Tag Archives: آپریشن

سکیورٹی فورسز ، بویا ، خفیہ اطلاعات ، آپریشن، دہشت گرد

سکیورٹی فورسز کا بویا میں خفیہ اطلاعات پر...

۱۲ دسمبر, ۲۰۱۹ ۷:۰۵ شام ۷:۰۵ شام

راولپنڈی (92 نیوز) سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دو دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دو فوجی جوان حوالدار شیر زمان اور سپاہی محمد جواد بھی شہید ہوئے۔

تازہ ترین ویڈیوز

شام ، داعش ، سرغنہ ، ابوبکر البغدادی ، ٹھکانے ، آپریشن ، ویڈیو

شام میں داعش کے سرغنہ ابوبکر البغدادی کے ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۹:۱۱ دن ۹:۱۱ دن

 واشنگٹن (92 نیوز) امریکا نے شام میں داعش کے سرغنہ ابوبکر البغدادی کے ٹھکانے پر آپریشن کی ویڈیو جاری کر دی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فورسز البغدادی کے کمپاؤنڈ کی طرف جا رہے ہیں ۔ اسی دوران باہر موجود دس سے پندرہ دہشتگرد فورسز کی جانب بڑھنے لگتے ہیں جن پر ہیلی کاپٹرز  سے فائرنگ کی جاتی ہے ۔ ویڈیو کے ایک اور حصے میں آپریشن مکمل ہونے کے بعد ٹھکانے کو میزائل کے ذریعے نشانہ بناتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے ۔ کمانڈر سنٹرل کمانڈر جنرل کینتھ مکینزی نے  پریس بریفنگ میں آپریشن کی مزید تفصیلات … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ضلع پلوامہ میں سرچ آپریشن کے دوران مزید 4 کشمیری نوجوان شہید کر دیے گئے ‏

مقبوضہ کشمیر ، ضلع شوپیاں میں بھارتی فورس...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۳:۰۲ شام ۳:۰۲ شام

 سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت تھم نہ سکی۔ ضلع شوپیاں میں قابض فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔ مقبوضہ کشمیر میں درندہ صفت بھارتی فوج کی سفاکانہ کارروائیاں جاری ہیں۔ قابض فوج نے ضلع شوپیاں کے علاقے نروانی کو علی الصبح ہی گھیرے میں لے لیا۔ بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن کے نام پر چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔ گھر گھر تلاشی کے دوران کشمیری نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا۔ نوجوان کی شہادت پر کشمیری سراپا احتجاج بن گئے۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے  ضلع … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

حج پاکستان آپریشن شروع حج پرواز 214 عازمین لاہور ایئرپورٹ روانہ

پاکستان سے حج آپریشن شروع ، پہلی حج پروا...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۸:۱۱ دن ۸:۱۱ دن

 لاہور (92 نیوز) پاکستان سے حج آپریشن شروع ہو گیا۔ نجی ایئر لائن کی پہلی حج پرواز دو سو چودہ عازمین کو لے کر لاہور ائیرپورٹ سے روانہ ہوئی۔ نجی ایئرلائن کی پرواز عازمین کو لیکر مدینہ منورہ پہنچے گی۔ وزیر مذہبی امور پنجاب سید سعید الحسن نے عازمین کو رخصت کیا۔ عازمین کو الوداع کہنے سے پہلے خصوصی دعا بھی کروائی گئی۔ صوبائی وزیر سید سعیدالحسن نے کہا کہ پاکستان اور سعودی حکومت کا بہترین اقدامات پر شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ عازمین کوالوداع کہنے آنا ان کی خوش قسمتی ہے۔ عازمین سے گزارش ہے کہ پاکستان کے بہتر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ ، پابندی ، ہڑتال ، مقبوضہ کشمیر ، پولیس ، پیرا ملٹری فورس

ضلع بڈگام میں نام نہاد آپریشن کے دوران ق...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۳ دن ۱۱:۱۳ دن

 سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی تھم نہ سکی۔ ضلع بڈگام میں نام نہاد آپریشن کے دوران قابض فورسز نے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔ تازہ کارروائی میں بھارتی فورسز نےضلع بڈگام کے علاقے چدورا کا محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاش کے دوران فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو شہید کر دیا۔ شہادتوں کے بعد کشمیری بھارتی مظالم کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے۔ اس دوران فورسز کیساتھ جھڑپوں میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔ قابض انتظامیہ کی جانب سے ضلع بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دی گئی۔ رواں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نور حسن ‏ سرجری ‏ لاہور ‏ ‏92 نیوز صادق آباد ‏ میڈیکل ڈسپلنری ‏ ٹیم آرمی چیف ‏

موٹاپے کا شکار نور الحسن کی سرجری مکمل، ا...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۴:۰۰ شام ۴:۰۰ شام

 لاہور (92 نیوز) موٹاپے کا شکار نور الحسن کی لاہور میں سرجری مکمل ہو گئی۔ آپریشن تین گھنٹے تک جاری رہا جس سے بعد نور الحسن کو آئی سی یو میں شفٹ کردیاگیا۔ جسم کے پھیلاؤ اور زیادہ وزن کی اذیت سے دوچار تین سو تیس کلوگرام  کے نور حسن کا آپریشن کامیاب ہو گیا۔ ڈاکٹر معاز الحسن کی سربراہی میں ڈاکٹرز کی ٹیم نے ایک گھنٹہ پینتالیس منٹ میں آپریشن مکمل کیا ۔ ڈاکٹر معاذ کا کہنا تھا کہ نور حسن کا کیس مشکل تھا جس کا چھ ماہ پہلے ہمیں علم ہوا۔ تین ماہ تک ان کے آپریشن … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کالعدم تنظیموں 44 اراکین مفتی عبدالرؤف حمزہ اظہر آپریشن وزیر داخلہ شہریار آفریدی

کالعدم تنظیموں کے 44 اراکین کو گرفتار کر ل...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۵:۱۳ شام ۵:۱۳ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) کالعدم تنظیموں کے 44 اراکین کو گرفتار کر لیا گیا۔ زیرحراست اراکین میں مفتی عبدالرؤف اور حمزہ اظہر بھی شامل ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملک بھر میں کالعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن شروع کردیا۔ وزارت داخلہ کے اعلامیے کے مطابق مفتی عبدالروف اور حمزہ اظہر سمیت کالعدم تنظیموں کے 44 اراکین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ شہریار آفریدی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ آپریشن کسی دبائو میں نہیں کیا جا رہا۔ سیکٹری داخلہ اعظم سلیمان کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیموں کے حوالے سے تمام لوگوں کیساتھ رابطے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

شکاگو مسلح شخص فائرنگ آپریشن

شکاگو ، مسلح شخص اور پولیس کے درمیان فائر...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۸:۱۶ دن ۸:۱۶ دن

 شکاگو (92 نیوز) شکاگو میں مسلح شخص اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق شکاگو کے نواحی علاقےمیں واقع ایک عمارت میں مسلح شخص کی موجودگی کی اطلاع پر فورسز نے عمارت کو گھیرلیا۔ آپریشن میں پولیس اور مسلح شخص کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کرنے والا شخص پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا جبکہ پانچ افراد بھی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ زخمی ہونیوالوں میں پانچ پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ زخمی افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تازہ ترین ویڈیوز

سانحہ ساہیوال فرانزک رپورٹ آپریشن پولیس موبائل ذیشان سی ٹی ڈی

سانحہ ساہیوال کو غلط رنگ دینے کا سی ٹی ڈی ...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۴:۱۱ شام ۴:۱۱ شام

 لاہور (92 نیوز) سانحہ ساہیوال کو غلط رنگ دینے کا سی ٹی ڈی کا پلان بے نقاب ہو گیا۔ نائنٹی ٹونیوز نے فرانزک رپورٹ کے مندرجات حاصل کر لئے جس میں  آپریشن کو بے نقاب کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فرانزک لیبارٹری کو اہلکاروں کے زیر استعمال اسلحہ اور پولیس موبائل بدل دی گئیں۔ پولیس موبائل کو کھڑی کر کے گولیوں کا نشانہ بنا کر فائرنگ کا تبادلہ بتایا گیا۔ اہلکاروں کے زیر استعمال اسلحہ بھی بدل کر دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ذیشان کی گاڑی کو ایک سے ڈیڑھ فٹ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سکیورٹی فورسز جنوبی وزیرستان اسلحہ گولہ بارود آئی ایس پی آر آپریشن

سکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان میں آپری...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۹ شام ۱۰:۲۹ شام

راولپنڈی (92 نیوز) سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔ ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے برمل میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولیاں بر آمد کرلیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے برآمد اسلحے میں راکٹ لانچرز، مختلف اقسام کی بندوقیں ، بھاری مشین گنز شامل ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز