Tag Archives: انعام بٹ

گولڈ میڈلسٹ، قومی ریسلر، انعام بٹ، کھیلوں کے سفیر نامزد، پی او اے، کراچی، 92 نیوز

گولڈ میڈلسٹ قومی ریسلر انعام بٹ کھیلوں کے...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۸:۲۶ شام ۸:۲۶ شام

کراچی (92 نیوز ) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے ورلڈ بیچ ریسلنگ میں گولڈ میڈل جیتنے والے قومی ریسلر انعام بٹ کو کھیلوں کا سفیر نامزد کر دیا گیا۔ پی او اے کی جانب سے انعام بٹ کو ورلڈ بیچ ریسلنگ میں گولڈ میڈل جیتنے پر5 لاکھ روپے کاکیش ایوارڈ بھی دیا گیا۔ انعام بٹ نے کھیلوں کا سفیر نامزد کرنے پر پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشنز کے صدر عارف حسن اور پوری اولمپک فیملی کا شکریہ ادا کیا۔ انعام بٹ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پی او اے کی جانب سے کھیلوں کا سفیر بننا میرے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ورلڈ بیچ گیمز، پاکستانی پہلوان، انعام بٹ، طلائی تمغہ، دوحا، 92 نیوز

ورلڈ بیچ گیمز، پاکستانی پہلوان انعام بٹ ک...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۶:۴۹ دن ۶:۴۹ دن

دوحا (92 نیوز) پاکستانی پہلوان انعام بٹ فتوحات کے جھنڈے گاڑنے میں مصروف، قطر میں جاری ورلڈ بیچ گیمز میں طلائی تمغہ جیت لیا۔   انعام بٹ نے 90 کلوگرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل کیلئے ہونیوالے فائنل مقابلے میں جارجیا کے پہلوان مارشا گسول داتو کو پانچ دو سے شکست دی۔ انعام بٹ ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہے۔ انہوں نے نوے کلوگرام کی کیٹیگری میں پرتگال کے آندرے ڈی سلوا، ترکی کے اوزکان مورت اورآذربائیجان کے پہلوانوں کو شکست دی تھی۔ انعام بٹ نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل سمیت کئی اعزازات اپنے نام کررکھے ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز

انعام بٹ ‏ قطر ‏ زور آزمائیں گے ‏ ‏92 نیوز پاکستانی ریسلر

انعام بٹ آج قطر میں زور آزمائیں گے

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۵ دن ۱۱:۳۵ دن

قطر ( 92 نیوز) پاکستانی ریسلر انعام بٹ  آج قطر میں ہونے والی ورلڈ بیچ گیمز میں ان ایکشن ہونگے ، قومی ریسلر نے پاکستانی عوام سے میچ جیتنے  کے لیے دعاؤں کی  اپیل کی ۔ پاکستانی ریسلر انعام بٹ  نے قطر میں ہونے والی ورلڈ بیچ گیمز میں  گولڈ میڈل اپنے نام کرنے  پر نظریں جمالیں، قومی ریسلرانعام بٹ  نے پاکستانی عوام سے میچ جیتنے  کے لیے دعاؤں کی  اپیل  کرتے ہوئے کہا کہ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ  اپنی جیت کو کشمیری بہن بھائیوں کے نام کروں گا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

انعام بٹ نے ایک بار پھر سبز ہلالی پرچم بلند کردیا

انعام بٹ نے ایک بار پھر سبز ہلالی پرچم بلن...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۴ شام ۱۱:۱۴ شام

لاہور ( 92 نیوز) پاکستانی ریسلر انعام بٹ  نے ایک بارپھردیارغیر میں سبز ہلالی پرچم بلندکردیا۔ برازیل میں ہونے والی ورلڈ بیچ ریسلنگ میں چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ ایونٹ کے فائنل میں امپائر کی مبینہ جانبداری کی وجہ سے  انعام کو جارجیا کے ریسلر نے دو صفر سے ہرایا۔ پاکستانی ریسلر کا کہنا ہے ریفری کے غلط فیصلے کی وجہ سے پوائنٹ میرے خلاف گیا  اور پاکستان یقینی گولڈ میڈل سے محروم ہو گیا،عالمی تنظیم سے ریفری کے فیصلے کی شکایت کردی ہے۔ انعام  سلور میڈل جیتنے پر  قوم کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز