Tag Archives: انتخابی مہم

ڈونلڈ ٹرمپ ‏ ‏2020 ‏ انتخابی مہم واشنگٹن ‏ ‏92 نیوز ‏

ڈونلڈ ٹرمپ نے 2020 کی انتخابی مہم کا آغاز ک...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۶ دن ۱۱:۲۶ دن

واشنگٹن ( 92 نیوز ) دوسری بار امریکا کی صدارت کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ نے 2020 کی انتخابی مہم کا آغاز کردیا،امریکی صدر نے فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  میرے دور میں امریکا کے معاشی حالات بہتر ہوئے، چینی مصنوعات پر اضافی ٹیرف کام دکھا رہا ہے، میکسیکو کی سرحد پر دیوار 2020میں مکمل ہوجائے گی۔ ڈونلڈ ٹرمپ  ایک بار پھر امریکا کی صدارت سنبھالنے کیلئے پُرامید ہیں ۔ سال 2020 کی انتخابی مہم کے آغاز کیلئے ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو کا انتخاب کیا  جہاں بیس ہزار افراد نے ٹرمپ کا استقبال کیا۔ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بھارتی الیکشن کمیشن

بھارتی الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم میں فو...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۵:۱۴ شام ۵:۱۴ شام

نئی دہلی ( 92 نیوز ) بھارتی الیکشن کمیشن نے انتخابات سے قبل سیاسی پارتیوں کو نوٹس جاری رک دیے جس کے مطابق سیاستدان انتخابی مہم میں  فوجیوں کی تصاویر اور ان کا تذکرہ نہیں کر سکیں گے ۔ بھارت میں انتخابات کچھ عرصے کے بعد ہوں گے ، بھارتی الیکشن کمیشن نے اس حوالےسےسیاسی پارٹیوں کو جنرل ایڈوائزری بھی جاری کردی۔ الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کوتنبیہ کی ہے کہ وہ انتخابی مہم کے دوران فوجیوں کی تصاویراستعمال نہیں کریں گی، نہ ہی الیکشن مہم میں بھارتی فوجیوں کا ذکر کیاجائےگا۔ الیکشن کمیشن کےاعلان کاخیر مقدم کرتے ہوئے بھارتی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

فیاض الحسن چوہان

بھارت نے تارے زمین پر ، ہم نے طیارے زمین پ...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۳:۲۸ شام ۳:۲۸ شام

لاہور ( 92 نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بھارت نے  تارے زمین پر ،ہم نے  طیارے زمین پر بنائی جو کہ بھارت کو  ہمیشہ یاد رہے گی ۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ  پاکستان نے صرف سات دنوں میں اپنا لوہا منوالیا ، ابھی تو صرف ٹریلر چلایا ہے ، مودی نے جنگی جنون میں اپنی انتخابی مہم کا بیڑا غرق کردیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ سارا بھارت اپنے وزیر اعظم نریندر مودی کو گالیاں دے رہا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

دگ وجے سنگھ

بالا کوٹ حملے کے تصویری ثبوت دیں ، کانگری...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۶:۴۴ شام ۶:۴۴ شام

نئی دہلی ( 92 نیوز ) بالاکوٹ پر حملے کا جھوٹا دعویٰ مودی سرکار کیلئے گلے کی ہڈی بن گیا، کانگریس کے رہنما دگ وجے سنگھ نے بھی  بالا کوٹ حملے کے تصویری ثبوت  مانگ لئے ۔ کانگریس کے رہنما نے کہا کہ اگر 300 ہلاکتیں ہوئی ہیں تو ثبوت پیش کیے جائیں  ۔ دگ وجے سنگھ نے بھارتی پائلٹ کی رہائی پر وزیراعظم عمران خان کے اقدام کو سراہا۔ ادھر سابق وزیر اعلیٰ اتر پردیش مایا وتی بھی بول پڑیں اور کہا مودی اپنی ناکامی چھپانے کیلئے جو کررہے ہیں وہ سب کے سامنے ہے۔ ادھر بھارتیہ جنتاپارٹی کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پولنگ

سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 94 کورنگی کراچی ...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۸:۰۹ دن ۸:۰۹ دن

 کراچی (92 نیوز) سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 94 کورنگی کراچی کا ضمنی میدان سج گیا، پولنگ کا وقت شروع ہو گیا۔ ووٹنگ شام پانچ بجے تک  بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔ آج ہونے والے ضمنی انتخاب میں ایم کیوایم، پی ٹی آئی ، پی ایس پی اور پی پی پی کے امیدوار مدمقابل ہوں گے۔ ضمنی انتخاب کے لیے ایک سو انچاس پولنگ اسٹیشنز اور پانچ سو چھیانوے پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ دو لاکھ چالیس ہزار سے زائد ووٹرز کو حق رائے دہی حاصل ہو گا۔ بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ مکمل ہوگئی۔ انتخابی سامان کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کراچی میں پی ایس 94 ضمنی الیکشن کی انتخابی ...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۸:۲۳ دن ۸:۲۳ دن

 کراچی (92 نیوز) کراچی میں پی ایس 94 ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کا وقت ختم ہو گیا۔ پی ایس 94 پرضمنی الیکشن کےلیے پولنگ کل ہو گی۔ 27 جنوری کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں ایم کیوایم، پی ٹی آئی ، پی ایس پی اور پی پی پی کے امیدوار مدمقابل ہوں گے۔ ضمنی انتخاب کے لیے ایک سو انچاس پولنگ اسٹیشنز اور پانچ سو چھیانوے پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ دو لاکھ چالیس ہزار سے زائد ووٹرز کو حق رائے دہی حاصل ہو گا۔ بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ مکمل ہوگئی۔ انتخابی سامان کی ترسیل آج ہو گی۔ انتخابی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز