Tag Archives: امریکی حکام

امریکا چینی امریکی حکام اجازت کی شرط واشنگٹن ‏ ‏92 نیوز غیر ملکی خبر رساں ‏

امریکا نے بھی چینی سفارتکاروں پر امریکی ح...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۵۷ شام ۱۲:۵۷ شام

واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکا نے بھی چینی سفارتکاروں پر امریکی حکام سے ملنے پر اجازت کی شرط عائد کر دی ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق محکمہ خارجہ کے  حکام  کا کہناہے کہ چینی سفارتکاروں کو اب وفاقی یا لوکل حکام سے ملنے سے پہلے امریکی محکمہ خارجہ کومطلع کرنا ہو گا۔  انہوں نے کہا کہ پابندیاں چین کے اقدام کے پیش نظر لگائی گئیں کیونکہ چین میں امریکی سفارتکاروں کی تعلیم کے ماہرین اور دوسرے حکام سے ملنے کیلئے اجازت لینا پڑتی ہے۔  انہوں کہا امید ہے چین اب امریکی سفارتکاروں پر لگائی گئی پابندیاں میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

دوحہ میں امریکی حکام اور طالبان کے درمیان...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۶ دن ۱۰:۱۶ دن

 دوحہ (92 نیوز) دوحہ میں امریکی حکام اور طالبان کے درمیان ایک دن کے وقفے کے بعد امن مذاکرات دوبارہ شروع ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان کے دوحہ میں ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ  دونوں پارٹیوں نے جمعہ کے روز ہونے والے مذاکرات دوسری مصروفیات کی بنا پر ملتوی کیے تھے۔ طالبان ترجمان نے کہا  کہ دونوں پارٹیوں کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے اور اب تکنیکی پوائنٹس اور عملدرآمد کے میکنزم پر بات چیت ہو رہی ہے۔ سہیل شاہین نے مزید کہا کہ ان پوائنٹس پر اتفاق کے بعد معاہدہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

افغان امن عمل ، امریکی حکام اور طالبان کا ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۲:۰۱ شام ۲:۰۱ شام

 دوحہ (92 نیوز) افغان امن عمل کیلئے امریکی حکام اور طالبان کا قطر میں مذاکرات کا نواں دور شروع ہو گیا۔ امریکی اور طالبان ترجمانوں نے مذاکرات کے شروع ہونے کی تصدیق کر دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی اور طالبان ترجمانوں نے کہا کہ افغانستان میں 18 سالوں سے جاری جنگ کے خاتمے کیلئے  دوحا میں مذاکرات کا نواں دور شروع ہو گیا ہے۔ امریکی خصوصی نمائندہ برائے افغانستان زلمے خلیل زاد اور طالبان راہنما ملا عبدالغنی برداد کے مابین ون آن ون میٹنگ بھی ہوئی۔ ایک امریکی آفیسر کے مطابق زلمے خلیل زاد افغان حکومت … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ٹیکساس ‏ چھوٹا طیارہ ‏ ‏10افراد ہلاک ‏92 نیوز امریکی حکام ‏ فلوریڈا ٹیک آف ‏ ایئرپورٹ ہینگر لقمہ اجل ‏

ٹیکساس میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ، 10افرا...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱:۱۲ شام ۱:۱۲ شام

ٹیکساس ( 92 نیوز)  امریکی ریاست ٹیکساس میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، حادثے کے نتیجے میں سوار تمام دس افراد ہلاک ہو گئے۔ امریکی حکام کےمطابق فلوریڈاسےتعلق رکھنےوالے ڈبل انجن نجی طیارےکاڈیلس کےمقامی ایئرپورٹ سے ٹیک آف کرتے ہی ایک  انجن خراب ہوگیا اوروہ ایئرپورٹ ہینگرمیں جاگرا۔ طیارے کے گرتے ہی اسے آگ لگ گئی ،آگ کے شعلوں سے ہینگر بھی جل گیا اورطیارےمیں موجود تمام افراد لقمہ اجل بن گئے۔ حکام کے مطابق حادثے کے وقت ہینگر پر عملہ موجود نہیں تھاجبکہ انجن میں آنےوالی اچانک خرابی  کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کررہے ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز

افغان امن عمل

افغان امن عمل ، افغان طالبان کا وفد آج ام...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۸:۰۰ دن ۸:۰۰ دن

دوحہ ( 92 نیوز) افغان امن عمل کیلئے کوششیں جاری ہیں ، افغان طالبان کا وفد  آج امن مذاکرات میں شرکت کرے گا۔ افغان امن کے لئے آج ہونے والے  مذاکرات کی نمائندگی امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کریں گے ، افغان طالبان کے وفد کی سربراہی  ملا عبدالغنی برادر کریں گے جو قطر پہنچ چکے ہیں ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملا عبدالغنی برادر کی سربراہی میں افغان طالبان کا وفدآج سے دوحہ میں شروع ہونے والے مذاکرات میں شرکت کرے گا۔ مذاکرات میں گزشتہ  سترہ برس سے جاری افغان جنگ کے خاتمے کے فریم ورک پر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

امریکی حکام صدر ٹرمپ صدر شی جن پنگ تجارتی معاہدہ مذاکرات ٹرمپ

یکم مارچ سے قبل ٹرمپ اور شی جن پنگ میں ملا...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۹:۱۸ دن ۹:۱۸ دن

 واشنگٹن (92 نیوز) امریکی حکام کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ اور  چین کے صدر شی جن پنگ کی ملاقات یکم مارچ سے قبل ہونا مشکل ہے۔ خبرایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پِنگ کی ملاقات دونوں ممالک کی طرف سے تجارتی معاہدہ کرنے کی ڈیڈ لائن یکم مارچ سے قبل ممکن نہیں ہے۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات نئے تجارتی معاہدے کے لئے نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ امریکا اور چین نے تجارتی محاذ آرائی کے خاتمے کے لیے نئے معاہدے تک پہنچنے کے لیے 90 دن کی ڈیڈ لائن رکھی تھی جو یکم … Read More

تازہ ترین ویڈیوز