Tag Archives: آزادی مارچ ‏

آزادی مارچ ، تاریخ ، دھرنا ، جھگڑا ، چودھری شجاعت حسین

آزادی مارچ تاریخ کا پہلا دھرنا تھا جس می...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱:۱۷ شام ۱:۱۷ شام

 لاہور (92 نیوز) سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت حسین نے کہا آزادی مارچ تاریخ کا پہلا دھرنا تھا جس میں کوئی جھگڑا نہیں ہوا۔ گولی چلی نہ کوئی لاٹھی۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیرداخلہ اعجاز شاہ کو دھرنا کنڑول کرنے کا کریڈٹ جاتا ہے۔ انہوں نے بڑی خوش اسلوبی کے ساتھ حالات کو کنڑول کیا۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ وزیر داخلہ اعجاز شاہ مبارکباد کے مستحق ہیں جنھوں نے اپنے تجربے اور حکمت عملی سے سارے حالات کو بڑے اچھے طریقے سے کنٹرول کیا اور ایک گلاس تک نہیں ٹوٹا جبکہ مولوی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

جمعیت علمائے اسلام ف ‏ آزادی مارچ ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز چاق و چوبند

جمعیت علمائے اسلام ف کا آزادی مارچ 14ویں ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۳:۳۰ شام ۳:۳۰ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) جمعیت علمائے اسلام ف کا آزادی مارچ 14ویں روز میں داخل ہو گیا ، شرکاء سستی بھگانے اورخود کو چاق و چوبند رکھنے کيلئے مختلف کھیل کھيلتے رہے ، جلسہ گاہ میں ناقص کھانا فراہم کیے جانے کا بھی انکشاف ہوا ہے ۔ جمعیت علمائے اسلام ف نے پلان بی پر عملدرآمد شروع کردیا ، 14 روز سے پشاور موڑ پر جاری آزادی مارچ جاری رکھنا ہے یا ختم کرنا ہے ، قائدین نے مولانا فضل الرحمان کے گھر پر بیٹھک لگادی ۔ اسلام آباد ميں دھرنا شرکاء بھی قائدین کے حکم کے منتظر ہیں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

آزادی مارچ کا 13واں روز ، اہداف کا تاحال ف...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۹:۰۰ دن ۹:۰۰ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز) جمعیت علمائے اسلام ف کے آزادی مارچ کا آج 13واں روز ہے  لیکن اہداف کا تاحال فیصلہ نہ ہوسکا، شرکاء آئندہ کے لائحہ عمل بارے منتظر ہیں جب کہ دن بدن  تعداد بھی کم ہونے لگی،پولیس ذرائع شرکاء کی تعداد 15 سے 18 ہزار کے درمیان بتاتے ہیں ۔ جمعیت علماء اسلام ف کا آزادی مارچ 13ویں روز میں داخل ہو گیا ،  عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں31 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچا ، یکم نومبر کو دو دن میں وزیراعظم کا استعفیٰ نہ دینے کی صورت میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

دن ، آزادی مارچ ، رخ ، سرپرائز ، اکرم درانی

دو دن بعد آزادی مارچ نیا رخ اختیار کر لے ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۶:۳۷ شام ۶:۳۷ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرم درانی کا کہنا ہے کہ دو دن بعد آزادی مارچ نیا رخ اختیار کر لے گا، جلد سرپرائز دیں گے۔ آزادی مارچ جاری رہے گا یا ختم ہو جائے گا؟مولانا جارہے ہیں یہیں پر بیٹھیں گے، آج کل ہر کسی کی زبان پر صرف یہی سوال ہے۔ چودھری پرویز الہٰی مولانا کو رام کرنے کیلئے متحرک ہیں اور آج پھر ملاقات کی، پرامید بھی دکھائی دیئے۔ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے کہا ہے کہ دو دن بعد آزادی مارچ نیا رخ اختیار کرلے گا۔ حکومت پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیر اعظم ‏ آزادی مارچ حالت زار اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز

وزیر اعظم کا آزادی مارچ کے شرکاء کی حالت ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۲:۴۷ شام ۲:۴۷ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے موسم کی سختی سے متاثر آزادی مارچ کے شرکاء کی حالت زار کا نوٹس لیتے ہوئے  چیئرمین سی ڈی اے کو فوری طور پر  ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ۔ تیز بارش اور آندھی سے آزادی مارچ کے شرکاء کی مشکلات بڑھ گئی ہیں ، پنڈال میں موجود افراد نے بارش سے بچنے کے لئے پلاسٹک شیٹس اوڑھ لیں،کئی شرکا نے میٹروبس اسٹیشنز کو سہارا بنا لیا ، کئی شرکا موسم کی شدت کا مقابلہ نہیں کر پائے اور بیمار ہو گئے۔ بخار اور نزلہ زکام … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

آزادی مارچ شرکاء موسم سرد پرجوش اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز ‏ پشاور موڑ ‏ جلسہ گاہ ‏ منی اولمپکس ‏

آزادی مارچ کے شرکاء موسم سرد ہونے کے باو...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۵۲ شام ۱۲:۵۲ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز ) جے یو آئی (ف) کے آزادی مارچ  کے شرکاء اسلام آباد میں پڑاؤ ڈالے ہوئے ہیں ، موسم سرد ہونے کے باوجود شرکاء پرجوش ہیں ، کارکنوں نے ناشتہ کیا، گراؤنڈ کی صفائی بھی کی ۔ پشاور  موڑ جلسہ گاہ نے منی اولمپکس کا روپ دھار لیا  ۔ کرکٹ ، فٹبال ، بیڈ منٹن کے ساتھ ساتھ کبڈی ، کوکلا چی پاکی سمیت دیگر ثقافتی کھیل کھیلے جا رہے ہیں ۔ اگر دو کارکن ہیں تو بیڈ منٹن کھیلتے ہیں ، ٹیم بن گئی تو کرکٹ اور فٹبال کا  میچ لگ جاتا ہے ۔ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

آزادی مارچ ، شرکا، سرد موسم، پرجوش، اسلام آباد، 92 نیوز

آزادی مارچ کے شرکا سرد موسم کے باوجود پر...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۴۳ شام ۱۲:۴۳ شام

اسلام آباد (92 نیوز) جے یوآئی کے آزادی مارچ کا اسلام آباد میں پڑاؤ جاری ہے، موسم  سرد ہونے کے باوجود شرکا پرجوش ہیں، کارکنوں نے ناشتہ کیا، گراؤنڈ کی صفائی بھی کی۔ ادھر فضل الرحمٰن کو منانے کی حکومتی کوششیں جاری ہیں، چودھری برادران بھی متحرک ہیں، شجاعت حسین اور پرویزالہٰی نے مولانا سے ملاقات کی، اپوزیشن کے مطالبات پر بات چیت ہوئی۔ آزادی مارچ پشاور موڑ  کے بعد کہیں اور پڑاو ڈالے گایا نہیں آج فیصلہ ہو گا، مولانا فضل الرحمن کی جانب سے حکومت کو دیا گیا الٹی میٹم ختم ہو چکا۔ اپوزیشن کی اے پی سے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

آزادی مارچ شرکاء شوقین

آزادی مارچ کے شرکاء کھیل کود کے بھی شوقی...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۳:۳۶ شام ۳:۳۶ شام

اسلام آباد (92 نیوز) آزادی مارچ کے شرکا کھیل کود کے بھی شوقین نکلے، اسلام آباد کا پشاور موڑ جے یوآئی ف کے کارکنوں کےلیے کھیل کا میدان بن گیا  ، کسی نے جرابوں کی گیند بنا کر والی بال کھیلی تو کسی نے خوب بلے بازی کی،کوئی زورآزمائی کرتارہا۔ جے یو آئی ف کا آزادی مارچ پنڈال کھیل کا میدان بن گیا ، رات کو جلسے میں قائدین کی تقریروں پر جوش وولولہ ، صبح ناشتے کے بعد کھیل کود اورسیروتفریح شب و روز گزارنے کا  حیلہ بن گئی ۔ جے یو آئی ف کے کارکن بلے باز بھی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

قومی اسمبلی ‏ ‏7 نومبر ‏ آزادی مارچ ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز وزیر اعظم ‏ عمران خان

قومی اسمبلی کا اجلاس 7 نومبر کو طلب ، حکوم...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱:۰۷ شام ۱:۰۷ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے آزادی مارچ کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، قومی اسمبلی  کا اجلاس  7 نومبر کو طلب کرلیا گیا۔ سات نومبر کو طلب کئے گئے قومی اسمبلی  کے اجلاس میں  آزادی مارچ سے متعلق کھل کر بحث ہوگی ،اپوزیشن کو بات کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ وزیر اعظم عمران خان بھی قومی اسمبلی کے اجلاس میں  شریک ہوں گے۔

تازہ ترین ویڈیوز

وزیر اعظم ہاؤس ‏ فضل الرحمان ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز سربراہ جمعیت علماء اسلام ‏ آزادی مارچ

وزیر اعظم ہاؤس جانا چاہیں تو کوئی روک نہی...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۵ شام ۱۱:۴۵ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) سربراہ جمعیت علماء اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر وزیر اعظم ہاؤس جانا چاہیں تو کوئی روک نہیں سکتا ۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ  ڈی چوک کی جگہ ہمارے لئے تنگ پڑ جائے گی ،اسلام آباد کی طرح پورا ملک بند کر سکتے ہیں ، آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان اپوزیشن  کیساتھ مشاورت سے ہوگا۔ کارکن افواہوں پر نہ جائیں،قیادت پراعتبارکریں، کسی کے طعنے یا سازش میں  نہیں آئیں گے، اشتعال دلانے والے ہمارے دوست نہیں، جمعہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

آزادی مارچ ‏ تھیٹر‏ فضل الرحمان اداکار ‏ فردوس عاشق اعوان

آزادی مارچ تھیٹر،فضل الرحمان اداکار ہیں...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۰ شام ۱۱:۴۰ شام

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نےمولانا فضل الرحمان کی تقریر پر  رد عمل دیتے ہوئے پریس بریفنگ میں آزادی مارچ کو تھیٹر جب کہ مولانا فضل الرحمان کو اداکار قرار دے دیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  دھرنے میں جو ہو رہا ہے سب دیکھ رہے ہیں، مدارس کے مخصوص سوچ کے قیدی بچے پارکوں میں پھر رہے تھے ،ان کے عذاب سے بچوں کے جھولے بھی محفوظ نہ رہے ۔ ڈاکٹر فر دوس عاشق اعوان نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے کارکن … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

جے یو آئی ‏ آزادی مارچ ‏ متنازعہ جھنڈے‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز اسلام آباد پولیس ‏ پرویز خٹک ‏ فردوس عاشق

جے یو آئی کے آزادی مارچ میں متنازعہ جھن...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۹:۳۵ شام ۹:۳۵ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) جے یو آئی کے آزادی مارچ میں متنازعہ جھنڈے لہراتے رہے، اسلام آباد پولیس نے چھ افراد کو حراست میں لے لیا، پرویز خٹک اور فردوس عاشق نے  تنقید کی جبکہ جمعیت علماء اسلام نے کالعدم تنظیم کے جھنڈے لہرانے والوں سے لاتعلقی کا اعلان کردیا، ڈپٹی کمشنر نے بھی کہا پکڑے جانے والوں کا جمعیت علماء اسلام سے تعلق نہیں۔ آزادی مارچ میں متنازعہ جھنڈے لہرائے گئے ، اسلام آباد پولیس نے ریاست کے 6 مخالفین کو پکڑ لیا، وزیردفاع پرویز خٹک نے کہا اگر متنازعہ جھنڈے میں بھی لہراؤں گا تو قانون حرکت … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

آزادی مارچ ‏ شرکاء ‏ سیر سپاٹے تفریحی مقامات اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز جمعیت علماء اسلام

آزادی مارچ کے شرکاء ناشتے کے بعد تفریح ک...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۶:۵۲ شام ۶:۵۲ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) جمعیت علماء اسلام ف کے آزادی مارچ کے شرکاء ناشتے کے فوری بعد اسلام آباد کے تفریحی مقامات  کی سیر کو نکل گئے ، کسی نے چڑیا گھر کا رخ کیا تو کوئی فیصل مسجد  چلا گیا۔ آزادی مارچ کے شرکاء صبح سویرے اٹھے ، ناشتہ کیا اور شہر اقتدار کی تفریح کیلئے نکل گئے ، کئی چڑیا گھر گئے جب کہ بہت سے فیصل مسجد پہنچے  جہاں سیلفیوں کا دور بھی چلا اور  حسین لمحات کو  کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا۔ جھولے جھولتے ، ہنستے کھیلتے ، نعرے بازی کرتے اور گھومتے پھرتے  … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ایم سی آئی ‏ آزادی مارچ شرکاء اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز شتر مرغ ‏ فنڈز ‏ فقدان ‏ ٹینکرز مافیا ‏ میٹرو پولیٹن کارپوریشن ‏ وابستگی ‏ طفیل ‏ مئیر اسلام آباد ‏ شیخ انصر عزیز ‏ ڈائریکٹر واٹر سپلائی ‏ شاہد اقبال ‏ دھرنا منتظمین

ایم سی آئی آزادی مارچ کے شرکاء کی خدمت پ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۶:۴۱ شام ۶:۴۱ شام

اسلام آباد (92 نیوز) آزادی مارچ کے ساتھ ہی  ایم سی آئی کے شتر مرغ نے سر ریت سے باہر نکال لیا ، شہربے مثال  کے کئی مسئلوں سے بے نیاز اور فنڈز کے فقدان کا رونا روتا ایم سی آئی آزادی مارچ کے شرکاء کی خدمت پر جت گیا۔ شہر بے مثال گونا گوں مسائل کا شکار ہیں ، جابجا بکھرے کوڑے کے ڈھیر  ہیں ، جی سکیٹرز میں پانی کو ترستے عوام ٹینکرز مافیا کے  رحم و کرم پر ہیں لیکن میٹرو پولیٹن کارپوریشن حکام منظر عام سے غائب ہیں ۔ آزادی مارچ نے اسلام آباد میں دھرنا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اسلام آباد ‏ اسلام آباد انتظامیہ ریڈ زون سکیورٹی مزید سخت ‏92 نیوز جمعیت علماء اسلام ‏ الٹی میٹم ‏ آزادی مارچ ‏ ڈی چوک ‏ پیش قدمی حکومت متحرک

اسلام آباد انتظامیہ نے ریڈ زون کی سکیورٹ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۶:۲۳ شام ۶:۲۳ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) جمعیت علماء اسلام (ف) کے الٹی میٹم  کے بعد آزادی مارچ کے  شرکاء کا ڈی چوک کی جانب پیش قدمی کا خدشہ  بڑھ گیا جس پر حکومت بھی متحرک ہو گئی  ،انتظامیہ نےریڈ زون کی سکیورٹی مزید سخت کر دی ، رینجرز، ایلیٹ فورس کی مزید نفری بھی تعینات کر دی گئی جب کہ بنی گالہ میں بھی سکیورٹی سخت کر دی گئی ۔ آزادی مارچ کے شرکاء کی جانب سے ڈی چوک کی جانب مارچ کے خدشے  کے پیش نظر وزارت داخلہ میں اہم اجلاس ہوا جس میں  قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز