Tag Archives: آتشزدگی

جاں بحق, ‏92 نیوز, آتشزدگی, پائپ لائن, تیل چوری, قاہرہ ‏, مصر

مصر میں پائپ لائن سے تیل چوری کے دوران آت...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۴۶ شام ۱۲:۴۶ شام

قاہرہ ( 92 نیوز) مصر پائپ لائن سے تیل چوری کے دوران آگ بھڑک اٹھی  ، آتشزدگی سے 7 افراد جاں بحق  جب کہ  16 شدید زخمی ہو گئے ۔ عرب میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعہ مصر کےشمالی صوبے البحیرہ کے گاؤں المواسیر میں پیش آیا ، جہاں  کچھ لوگ ایک پائپ لائن سے تیل چوری کرنے کی کوشش کررہے تھے ۔ بھڑکتے شعلوں کی زد میں آکر سات افراد موقع پر ہی لقمہ اجل بن گئے جبکہ سولہ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے کے فوری بعد پائپ لائن کو تیل کی سپلائی روک … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

شکارپور ، کراچی ، جیکب آباد ، سکھر ایکسپریس ، آتشزدگی

شکارپور کے قریب کراچی سے جیکب آباد جانے و...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۲:۴۵ شام ۲:۴۵ شام

 شکارپور (92 نیوز) شکارپور کے قریب کراچی سے جیکب آباد جانے والی سکھر ایکسپریس میں آگ لگ گئی۔  پولیس کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ تفصیلات کے مطابق آگ کے باعث دو بوگیوں کو نقصان ہوا ۔ حادثے کے بعد انجن اور دیگر بوگیوں کو الگ کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق بوگیوں میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ۔ ریسکیو کے عملہ نے جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا ہے ۔ حادثے کے بعد ریلوے ٹریفک اپ اینڈ ڈاؤن معطل ہو گئی ہے ۔ آگ کے بعد علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

صدرمملکت ، وزیراعظم ، عمران خان ، تیزگام ، ایکسپریس ، آتشزدگی ، دکھ ، اظہار

صدر مملکت اور وزیراعظم عمران خان کا تیزگا...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۵:۲۰ شام ۵:۲۰ شام

اسلام آباد (92 نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے تیزگام ایکسپریس آتشزدگی واقعے پر دکھ کا اظہار اور غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا۔ عمران خان نے انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ صدرمملکت نے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔  وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ عثمان بزدار نے افسوسناک حادثے کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی۔ ادھر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پشاور موڑ اتوار بازار ‏ آتشزدگی اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز آتشزدگی ‏ فائر بریگیڈ ‏ ریسکیو ذرائع شارٹ سرکٹ

پشاور موڑ پر اتوار بازار میں بڑی آتشزدگی...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۹:۱۰ دن ۹:۱۰ دن

اسلام آباد (92 نیوز) پشاور موڑ کے قریب واقع اسلام آباد کے سب سے بڑے ہفتہ وار بازار میں  ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی جس سے سینکڑوں اسٹال جل کر راکھ ہو گئے ، فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیوں نے تین  گھنٹوں کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ، ڈی سی اسلام آباد نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی۔ اسلام آباد ہفتہ وار بازار ایک بار پھر آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں  آگیا  ، پشاور موڑ کے قریب واقع بازار میں علی الصبح آگ بھڑکی  جس نے دیکھتے ہی  سینکڑوں اسٹالز کو لپیٹ میں لے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

آک لینڈ ‏ کنونشن سنٹر ‏ آتشزدگی‏ دو افراد جھلس گئے ‏ ‏92 نیوز

آک لینڈ میں زیر تعمیر کنونشن سنٹر میں آ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۱۱ شام ۱۲:۱۱ شام

آک لینڈ ( 92 نیوز) نیوزی لینڈ کے شہر آک لینڈ میں زیرتعمیر کنونشن سنٹرمیں لگی آگ چوبیس گھنٹے بعد بھی نہ بجھائی جاسکی، جس کی زد میں آکر ایک فائر فائٹر سمیت دو افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ آک لینڈ میں زیر تعمیر سکائی سٹی کنونشن سنٹر میں گذشتہ روز اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا ۔ آگ چھت کی واٹر پروفنگ کیلئے مشعل کے استعمال کے دوران لگی۔ سو سے زائد فائر فائٹر پچیس انجنوں کی مدد سے شعلوں پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ، وزیراعظم … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کیلیفورنیا، آگ بھڑک اٹھی، متعدد افراد زخمی، عمارتیں تباہ، واشنگٹن، 92 نیوز

امریکی ریاست کیلی فونیا میں لگی آگ بے قا...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۲:۵۰ شام ۲:۵۰ شام

 کیلی فورنیا (92 نیوز) امریکی ریاست کیلی فونیا میں لگی آگ تیسرے روز بھی بے قابو ہے۔ آتشزدگی کے باعث 3 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق  گرانڈا ہِلز اور پورٹر رانچ کے مقامات پر لگی آگ  نے سات ہزار پانچ سو ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی کے باعث اکتیس کے قریب عمارتوں کو نقصان ہوا۔ امریکی میڈیا کے مطابق آگ پر قابو پانے کیلئے جہاز سے اس پر پانی اوز کیمیکلز کا استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ امدادی کارکنوں کیساتھ ساتھ پولیس اہلکار بھی متاثرہ علاقوں میں متعین ہیں۔ فائر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

گوجرانوالہ، گتہ فیکٹری، آتشزدگی، آگ بے قابو،

گوجرانوالہ، گتہ فیکٹری میں آتشزدگی، آگ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۳:۵۷ دن ۳:۵۷ دن

گوجرانوالہ (92 نیوز) گوجرانوالہ میں حافظ آباد روڈ پر گتہ فیکٹری میں آگ لگ گئی، فائربرگیڈ کی 6 گاڑیں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ ریسکیوگوجرانوالہ کے مطابق آگ فیکٹری میں مشین ہیٹ آپ ہونے کے باعث لگی، 4 گھنٹے سے لگنی والی آگ وقفے وقفے سے دوبارہ بھڑک اٹھتی ہے۔ مزید بتایا گیا کہ آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ لاکھوں کا گتہ جل کر خاکستر ہو گیا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

کراچی ‏ سائٹ ایریا ‏ ٹیکسٹائل فیکٹری ‏ آتشزدگی ‏ ‏92 نیوز

کراچی سائٹ ایریا میں ٹیکسٹائل فیکٹری میں ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۷:۰۷ شام ۷:۰۷ شام

کراچی ( 92 نیوز) کراچی سائٹ ایریا میں ٹیکسٹائل فیکٹری میں آتشزدگی سے لاکھوں مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ۔ کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں ٹیکسٹائل فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی نے پوری فیکٹری کو لپیٹ میں لے لیا ، واقعہ اطلاع ملتے ہی فائربگیڈ کی گاڑیاں سائٹ ایریا پہنچی اورریسکوآپریشن شروع کر دیا ، آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئےمزید گاڑیوں کو طلب کیا گیا جبکہ پاک نیوی کی 2 گاڑیاں بھی مدد کو پہنچ گئیں ۔ ڈپٹی چیف فائر  آفیسر  نے بتایا  کے فیکٹری میں آگ بجھانے کیلئے  8 مقامات سے دیواروں کو  گرا  ریسکیو … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

لاہور نسبت روڈ گھر آتشزدگی ریسکیو اہلکار چھت ملبے جاں بحق

لاہور میں نسبت روڈ پر گھر میں آتشزدگی، ر...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۸:۴۱ دن ۸:۴۱ دن

لاہور (92 نیوز) لاہور کے علاقے گوالمنڈی نسبت روڈ میں ویران گھر میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس کو بجھانے کے لیے اپریشن کو لیڈ کرنے والے ریسکیو اہلکار وسیم عباس چھت کے ملبے تلے دبنے کی وجہ سے جام شہادت نوش کرگئے۔ لاہور کے علاقے گوالمنڈی نسبت روڈ پر واقع گھر میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور پولیس کے موقع پر پہنچ گئے۔ ریسکیو اپریشن مین دو واٹر باؤزر نے حصہ لیا لیکن آگ کی وجہ سے گھر کی چھت گر گئی جس کے ملبے تلے فائر فائٹر وسیم … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

آتشزدگی ‏ راولپنڈی ‏ ‏92 نیوز طارق غنی ‏ ثنا طارق

گھر میں آتشزدگی سے دلہن سمیت 4 سہیلیوں کے...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۰ دن ۱۰:۴۰ دن

راولپنڈی ( 92 نیوز)راولپنڈی میں  شادی سے دو روز قبل گھر میں آتشزدگی سے دلہن سمیت 4 سہیلیوں کے دم گھٹنے کے واقعے کی تحقیقات مکمل کر لی گئیں ۔رپورٹ میں ذمہ داران ریسکیو افسران کو بچا لیا گیا۔ رواں سال 15 جنوری کو راولپنڈی کے علاقے سیٹلائیٹ ٹاؤن میں ممتاز تاجر طارق غنی کا ہنستا بستا گھر جہاں شادی کے شادیانے بج رہے تھے۔ چند منٹوں میں ماتم کدہ بن گیا ۔ گھر میں آتشزدگی  نے طارق غنی کی بیٹی ثنا   جس کی دو روز بعد شادی تھی سمیت چار لڑکیوں کے خواب خاکستر کر دئیے ۔ جاں بحق … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

لاہور آتشزدگی

لاہور ، گھر میں آتشزدگی سے بچہ جھلس کر ج...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۸ دن ۱۱:۲۸ دن

لاہور ( 92 نیوز) لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں گھر میں اچانک بھڑک اٹھی جس کی زد میں آکر ایک بچہ جاں بحق اور سات افراد زخمی ہو گئے ۔ ریسکیو اہلکاروں نے آگ پر قابو پالیا ۔ اطلاعات کے مطابق آگ گیس لیکیج کے باعث لگی ۔ زخمیوں میں تین سالہ مریم ، چار سالہ حفضہ ، 8 سالہ نعمان ، 11 سالہ منزل ، 18سالہ عائشہ ،60 سالہ رحمت  بی بی اور مسرت بی بی شامل ہیں ۔

تازہ ترین ویڈیوز

ڈھاکہ ، بنگلہ دیش

ڈھاکہ میں 4منزلہ عمارت میں آتشزدگی سے 70 ا...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱:۱۹ شام ۱:۱۹ شام

ڈھاکہ ( 92 نیوز ) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں آتشزدگی کے باعث 70افراد لقمہ اجل بن گئے  جب کہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں خوفناک آتشزدگی نے تباہی مچا دی ، چار منزلہ عمارت میں لگنے والی آگ نے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا جس میں 70افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے ۔ رات گئے لگنے والی آگ نے ہر چیز کو راکھ بنا دیا، دوسو سے زائد فائر فائٹرز نے پانچ گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا ۔ ٓآتشزدگی کے بعد متعدد افراد … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کراچی آتشزدگی

کراچی ،روئی کے گودام میں لگی آگ پر 12 گھنٹ...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۸:۳۷ دن ۸:۳۷ دن

کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے سائٹ میں روئی کے گودام میں لگنے والی آگ 12 گھنٹے بعد بجھائی گئی ، آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیکر شہر بھر سے فائر ٹینڈرز کی مدد حاصل کی گئی  جبکہ 12 واٹر ٹینکرز کے ذریعے پانی کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا گیا تھا۔ کراچی میں آتشزدگی کا ایک اور خوفناک واقعہ ہوا ،  سائٹ میں روئی کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کی اطلاع پر 5 فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچے لیکن شعلوں نے فیکٹری کو لپیٹ میں لے لیا تو آگ کو تیسرے درجے کی قرار … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

جڑانوالہ آتشزدگی

جڑانوالہ ، گھر میں آتشزدگی میں سے 5افراد ...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۲ دن ۱۰:۵۲ دن

فیصل آباد( 92 نیوز) فیصل آباد کے علاقہ جڑانوالہ میں گھر میں چانک آگ بھڑک اٹھی جس سے تین بچوں سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے ۔ چک نمبر 61 گ ب میں واقع ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے دیکھتے کمرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور کمرے میں موجود پانچ افراد آگ سے جھلس گئے۔ تمام متاثرہ افراد کوں مقامی اسپتال میں طبی امداد دیکر الائیڈ اسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے آگ پر قابو پالیا ہے۔ ادھر کراچی کے علاقے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مولانا شوکت علی روڈ فرنیچر مارکیٹ آتشزدگی ریسکیو فائر بریگیڈ

لاہور کے مولانا شوکت علی روڈ پر فرنیچر ما...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۲ دن ۱۰:۳۲ دن

 لاہور (92 نیوز) لاہور کے مولانا شوکت علی روڈ پر فرنیچر مارکیٹ میں آتشزدگی سے لاکھوں کا سامان جل گیا۔ رات گئے مولانا شوکت علی روڈ پر واقع نیلام گھر میں ہونے والی آتشزدگی نے لاکھوں کا سامان جلا کر خاکستر کر دیا۔ فرنیچر زیادہ ہونے کے باعث آگ نے قریبی دکانوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا جس سے آسمان پر دھوئیں کے بادل چھا گئے۔ شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جبکہ بعد میں امدادی ٹیموں کو طلب کیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق بارش کی وجہ امدادی ٹیموں کو … Read More

تازہ ترین ویڈیوز