Tag Archives: امن کی بات ‏

شہریار آفریدی ‏

جنگ تباہی ، ہم امن کی بات کرتے ہیں ، شہریا...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۵:۲۵ شام ۵:۲۵ شام

کراچی ( 92 نیوز) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی  نے کہا کہ  جنگ تباہی ہے، ہم امن کی بات کرتے ہیں۔ وزیرمملکت برائے داخلہ کاکہناہے کہ پاکستان نے عالمی سطح پر امن کےلیے کام کیا ، دہشت گردی کےخلاف سب سے بڑی جنگ پاکستان نے لڑی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  شہریار آفریدی  کا کہنا تھا کہ کراچی کی خوشیاں لوٹ آئی ہیں، آئندہ مکمل پی ایس ایل پاکستان میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ، ان کا مقصد انسانیت کی تذلیل ہے ،پاکستان 1989 سے اب تک بہت … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مودی حکومت انتہا پسندی ، تشدد کو فروغ دے ر...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱:۰۶ شام ۱:۰۶ شام

واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکی اخبار نے بی جے پی کی مودی حکومت  کا پھانڈا پھوڑ دیا ،  واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ  کے مطابق حالیہ پاک بھارت کشیدگی کےبعدبھارتی عوام میں انتہادرجےکی لہرآئی ہے۔ اخبار لکھتا ہے کہ  انتہاپسندامن کی بات کرنے والے اپنے ہی شہریوں کوغدارکہنےلگے ہیں ، مودی حکومت کی انتہاپسندی پرتنقید کرنے والوں کو نوکری سےنکالاجانے لگا ہے۔ اخبار کے مطابق بھارتی میڈیانےبھی حکومت اور فورسز پر سوالات اٹھانےوالوں کو غدار قرار دیا۔

تازہ ترین ویڈیوز