Tag Archives: امریکی محکمہ خارجہ

امریکی محکمہ خارجہ ، یوکرائن ، ٹینک شکن میزائل، فروخت، منظوری، واشنگٹن ،92نیوز

امریکی محکمہ خارجہ کی یوکرائن کو ٹینک شکن...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۷:۵۳ دن ۷:۵۳ دن

واشنگٹن (92نیوز) امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے یوکرائن کو ٹینک شکن میزائل فروخت کرنےکی منظوری دے دی گئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق جیولن میزائلوں کی مالیت 39ملین ڈالر ہے ،یوکرائنی صدر نے ٹرمپ کیساتھ فون کال میں میزائل دینے پر بات کی تھی۔ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے جو بائیڈن کیخلاف تحقیقات کی شرط پر میزائل فروخت کرنے عندیہ دیا تھا۔

تازہ ترین ویڈیوز

عمران خان ڈونلڈ ٹرمپ مذاکرات کامیاب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کے مذاکرات کامیا...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۹ شام ۱۲:۰۹ شام

 واشنگٹن (92 نیوز) پاک امریکا تعلقات میں پیش رفت کا آغاز ہو گیا۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مورگن اورٹیگس نے وزیراعظم عمران خان اور صدر ٹرمپ کے مابین مذاکرات کو کامیاب قرار دے دیا۔ اپنی پریس بریفنگ میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹیگس کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ اور وزیر اعظم عمران خان کے مابین مثبت اور کامیاب مذاکرات ہوئے جس کے بعد اب پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں پیشرفت کا وقت آ گیا ہے۔ مارگن اورٹیگس نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ افغانستان اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرے۔ امریکہ نے دہشت گردی کےخلاف … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

امریکی محکمہ خارجہ ترجمان ‏ جنوبی ووسطی ایشیا ‏ کپتان کے جلسے جلسے کی معترف واشنگٹن ‏ ‏92 نیوز

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان برائے جنوبی ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۵:۱۱ شام ۵:۱۱ شام

واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان برائے جنوبی و وسطی ایشیا ایلس ویلز بھی وزیراعظم عمران خان کےجلسے کی معترف ہیں ۔ ایلس ویلز نے کہا کہ  کیپیٹل ارینا ہال میں پاکستانی نژاد امریکی شہریوں کا اجتماع دیکھ کر خوشی ہوئی،امید ہے  یہ متحرک کمیونٹی پاک امریکاکےتعلقات کومضبوط بنانےاورمشکلات کےحل کیلئےمددکرسکتی ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

امریکی محکمہ خارجہ وزیر اعظم پاکستان لاعلمی اظہار

امریکی محکمہ خارجہ نے وزیر اعظم پاکستان ک...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۸:۴۰ دن ۸:۴۰ دن

واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکی محکمہ خارجہ نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے دورہ  امریکہ سے لا علمی کا اظہار کر دیا ، ترجمان مارگن آرٹاگس کا کہنا ہے عمران خان کے دورے کے بارے میں سرکاری طور پر معلوم نہیں ۔ امریکی  محکمہ خارجہ نے وزیر اعظم پاکستان کے دورے سے لاعلمی کا اظہار کردیا، ترجمان  مارگن آرٹاگس کا کہنا ہے کہ عمران خان کے دورے کے بارے میں محکمہ خارجہ کے پاس بتانے کے لیے کچھ نہیں ، تصدیق کیلئے وائٹ ہاؤس سے رابطہ کیا جائے گا۔ ترجمان نے  کہا کہ پاکستانی وزیراعظم  عمران خان کا دورہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

امریکی محکمہ خارجہ

امریکی محکمہ خارجہ نے انسانی حقوق کو درپی...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۹:۵۳ دن ۹:۵۳ دن

واشنگٹن ( 92 نیوز ) امریکی محکمہ خارجہ نے دنیا کے مختلف ممالک میں انسانی حقوق کو درپیش مسائل سےمتعلق اپنی سالانہ رپورٹ  جاری کردی ۔ جاری کردہ رپورٹ میں شام،ایران،روس اورچین سمیت کئی ممالک پرتنقید کی ہے ۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں دہشت گردی سے اموات میں کمی واقع ہوئی ہے۔ ۔شام، روس، چین اور ایران کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے اعتبار سے بدترین ممالک قرار دیدیا  گیا، رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس ان ممالک میں انسانی حقوق سے متعلق حالات نہایت برےرہے۔ رپورٹ میں پاکستان میں حکومتی احتساب میں کمی کا بھی ذکر کیا گیا ہے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

امریکا بھارت ٹریول ایڈوائزری ریپ کیپیٹل جنسی زیادتی امریکی محکمہ خارجہ

امریکا نے بھارت جانے والے اپنے شہریوں کیل...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۲ شام ۱۰:۱۲ شام

 واشنگٹن (92 نیوز) امریکا نے بھارت جانے والے اپنے شہریوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے بھارت میں زیادتی کے واقعات عروج پر ہیں ، امریکی خواتین اکیلے سفر نہ کریں۔ بھارت کا شمار اُن ممالک میں ہوتا ہے جہاں جنسی زیادتی کے سب سے زیادہ واقعات رونما ہوتے ہیں۔ یہاں تک کہ نئی دلی کو عالمی میڈیا میں ریپ کیپیٹل کےنام سے جانا جاتا ہے۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق دو ہزار سات سے دو ہزار سولہ کے درمیان خواتین کیخلاف ہونے والے جرائم میں تراسی فیصد اضافہ ہوا۔ ہر گھنٹے میں جنسی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

‏ رابرٹ پلاڈینو

پاک بھارت کشیدگی ختم کرنے میں مائیک پومپی...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۹:۲۳ دن ۹:۲۳ دن

واشنگٹن ( 92 نیوز) نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ رابرٹ پلاڈینو نے پریس بریفنگ میں  کہا کہ پاک بھارت کشیدگی ختم کرنے میں مائیک پومپیو کا کردار اہم ہے ۔ واشنگٹن میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران رابرٹ پلاڈینو کاکہنا تھا کہ مائیک پومپیو سفارتی محاذ پر  پاک بھارت وزرائے خارجہ سے مسلسل رابطے میں رہے ۔ انہوں نے کہا کہ پومپیو دونوں ممالک پر زور ڈالتے رہیں گے کہ وہ  کشیدگی ختم کرنےکیلئے مزید اقدامات کریں ، اس مقصد کیلئے روابط بڑھائے  جائیں اور آئندہ کسی بھی عسکری کارروائی سے گریز کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکا  … Read More

تازہ ترین ویڈیوز