Tag Archives: انٹرویو



فواد چودھری

کشمیر میں ہونیوالے واقعات بھارتی فوج کے ظ...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۵ دن ۱۱:۱۵ دن

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے  روسی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں ہونیوالے واقعات بھارتی فوج کے ظلم کا ردعمل ہیں۔ بھارت نےپاکستان کی قیام امن کی کوششوں کےجواب میں دراندازی کی، دہشتگردی کیخلاف مل کرکام کرنادونوں ممالک کےفائدے میں ہے۔پاکستان بھارت کیساتھ تنازعات کاحل چاہتاہےلیکن مودی کاجنگی رویہ بھارتی انتخابات تک جاری رہےگا۔ انٹرویومیں کشمیر کی صورتحال پربات کرتےہوئےفوادچوہدری کاکہناتھاکہ کشمیرمیں ہونیوالےواقعات پرہرایک کااپنانظریہ ہےلیکن ہمیں  غیرجانبدار آوازکوسنناچاہیے، بھارت پاکستان پرالزامات لگاتاہےلیکن کشمیر میں ہونیوالےواقعات بھارتی فوج کےظلم کاردِعمل ہیں۔ پاک امریکا تعلقات پربات کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات کاکہناتھاکہ … Read More



تازہ ترین ویڈیوز



بلاول بھٹو چیئرمین پیپلزپارٹی برطانوی نشریاتی ادارے انٹرویو بھارتی وزیراعظم نریندرمودی آرٹیکل 10 اے

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی ہندوانتہا پس...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۴ شام ۱۲:۳۴ شام

 لندن (92 نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا بھارتی وزیراعظم نریندرمودی ہندوانتہا پسندی کی سیاست کھیل رہے ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں بلاول بھٹو نے کہا مودی انتخابات میں فائدے کیلئے جنگ کا ماحول پیدا کررہے ہیں۔ مودی پلوامہ حملے کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔ وہ ہندو انتہا پسندی کی سیاست کھیل رہے ہیں۔ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر نیشنل ایکشن پلان پر بروقت عمل درآمد کیا گیا ہوتا تو آج دنیا میں پاکستان کی پوزیشن کچھ اور ہوتی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے نیب کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔ … Read More



تازہ ترین ویڈیوز



وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پاک بھارت انٹرویو فضائی حدود ڈوزئیر

پاک بھارت جنگ باہمی خودکشی ہو گی ، وزیر خا...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۳ دن ۱۰:۱۳ دن

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا پاک بھارت جنگ باہمی خودکشی ہو گی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی میڈیا کو انٹرویو میں پاکستانی مؤقف کو بھرپور انداز میں پیش کیا۔ انہوں نے کہا بھارت کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کے بعد حالات کشیدہ ہوئے۔ بھارت نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جارحیت کا مظاہرہ کیا۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم کشیدگی کو ہر گز نہیں بڑھانا چاہتے۔ وزیراعظم عمران خان نے اقتدار میں آتے ہی بھارت کو امن مذاکرات کی پیشکش کی۔ … Read More



تازہ ترین ویڈیوز



اے ایس دلت

جنگ پکنک نہیں ، مودی بیانات پر غور کریں ، ...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۹ دن ۱۰:۲۹ دن

نئی دہلی ( 92 نیوز)بھارتی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ اے ایس دلت نے مودی سرکار کو تنبیہ  کرتے ہوئے کہا کہ  جنگ کوئی پکنک نہیں،وزیر اعظم نریندر مودی جنگ سے متعلق اپنے اعلانات اور بیانات پرغور کریں۔ پلوامہ حملے کے بعد  جنگی جنون میں مبتلا بھارتی سرکار پاکستان کو سبق سکھانے کی بڑھکیں مارنے میں مصروف ہے  جس پر را کے سابق سربراہ اے ایس دلت نے حکومت کو تحمل سے کام لینے کا مشورہ دیا ہے ۔ بھارتی اخبار کو دئیے گئے انٹرویو میں اے ایس دولت کا کہنا تھا کہ  اگرچہ مودی نے فوج کو فری ہینڈ … Read More



تازہ ترین ویڈیوز



کراچی ، 300آسامیوں کے لئے ہزاروں نوجوان ا...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۳:۱۴ شام ۳:۱۴ شام

 کراچی (92 نیوز) کراچی کے روتھ فاؤ سول اسپتال میں ڈرائیور، خاکروب، وارڈ بوائے اور ٹیلی فون آپریٹرز  کی 300 آسامیوں کیلئے صوبے کے مختلف اضلاع سے ہزاروں امیدوار پہنچ گئے۔ ڈگریاں اٹھائے نوجوانوں نے رات سے ہی ڈیرے لگا دیئے۔ انتظامیہ کی جانب سے انتہائی ناقص انتظامات کے باعث شدید بدنظمی دیکھی گئی۔ اندر گھسنے کی کوشش میں دروازے اور شٹر ٹوٹ گئے۔ پولیس اہلکار امیدواروں پر چڑھ دوڑے۔ مسلسل دھکے کھانے کے بعد انٹرویو کیلئے آنے والوں کا بھی  پارہ ہائی ہو گیا۔ انٹرویو کیلئے دھکے کھانے والوں میں پولیس کی نوکری کے خواہشمند نوجوان بھی تھے جبکہ … Read More



تازہ ترین ویڈیوز



جواد ظریف نے بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں پ...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۸ شام ۱۰:۱۸ شام

 نیو دہلی (92 نیوز) ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں پاکستان کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے۔ بھارتی ٹی وی اینکر نے بار بار پاکستان کے خلاف سوال کئے لیکن ایرانی وزیر خارجہ مثبت ردعمل دیتے ہوئے خطے کے امن کے لئے پاکستانی کردار کو سراہتے رہے۔ بھارت یاترا پر آئے ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کے مقدمے کو خوب لڑا اور بھارتی اینکر کے پاکستان مخالف سوالات پر پاکستان کے موقف کی نہ صرف حمایت کی بلکہ پاکستان کے کردار کو مثالی قرار دے دیا۔ اینکر نے جواد ظریف سے باربار پاکستان کے … Read More



تازہ ترین ویڈیوز