Tag Archives: آگ

کیلیفورنیا، آگ بھڑک اٹھی، متعدد افراد زخمی، عمارتیں تباہ، واشنگٹن، 92 نیوز

امریکی ریاست کیلی فونیا میں لگی آگ بے قا...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۲:۵۰ شام ۲:۵۰ شام

 کیلی فورنیا (92 نیوز) امریکی ریاست کیلی فونیا میں لگی آگ تیسرے روز بھی بے قابو ہے۔ آتشزدگی کے باعث 3 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق  گرانڈا ہِلز اور پورٹر رانچ کے مقامات پر لگی آگ  نے سات ہزار پانچ سو ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی کے باعث اکتیس کے قریب عمارتوں کو نقصان ہوا۔ امریکی میڈیا کے مطابق آگ پر قابو پانے کیلئے جہاز سے اس پر پانی اوز کیمیکلز کا استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ امدادی کارکنوں کیساتھ ساتھ پولیس اہلکار بھی متاثرہ علاقوں میں متعین ہیں۔ فائر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں لاس اینجلس ک...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۲:۲۹ شام ۲:۲۹ شام

 کیلی فورنیا (92 نیوز) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں لاس اینجلس کے قریب جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہو گئی۔ ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آگ نے لاس اینجلس کے 4700 ایکڑ سے زائد رقبے کو گھیرے میں لے لیا ہے جب کہ یہ ایک گھنٹے میں 800 ایکڑ کو گھیر رہی ہے۔ اس آگ سمیت رواں سال آگ لگنے کے 275 واقعات ہو چکے ہیں۔ 2018 میں کیلیفورنیا کے جنگلات میں آگ لگنے کے ساڑھے آٹھ ہزار واقعات ہوئے تھے جن میں 100 لوگ جان کی بازی ہار گئے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مال روڈ ، بنک ، باہر ، ٹرانسفارمر ، پھٹنے ، آگ ، بھڑک

مال روڈ پر بنک کے باہر ٹرانسفارمر پھٹنے س...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۳:۰۰ شام ۳:۰۰ شام

 لاہور (92 نیوز) مال روڈ پر بنک کے باہر ٹرانسفارمر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی۔ واقعے میں متعدد موٹر سائیکلیں اور دو کاریں آگ کی لپیٹ میں آ کر راکھ بن گئیں۔ آگ کے باعث بجلی کی تاریں بھی ٹوٹ کر سڑک پر گر گئیں ۔ بنک کا عملہ عمارت کے اندر محصور ہو گیا۔ آگ نے بینک کے باہر کھڑی موٹر سائیکلوں  کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

تازہ ترین ویڈیوز

ڈیرہ غازی خان ، ننگے پاؤں ، آگ ، چلنے ، غریب ، گل زمان ، مشکلات

ننگے پاؤں آگ پر چلنے کے بعد بھی غریب گل ز...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۸:۴۳ شام ۸:۴۳ شام

 ڈیرہ غازی خان (92 نیوز) ڈیرہ غازی خان میں ننگے پاؤں آگ پر چلنے کے بعد بھی غریب گل زمان کی مشکلات کم نہ ہوئیں۔ میڈیا کو مؤقف دینے پر بااثر افراد نے گل زمان کو علاقہ بدر کردیا۔ بندوق چوری کے الزام میں ننگے پاؤں دہکتے انگاروں پر چلنے والے گل زمین پر بااثر افراد نے  زمین تنگ کر دی  ۔ میڈیا کو مؤقف دینے پر بااثر افراد نے گل زمان کو علاقہ بدر کردیا ۔ ماضی میں کوئی  مقدمہ نہ ہونے کے باوجود پولیس نے گل زمان کو عادی مجرم قرار دے دیا۔ نائنٹی ٹو نیو نے معاملہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

شیرشاہ کراچی کپڑے گودام آگ گھنٹے بے قابو

شیرشاہ کراچی میں کپڑے کے گودام میں لگی آ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۳:۲۶ شام ۳:۲۶ شام

کراچی (92 نیوز) شیرشاہ کراچی میں کپڑے کے گودام میں لگی آگ چھ گھنٹے بعد بھی بے قابو ہے۔ لاکھوں کا سامان جل کر راکھ بن گیا۔ صبح 9 بجے لُنڈے کے 4 گوداموں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور شعلوں نے گودام لپیٹ میں لے لیے۔ فائر بریگیڈ کے 8 فائر ٹینڈرز آگ بجھانے کیلئے پہنچے، جبکہ پاکستان بحریہ کے فائر ٹینڈر کو بھی طلب کرنا پڑا ۔ آتشزدگی کے متاثرین نے فائر بریگیڈ عملے کی تاخیر سے آمد کا شکوہ کیا ۔ علاقے کے عوامی نمائندے نے بتایا کہ فائر ٹینڈرز کے پاس پانی تک موجود نہیں تھا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

جاپان شخص اینی میشن اسٹوڈیو آگ

جاپان میں ایک شخص نے اینی میشن اسٹوڈیو می...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۸ شام ۱۱:۰۸ شام

 ٹوکیو (92 نیوز) جاپان میں جنونی شخص نے اینی میشن اسٹوڈیو میں آگ لگا دی جس سے 24 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہو گئے۔ جاپان کے شہر کیوتو کی معروف اینی میشن کمپنی پر جنونی شخص  کے حملے نے متعدد معصوم جانیں نگل لیں۔ حکام کے مطابق اکتالیس سالہ شخص کمپنی کے اسٹوڈیو میں گھسا اور پٹرول چھڑکنے کے بعد آگ لگا دی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پوری تین منزلہ عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ دلخراش واقعے پر جاپانی وزیر اعظم شینزوایبے نے ٹویٹ کیا کہ بڑی تعداد میں ہونے والی ان ہلاکتوں کے دکھ کو … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

چین

چین ، سیچوان کے پہاڑی جنگلات میں لگی آگ 30...

۰۴ اپریل, ۲۰۱۹ ۱:۵۷ شام ۱:۵۷ شام

بیجنگ ( 92 نیوز) چین کے جنوب مغربی صوبوں میں لگی آگ شدت اختیارکرگئی، ریسکیو کارروائیوں میں مصروف 30فائر فائٹرز آگ کی لپیٹ میں آکر ہلاک ہوگئے،ادھر صوبہ شانشی کے جنگلات میں لگی آگ کے باعث ہزاروں افراد بےگھرہوگئے۔ چین کے صوبہ سیچوان کے پہاڑی جنگلات میں لگی آگ بےقابو ہوگئی ، بھڑکتے شعلوں کو بجھانے کی کوششوں کے دوران 27 فائر فائٹرز سمیت 30 افراد ہلاک ہوگئے۔ صوبہ سیچوان کی مولی کاؤنٹی کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کیلئےمقامی افراد سمیت 700 فائر فائٹرزامدادی کارروائیوں میں مصروف تھے،جن میں سے تیس ہوا کا رخ اچانک تبدیل … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ڈھاکہ ، بنگلہ دیش

ڈھاکہ میں 4منزلہ عمارت میں آتشزدگی سے 70 ا...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱:۱۹ شام ۱:۱۹ شام

ڈھاکہ ( 92 نیوز ) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں آتشزدگی کے باعث 70افراد لقمہ اجل بن گئے  جب کہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں خوفناک آتشزدگی نے تباہی مچا دی ، چار منزلہ عمارت میں لگنے والی آگ نے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا جس میں 70افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے ۔ رات گئے لگنے والی آگ نے ہر چیز کو راکھ بنا دیا، دوسو سے زائد فائر فائٹرز نے پانچ گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا ۔ ٓآتشزدگی کے بعد متعدد افراد … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پیرس آگ ریسکیو ٹیموں

پیرس میں قائم آٹھ منزلہ رہائشی عمارت میں...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۴:۵۵ شام ۴:۵۵ شام

 پیرس (92 نیوز) پیرس میں قائم آٹھ منزلہ رہائشی عمارت میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ واقعے کےنتیجے میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے بروقت کاروائی کرکے آگ پر بھی قابو پا لیا تاہم حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ آگ سے بچنے کیلئےعمارت کی چھت پر پناہ لینے والے افراد کو بھی بچا لیا گیا۔ حکام کے مطابق دو سو کے قریب ریسکیو اہلکار تاحال جائے وقوعہ پر موجود ہیں جبکہ قریبی عمارتوں کو بھی خالی کروا لیا گیا ہے۔ دوسری جانب پولیس نےحادثے کی تحقیقات کا آغاز کر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

آگ حناء، مناہل خفظہ ، ثناء اور نینا ریسکیو 1122 بے نظیر بھٹو ہسپتال

راولپنڈی میں ایران روڈ پر گھر میں آگ بھڑ...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۶:۳۱ شام ۶:۳۱ شام

 راولپنڈی (92 نیوز) راولپنڈی میں ایران روڈ پر گھر میں آگ بھڑک اٹھی جس کی زد میں آکر چار خواتین جھلس کر جاں بحق ہو گئیں۔ راولپنڈی میں ایران روڈ پر واقع گھر کے ایک کمرے میں اچانک آگ بڑھکی جس نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ دم گھنٹے سے ایک ہی خاندان کی پانچ خواتین حناء، مناہل خفظہ ، ثناء اور نینا جاں بحق ہو گئیں۔ اہل علاقہ کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ گھر میں ہیٹر کے باعث پیش آیا۔ گھر میں لکڑی کا کام زیادہ تھا اور کارپٹ بھی بچھا ہوا تھا۔ ریسکیو اہلکاروں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کیلیفورنیا میں جنگلات میں لگی آگ پر قابو...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۷ ۲:۵۹ شام ۲:۵۹ شام

کیلیفورنیا( 92 نیوز ) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات اور شہری آباد ی میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جا سکا ۔ ہلاکتوں کی تعداد 15 ہو گئی ۔ آگ ایک لاکھ ایکڑ کے رقبے تک پھیل چکی ہے ۔ آگ پر قابو پانے کیلئے 11سو فائر فائٹرز ، 14 ہیلی کاپٹرز ، 6 جہاز جدو جہد میں مصروف ہیں ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیلیفورنیا کو آفت زدہ علاقہ قرار دینے کی منظوری دے دی ۔

تازہ ترین ویڈیوز