکستان کو اوپر لاکر دکھائیں گے، واپس جاکر جیل سےٹی وی اوراے سی بھی نکلوانے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اپوزیشن ‏ یوم سیاہ ‏ لاہور ‏ ‏92 نیوز ‏25جولائی

اپوزیشن جماعتوں کا25جولائی کویوم سیاہ کا ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۹:۴۸ شام ۹:۴۸ شام

لاہور ( 92 نیوز) لاہور میں اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں   25جولائی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا، مختلف شہروں میں جلسے اور ریلیاں ہوں گی،مولانا فضل الرحمان نے کہا معاشی تباہی کے ذمہ دار سیاسی لوگوں کو گرفتارکررہے ہیں۔ لاہور میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنما سر جوڑ کر بیٹھ گئے،ماڈل ٹاؤن میں اپوزیشن کا اہم اجلاس ہوا،مسلم لیگ ن،پیپلزپارٹی، اے این پی، جے یو آئی اور دیگر جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اپوزیشن جماعتوں نے25جولائی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا،ملک بھر میں ریلیاں اور جلسے ہوں گے،حکومتی پالیسیوں کو نشانہ بنایا جائے گا،احسن … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

چیئرمین سینیٹ ‏ اپوزیشن ‏ ریکوزیشن ‏ سینیٹ اجلاس ‏ ‏23 جولائی اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز صادق سنجرانی ‏ تحریک عدم اعتماد ‏ خط کے جواب ‏ تمام تحفظات ‏مسترد ایوان بالا

چیئرمین سینیٹ نے اپوزیشن کی ریکوزیشن پر س...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۷:۰۹ شام ۷:۰۹ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اپوزیشن کی ریکوزیشن پر سینیٹ کا اجلاس 23 جولائی کو طلب کرلیا جس میں  تحریک عدم اعتماد پر بحث کی جائے گی، چیئرمین نے اپوزیشن کے خط کے جواب میں تمام تحفظات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کرنے کےلیے تیار ہیں۔ تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر  اپوزیشن کی درخواست کو چیئرمین سینیٹ نے منظور کرتے ہوئے ایوان بالا کا اجلاس 23 جولائی کو سہ پہر 3 بجے طلب کرلیا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ نے اجلاس کی طلبی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، اجلاس … Read More

تازہ ترین ویڈیوز