Tag Archives: امکان

پٹرولیم مصنوعات، قیمتوں میں کمی، امکان، اسلام آباد، 92 نیوز

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکا...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۲:۴۰ شام ۲:۴۰ شام

اسلام آباد (92 نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے، اوگرا کی جانب سے سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی گئی۔ اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 25 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے فی لٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 83 پیسے فی لٹر کمی تجویز لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے 90 پیسے فی لٹر کمی کی دی گئی ہے۔ تجویز پر حتمی فیصلہ کل وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی، نئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نواز شریف، پی ای ٹی اسکین، آج، اسپتال داخل، امکان، لندن، 92 نیوز

نواز شریف کا پی ای ٹی اسکین آج ہوگا، اسپتا...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۵:۱۱ شام ۵:۱۱ شام

لندن (92 نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف کاپی ای ٹی اسکین آج ہو گا، ٹیسٹ کے بعد آئندہ علاج کے بارے میں فیصلہ ہوگا، نواز شریف کواسپتال میں داخل کیے جانے کا امکان ہے۔ ترجمان مسلم لیگ ن مریم اونگزیب نے نوازشریف کی صحت سے متعلق بیان میں کہنا تھا قائد محمد نوازشریف کی صحت سے متعلق انتہائی اہم ٹیسٹ آج ہوگا، ڈاکٹرز نوازشریف کا پوزیٹرون ایمشن ٹوموگرافی(PET) سکین آج کریں گے۔ ان کا کہنا ہے برقی شعاعوں کی مدد سے نواز شریف کے جسم کے اندرونی حصوں کا معائینہ کیا جائے گا، برقی شعاعوں کے تجزیہ کا مقصد خدانخواستہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیر اعظم ‏ آزادی مارچ حالت زار اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز

وزیراعظم عمران خان کے 15 دسمبر سے سہ ملکی د...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۷:۱۵ شام ۷:۱۵ شام

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کے 15 دسمبر سے بحرین، ملائیشیا اورسوئٹزرلینڈ کے سہ ملکی دورے کا امکان ہے، ایک ہفتے پر محیط دورے کا ابتدائی شیڈول نائنٹی ٹو نیوز نے حاصل کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم پہلے مرحلے میں 15 دسمبر کو بحرین پہنچیں گے، 16 دسمبر کو بحرین کے قومی دن کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان 17 دسمبر سے جنیوا، سوئٹزرلینڈ کے دو روزہ دورے کا آغاز کریں گے، جنیوا میں وزیراعظم سوئس قیادت سے ملاقاتیں اور بین الاقوامی فورم میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم 19دسمبر کو ملائیشیا کا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

شریف خاندان ‏ ضمانتی بانڈ ‏ فیصلے پر ڈٹ گئے ‏ لاہور ‏ ‏92 نیوز نواز شریف ‏ ای سی ایل ‏ خاندانی ذرائع ‏

نوازشریف بیرون ملک اڑان بھرنے کو تیار، عل...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۸:۰۹ دن ۸:۰۹ دن

 لاہور (92 نیوز) نوازشریف بیرون ملک اڑان بھرنے کو تیار ہیں۔ علاج کیلئے کل لندن روانگی کا امکان ہے۔ برطانیہ منتقلی کیلئے حسین اور حسن نواز نے قطر ایئرویز کو ایئر ایمبولینس لاہور بھیجنے کیلئے کہہ دیا۔ لندن میں نواز شریف کے علاج کے انتظامات جاری ہیں۔ دو تین روز قیام کے بعد نوازشریف کو امریکا منتقل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ شہباز شریف ایئر ایمبولینس پر نواز شریف کے ہمراہ لندن جائیں گے۔ بڑے بھائی کے ساتھ بیرون ملک قیام کا عندیہ دے دیا۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ 48 گھنٹوں میں روانہ ہوں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نوازشریف، دل کا ٹیسٹ، ٹروپ ٹی پازیٹو، لاہور، 92 نیوز

نوازشریف کا علاج کیلئے بیرون ملک جانے کا ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۲ شام ۱۲:۳۲ شام

 لاہور (92 نیوز) نوازشریف کا علاج کیلئے بیرون ملک جانے کا امکان پیدا ہو گیا۔ قانونی پیچیدگیاں دور ہونے کے بعد نوازشریف علاج کے لیے بیرون ملک جائیں گے۔ لاہور کی احتساب عدالت میں پیشی پر مریم نواز نے گفتگو میں کہا نوازشریف کی طبیعت تھوڑی نہیں بہت خراب ہے۔ ان کو علاج کیلئے فوری بیرون ملک جانا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے نوازشریف کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کو ہی آخری آپشن قرار دے دیا۔ شہباز شریف، مریم نواز نے نوازشریف کو قائل کر لیا۔ نوازشریف ڈاکٹروں کی سفارشات پر عملدرامد کیلئے رضا مند ہو گئے۔ نوازشریف … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نواز شریف پلیٹ لیٹس لاہور ‏ ‏92 نیوز میگا کٹ

نوازشریف کا علاج کے لیے ملک سے باہر جانے ک...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۴ شام ۱۰:۲۴ شام

 لاہور (92 نیوز) نوازشریف کا علاج کے لیے ملک سے باہر جانے کا امکان پیدا ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق اہلخانہ نے بیرون ملک علاج کے لیے نوازشریف کو رضا مند کر لیا۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف کے پلیٹ لیٹس میں کمی کی اب تک تشخیص نہیں ہو سکی۔ قانونی پیچیدگیاں دور ہونے کے بعد نوازشریف علاج کے لیے بیرون ملک جائیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کے لیے بیرون ملک جانے میں مسلسل ہچکچاہٹ کا شکار رہے۔ دوسری طرف نوازشریف کی رہائشگاہ پر انتہائی نگہداشت یونٹ قائم کر دیا گیا۔ نوازشریف کو … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

حکومت، اپوزیشن، آج مذاکرات، امکان، پرویز خٹک، رہبر کمیٹی، اسلام آباد، 92 نیوز

حکومت اور اپوزیشن کے مابین آج مذاکرات ہو...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۷:۴۵ شام ۷:۴۵ شام

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت اور اپوزیشن کے مابین آج مذاکرات ہونے کا امکان ہے۔ پرویز خٹک کی سربراہی میں حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔ مولانا فضل الرحمن کے خطاب اور مطالبات سامنے آنے کے بعد حکومتی مذاکراتی کمیٹی اپوزیشن سے رابطہ کرے گی۔ اپوزیشن کا آزادی مارچ شروع ہوا تو حکومت بھی متحرک ہو گئی۔ پرویز خٹک کی سربراہی میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہائوس میں جاری ہے۔ اجلاس میں پرویز الٰہی کے علاوہ دیگر تمام ممبران شریک ہیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی اپوزیشن سے رابطوں کے لیے حکمت عملی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

حکومت ، خلاف ، آزادی مارچ ، میدان، اپوزیشن ، جماعتوں ، شرکت ، امکان

حکومت کے خلاف آزادی مارچ کا میدان، تمام ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۹:۱۹ شام ۹:۱۹ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) حکومت کے خلاف آزادی مارچ کے میدان میں تمام اپوزیشن جماعتوں کی شرکت کا امکان پیدا ہو گیا۔ اسلام آباد میں ہونیوالی رہبر کمیٹی کے اجلاس میں تمام اپوزیشن جماعتوں نے 4 نکات پر اتفاق کر لیا۔ پہلا نکتہ یہ کہ وزیراعظم مستعفی ہوں، دوسرا نکتہ یہ پیش کیا کہ حکومت کا فوری خاتمہ ہونا چایئے۔ تیسرے نکتے میں کہا گیا کہ ملک میں فوری نئے انتخابات کروائے جائیں اور چوتھا نکتہ یہ ہے کہ عام انتخابات میں فوج کی مداخلت نہ ہو۔ میڈیا کےسوالات کا جواب دیتے ہوئے احسن اقبال نے کہا جو بھی ممبر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مولانا فضل الرحمان ، آزادی مارچ ، اسلام آباد ، پولیس ، سرچ آپریشن ، امکان

مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ ، اسلام ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۹ شام ۱۱:۲۹ شام

اسلام آباد (92 نیوز) مولانا فضل الرحمان کے مارچ سے نمٹنے کیلئے حکومت بھی تیار ہو گئی۔ اسلام آباد پولیس کا آئندہ چند روز میں سرچ آپریشن کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے جے یو آئی کارکنان پہلے سے اسلام آباد کے مدارس اور دیگر مقامات پہ پہنچ جائیں گے ۔ حکومت کو بھی جے یو آئی منصوبہ کی بھنک پہلے سے پڑ گئی ۔ وزارت داخلہ نے جے یو آئی کی تیاریوں کا توڑ تلاش کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی پولیس نے دیگر صوبوں سے نفری طلب کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اسلام آباد کے تمام … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ملک بھر ،کئی شہروں ،آج بارش ،امکان،لاہور،92نیوز

ملک بھر کے کئی شہروں میں آج بارش کا امکان

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۸:۱۱ دن ۸:۱۱ دن

لاہور(92نیوز) ملک بھر کے کئی شہروں میں آج بارش کا امکان ہے،ہزارہ، راولپنڈی،گوجرانوالہ ڈویڑن، اسلام آباد،کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات لاہور، سرگودھا، فیصل آباد،پشاور،مردان، کوہاٹ اور بنوں ڈویڑن میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگلے چند روز کے دوران جنوبی پنجاب اورصوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہےگا۔ لاہور: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ راولپنڈی، گوجرانوالہ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور اسلام آباد میں چند مقامات پر ہلکی بار ش ہوئی۔

تازہ ترین ویڈیوز

خورشید شاہ ،آج شام،سکھر منتقل،امکان،اسلام آباد،92 نیوز

خورشید شاہ کو آج شام سکھر منتقل کیے جانے ک...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۳:۰۹ دن ۳:۰۹ دن

اسلام آباد (92 نیوز) نیب کی زیر حراست پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء خورشید شاہ کو آج شام سکھر منتقل کیے جانے کا امکان ہے، اسلام آباد کی احتساب عدالت نے خورشید شاہ کا راہداری ریمانڈ منظور کیا ہے۔ بنی گالا میں خورشید شاہ کے گھر پر نیب نے چھاپہ بھی مارا، دستاویزات اور ٹیلی فون کو تحویل میں لے لیا۔ ادھر خورشید شاہ کی طبیعت خراب ہونے پر پولی کلینک منتقل کیا گیا ،تاہم پارٹی رہنمائوں کو ان سے ملاقات کی اجازت نہ دی گئی۔ دوسری جانب نیب نے خورشید شاہ کے خلاف مزید 4 بے نامی جائیدادوں کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سورج ، کراچی ، نظریں ، جما ، معتدل ، ہیٹ ویو ، خدشہ

محکمہ موسمیات نے کراچی میں 22 سے 24 ستمبر تک...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۴ شام ۱۰:۰۴ شام

 کراچی (92 نیوز) محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کیلئے 22 سے 24 ستمبر تک شدید گرمی کا امکان ظاہر کر دیا۔ سمندری ہوائیں بھی ساتھ چھوڑ جائیں گی۔ شہر قائد پر ایک مرتبہ پھر ہیٹ ویو کے خطرات منڈلانے لگے۔ موسم کا حال بتانے والوں نے شہریوں کو خبردار کر دیا۔ سورج نے تیور دکھائے تو 22 سے 24 ستمبر تک کراچی کا درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔ سمندری ہوائیں بند ہونے اور نمی کا تناسب بڑھنے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہو گی۔ بھارتی گجرات اور بحیرہ عرب کے شمال مشرق میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پٹرولیم مصنوعات ‏

یکم ستمبر سے پٹرول چار روپے انسٹھ پیسے فی ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۸:۱۹ دن ۸:۱۹ دن

 اسلام آباد (92 نیوز) یکم ستمبر سے پٹرول چار روپے انسٹھ پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پانچ روپے تینتیس پیسے فی لٹر سستا ہو گا۔ وزارت خزانہ نے وضاحت جاری کر دی۔ وزارت خزانہ کے بیان کے مطابق پٹرول کی قیمت 4 روپے 59 پیسے،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 5 روپے 33 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت 4 روپے 27 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 5 روپے 63 پیسے کم کی جا رہی ہے۔ قیمتوں میں کمی کا بیان وزیر پٹرولیم عمرایوب کی جانب سے دیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

امریکا اور افغان طالبان میں معاملات طے پا...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۸:۲۹ دن ۸:۲۹ دن

 دوحہ (92 نیوز) امریکا اور افغان طالبان میں معاملات طے پا گئے ہیں۔ امن معاہدے پر چند دن میں دستخط ہونے کا امکان ہے۔ افغان طالبان کے اہم رہنما ملا ضعیف نے افغان میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگلے چند دنوں میں امریکہ اور طالبان امن معاہدے پر دستخط کر دیں گے جبکہ پاکستان، چین اور روس اس امن معاہدے کے ضامن ہونگے۔ انہوں نے معاہدے کے ممکنہ مندرجات بتاتے ہوئے کہا کہ امریکہ 15 سے 24 مہینوں کے اندر اپنے فوجیوں کے انخلا پر راضی ہو گیا ہے جبکہ افغان طالبان نے بھی عسکری گروپس سے تعلقات … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پٹرولیم مصنوعات ‏

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا ام...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۵:۱۰ شام ۵:۱۰ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو موصول ہو گئی۔ حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرانے کی تیاری کر لی ۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق پٹرولیم ڈویژن کو سمری موصول  ہو گئی۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 65 پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کر دی ۔ پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 15 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ۔ اوگرا کی سمری میں مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز