Tag Archives: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل


ویرات کوہلی آئی سی سی دبئی ‏ ویب ڈیسک انٹرنیشنل کرکٹ کونسل

ویرات کوہلی کو آئی سی سی کی وارننگ

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱:۰۴ شام ۱:۰۴ شام

دبئی (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹی 20 کے دوران آئی سی سی ضابطہ اخلاق کے لیول ون کی خلاف ورزی پر باضابطہ وارننگ دی ہے  جبکہ ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دے دیا ہے ۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ستمبر 2016ء میں نظرثانی شدہ ضابطہ متعارف کرانے جانے کے بعد یہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی طرف سے تیسری خلاف ورزی ہے ۔ ویرات نے رن لیتے ہوئے جنوبی افریقہ کے باؤلر بیورن ہینڈرکس سے ’’نامناسب‘‘ انداز میں کندھا ٹکرایا تھا۔

تازہ ترین ویڈیوز