Tag Archives: اوکاڑہ ‏

اوکاڑہ ، دریائے ستلج میں کشتی الٹ گئی ، 8 ل...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۰ دن ۱۱:۲۰ دن

اوکاڑہ ( 92 نیوز) اوکاڑہ کے قریب دریائے ستلج میں کشتی الٹ گئی جس سے کئی سوار ڈوب گئے ، 8 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ۔ حادثہ اوکاڑہ کے نواحی علاقے ملحو شیخو کے قریب دریائے ستلج میں پیش آیا، کشتی میں سوار افراد منچن آباد سے جنازے میں شرکت  کیلئے آرہے تھے کہ راستے میں بدنصیب کشتی بوجھ برداشت نہ کرسکی اور الٹ گئی۔ کشتی میں بچوں اور خواتین سمیت 30 کے قریب افراد سوار تھے، واقعہ کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ ڈوبنے والے متعدد افراد کو زندہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مقبوضہ کشمیر ‏ غیر قانونی قبضے یوم سیاہ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز لاہور سیالکوٹ ‏ ساہیوال ‏ اوکاڑہ ‏ بہاولپور ‏ خانیوال ‏ چشتیاں ‏ دادو ‏ صوابی ‏ بہاولنگر ‏ ڈی جی خان سانگھڑ بھکر راجن پور کوئٹہ خیبرپختونخوا ضلع خیبر ‏ باڑہ جمرود

مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۵:۳۸ شام ۵:۳۸ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت  کے غیر قانونی قبضے کیخلاف پاکستان سمیت دنیا بھرمیں یوم سیاہ منایا گیا ،  کشمیری بہن بھائیوں سے اظہاریکجہتی کیلئےشہر شہر مارچ اور ریلیاں نکالی گئیں، کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں ہے۔ بھارت نے 27 اکتوبر 1947 میں مقبوضہ جموں و کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیا تھا جس کیخلاف کشمیری قوم دنیا بھر میں آج یوم سیاہ منا رہی ہے ، مظلوم مسلمان بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں جن میں شرکاء نے ہاتھوں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اوکاڑہ ، نواحی گاؤں ، 40 فور ایل ، درزی ، کمسن ، بھائیوں ، تشدد

اوکاڑہ کے نواحی گاؤں 40 فور ایل میں درزی کا...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۲:۳۵ شام ۲:۳۵ شام

اوکاڑہ (92 نیوز) اوکاڑہ کے نواحی گاؤں 40 فور ایل میں درزی نے 2 کمسن بھائیوں پر تشدد کیا۔ درزی نے سامان غلط لانے پر بچوں کو الٹا لٹکا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ 92نیوز نے کمسن بھائیوں پر تشدد کا معاملہ اٹھایا تو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی فوری نوٹس لیا جس کے بعد ظالم شخص کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا۔ معصوم بچوں کے ماں باپ کا 92 نیوز سے گفتگو میں کہنا ہے کہ ملزم ہمسایہ ہے۔ گھر سے باہر کسی کام سے گئے تھے ، ہمارے پیچھے یہ تمام واقعہ ہوا۔ والدین … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اوکاڑہ، نامعلوم افراد، معمر خاتون، کانوں سے بالیاں، نوچ کر فرار، 92 نیوز

اوکاڑہ، نامعلوم افراد معمر خاتون کے کانو...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۷:۵۰ دن ۷:۵۰ دن

اوکاڑہ(92 نیوز) اوکاڑہ میں دن دیہاڑے نامعلوم افراد معمر خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچ کر فرار ہوگئے۔ سی سی ٹی وی 92 نے حاصل کر لی۔ تاحال مقدمہ درج نہ ہو سکا۔ اوکاڑہ کے علاقے شیخ بستی میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے معمر خاتون کو  بالیوں سے محروم کر دیا۔ سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار وں میں سے ایک پہلے معمر خاتون سے بات کرتا ہے اور اس کے بعد اچانک بالیاں نوچ کر ساتھی سمیت فرار ہو جاتا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

باپ ‏ نانی ‏ تنور ‏ اوکاڑہ ‏ ‏92 نیوز شیر گڑھ

باپ سے ملنے کی ضد پر نانی نے بچی تنور میں پ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۹:۴۸ شام ۹:۴۸ شام

اوکاڑہ ( 92 نیوز) اوکاڑہ میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جہاں باپ سے ملنے کی ضد کرنے پر نانی نے بچی تنور میں پھینک دی ۔ پولیس کے مطابق اوکاڑہ کے علاقہ شیر گڑھ  کے رہائشی فضل عباس کا  اپنی بیوی سے جھگڑا چل رہا تھا جس کے باعث بچی اور اس کی ماں  نانی کے گھر مقیم تھے ۔ آج بچی نے جب اپنے باپ سے ملنے کی ضد کی تو نانی نے غصے میں آکر معصوم جان کو جلتے تنور میں پھینک  دیا ، بچی کی چیخ و پکار سن کر اہل محلہ نے بچی کو تنور … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

دریائے ستلج میں سیلابی ریلے کی تباہ کاریا...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱:۴۸ شام ۱:۴۸ شام

 اوکاڑہ (92 نیوز) دریائے ستلج میں سیلابی ریلے کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ قصور اور اوکاڑہ کے متعدد دیہات ڈوب گئے۔ اوکاڑہ کے علاقے اٹاری کے مقام پر 60 ہزار کیوسک سے زائد کا ریلا گزر رہا ہے۔ پاک فوج سمیت دیگر ادارے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ قصور کے علاقے سے سیلابی ریلا گزر جانے کے بعد پانی کی سطح میں ٹھہراؤ آگیا۔ بھکی ونڈ اور دھوپ سڑی سمیت پانچ دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔ ہیڈ گنڈا سنگھ کے مقام پر 52 ہزار کیوسک کا ریلا گزر رہا ہے۔ دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

دریائے ستلج ‏ سیلاب ‏ قصور ‏ اوکاڑہ ‏ لاہور ‏ ‏92 نیوز سیلابی ریلے ‏ تباہ کاریاں ‏ ہیڈ گنڈا سنگھ ‏

دریائے ستلج بپھر گیا، قصور، اوکاڑہ کے متع...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱:۱۲ شام ۱:۱۲ شام

لاہور ( 92 نیوز) دریائے ستلج میں سیلابی ریلے کی تباہ کاریاں جاری ہیں جس سے قصور اور اوکاڑہ کے متعدددیہات ڈوب گئے،ترجمان این ڈی ایم اے بریگیڈیئر مختاراحمد کا کہنا ہے کہ دریائے ستلج میں ہیڈ گنڈا سنگھ کے مقام پر 55ہزارکیوسک کا ریلا گزررہا ہے،دریائے سندھ میں طغیانی سےدادو کے تین سو سے زائد دیہات زیرآب آگئے، راجن پورمیں بھی متعدد بستیاں سیلاب سے متاثر،،ایک شخص ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ بھارت سے آنے والےسیلابی ریلے نےدریائے ستلج کے اطراف میں  تباہی مچادی،قصورمیں  18دیہات ڈوب گئے، مستی کے، چدر سنگھ اور بکی ونڈکی بستیاں انتہائی زیادہ متاثرہ ہوئی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اغوا زیادتی اوکاڑہ ‏ ‏92 نیوز

اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بننے والی آم...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۸:۳۴ شام ۸:۳۴ شام

اوکاڑہ ( 92 نیوز) اوکاڑہ میں سفاکیت اور درندگی کا سلسلہ تھم نہ سکا ، دوروز قبل اغوا  کے بعد زیادتی کا نشانہ بننے والی آمنہ رشید ہسپتال میں دم توڑ گئی، انصاف کے متلاشی ورثا نے  وزیر اعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ  کیا ہے۔ اوکاڑہ میں ایک اور غریب کی بیٹی بااثر اور ظالم بگڑے رئیس زادوں کی ہوس کا نشانہ بن گئی،تین روز قبل مصطفیٰ آباد کی رہائشی 25سالہ آمنہ رشید کو با اثر افراد نے   زبردستی گن پوائنٹ پر اغوا کیا اور زیادتی کے بعد تشویش ناک حالت میں  پھینک کر فرار ہو گئے۔ آمنہ کو … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مختلف شہروں میں بارش اور ژالہ باری ، موسم خوشگوار

مختلف شہروں میں بارش اور ژالہ باری ، موسم ...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۹:۵۸ دن ۹:۵۸ دن

لاہور ( 92 نیوز) ملک کے مختلف شہروں میں  بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہو گیا ۔ سیہون شریف ، روجھان  میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ۔ ملک کے مختلف شہروں میںموسلا دھار بارش   بارشوں کی نئی اننگز شرو ع ہو گئی ۔ پنجاب میں چشتیاں ، اوکاڑہ ، رینالہ خورد ، کوہلو ، راجن پور اور دیگر علاقوں میں بادل کھل کر برسے جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ، شہر لاہور کو بادلوں نے اپنے آغوش میں لے لیا جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ دیپالپور … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اوکاڑہ

اوکاڑہ ، سردارمیرچاکراعظم رندبلوچ کامقب...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۰ دن ۱۰:۱۰ دن

اوکاڑہ ( 92 نیوز) اوکاڑہ  میں عظیم بلوچ جنگجو سردار میر چاکر اعظم رند بلوچ کا مقبرہ حکومتی اور ضلعی انتظامیہ ی عدم توجہ سے ٹوٹ پھوٹ اور کستہ حالی کا شکار ہو کر بھوت بنگلے کا منظر پیش کر رہا ہے ۔ بلوچ قوم کے عظیم ہیرو میر چاکر اعظم رند نے سوری فوج سے مغل بادشاہ ہمایوں کو دہلی کا تخت واپس دلوا یا تھا، اس مدد پر اظہار تشکر  کے لیے ہمایوں نےستگھرہ کے مقام پر  قلعہ اورجاگیر تحفے میں دی تو میر چاکر اعظم رند بلوچ  نے یہاں پورا شہر  آباد کیا اور 97 برس کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

فیصل آباد میں غبارہ فروش کا سلنڈر پھٹ گی...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۵ دن ۱۰:۰۵ دن

فیصل آباد ( 92 نیوز) فیصل آباد میں غبارہ فروش کا سلنڈر پھٹ گیا جس سے  غبارہ فروش سمیت چار افراد شدید زخمی ہوئے،حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج 92نیوز کو موصول ہو گئی۔ جناح کالونی میں غبارہ فروش بچوں کو غبارے میں گیس بھر کے دے رہا تھا کہ دھماکے سے سلنڈر پھٹ گیا۔سلنڈر پھٹنے  کے باعث غبارہ فروش، دو بچے اور ایک راہگیر شدید زخمی ہو گئے،جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ حادثہ کی فوٹیج 92نیوز کو موصول ہو گئی ، دھماکے سے موٹرسائیکل، کار اور بیکری کی دکان کو بھی نقصان پہنچا ۔ دوسری جانب … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اوکاڑہ

اوکاڑہ ، کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کےتحت...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۹:۵۷ دن ۹:۵۷ دن

اوکاڑہ (92 نیوز) شہر میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کےتحت 60 ہزار پودے لگائے جا چکے  ہیں  ، جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ساؤتھ سٹی میں محکمہ جنگلات کی خصوصی کاوش کے باعث 1500 پودے لگائے گئے۔ 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ مریم خان کا کہنا تھا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم روزانہ کی بنیادوں پر جاری ہے جبکہ محکمہ جنگلات کے تعاون سے 60 ہزار کے قریب پودے لگائے جا چکے ہیں جس کا آڈٹ بھی کروایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک روز میں تمام بی ایچ یوز اور ڈی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اوکاڑہ

اوکاڑہ میں حضرت کرمانوالہ شریفؒ کے عرس کی...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۱ دن ۱۰:۳۱ دن

اوکاڑہ ( 92 نیوز) اوکاڑہ میں آستانہ عالیہ حضرت کرمانوالہ شریفؒ میں حضرت گنج کرم بابا جی سید محمد اسماعیل شاہ بخاری المعروف کرمانوالے کے 53ویں عرس کی تقریبات جاری ہیں۔ سجادہ نشین آستانہ عالیہ حضرت کرمانوالہ شریف پیر سید میر طیب علی شاہ بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا تمام زائرین اللہ اوراس کے رسولﷺ کی سچی محبت کو اپنے دلوں میں بساکرزندگی بسر کریں۔ ا نہوں نے کہا کہ میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی محافل گھر گھر کروانے اورتبلیغ کے کام کو تیز کیاجائے ۔ عرس کا آج آخری روز ہو گا، اختتامی دعا میں ملک … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بارش

ملک بھر میں بارش کا سلسلہ جاری ، حادثات می...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۶ دن ۱۰:۱۶ دن

لاہور ( 92 نیوز) ملک کے طول و عرض میں بارش کا سلسلہ جاری ہے ، حادثات میں 28افراد جان کی بازی ہار گئے جب کہ  سڑکیں بازار پانی سے بھر گئے، متعدد   علاقوں سے بجلی غائب ہو گئی ۔ خیبرپختونخو ا میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات و واقعات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 12 ہو گئی ۔ دیر بالا میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بچوں اور خواتین سمیت 4افراد جاں بحق ہوئے ۔ لاہور ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ ، اوکاڑہ ، راولپنڈی سیالکوٹ ، سرگودھا میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے ۔ بارش کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز