Tag Archives: امریکی اخبار

امریکا ‏ افغان جنگ ‏ جھوٹ بولتا رہا واشنگٹن پوسٹ واشنگٹن ‏ ‏92 نیوز امریکی اخبار

امریکا افغان جنگ سے متعلق ہمیشہ جھوٹ بولت...

۱۲ دسمبر, ۲۰۱۹ ۸:۱۰ دن ۸:۱۰ دن

واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکی امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ  نے افغان جنگ پر  خفیہ دستاویزات جاری کردیں جس کے مطابق امریکامسلسل  18سال عوام سے جھوٹ بولتا رہا ۔  امریکی جنرلوں اور سفارتکاروں کے مطابق امریکا افغان جنگ کبھی نہیں جیت سکتا۔ امریکی اخبار نے افغانستان سمیت پورے خطے کا نقشہ بدل دینے والی افغان جنگ کی سچائیوں کا بھانڈا پھوڑ دیا، انسانی حقوق کے ٹھیکیدار  امریکا  نے ساری دنیا کو تو گمراہ کیا ہی لیکن اپنے عوام کی آنکھوں میں بھی دھول جھونکی۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی حکومتیں افغان جنگ کے حوالے سے 18سال تک مسلسل عوام سے جھوٹ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اقوام متحدہ ، مسئلہ کشمیر ، نظرانداز ، امریکی اخبار ، نیویارک ٹائمز

اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کو اب اور نظراندا...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۳:۲۱ شام ۳:۲۱ شام

نیو یارک (92 نیوز) امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے لکھا کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کو اب اور نظرانداز نہیں کر سکتا ۔ مودی کی کشمیریوں کو برابری کے حقوق دینے کی بات مضحکہ خیز ہے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنے فکر انگیز اداریے میں لکھا ہے وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ میں اپنے مشن میں رکن ممالک سے درخواست کرتے رہے کہ وہ بھارت کو کشمیر کا محاصرہ ختم کرنے پر راضی کرے۔ بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث انہوں نے اپنی جنرل اسمبلی کی تقریر میں ممکنہ جنگ کے حوالے سے خبردار کیا۔ نیو یارک ٹائمز کا کہنا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کشمیری نیویارک ٹائمز نیو یارک ‏ ویب ڈیسک ‏ امریکی اخبار

کشمیری چکی کے دو پاٹوں میں پس رہے ہیں، نیو...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۸ دن ۱۱:۲۸ دن

نیو یارک ( ویب ڈیسک ) امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تشدد کی شکل تبدیل ہو تی جا رہی ہے اور صورتحال اتنی سادہ نہیں ہے کہ یہ کہا جائے کہ کشمیری بھارتی فوج پر پتھراؤ کر رہے ہیں اور بھارتی فوج مظاہرین پر فائرنگ کر رہی ہے ۔ نیو یارک ٹائمز  نے اپنی رپورٹ میں کہا کشمیری چکی کے دو پاٹوں میں پس رہے ہیں ، مودی حکومت کے اقدامات کے باعث عوام کے ایک بڑے حصے میں ہتھیار اٹھانے والوں کی حمایت بڑھ رہی ہے ۔ اخبار کے مطابق سرینگر  ایئرپورٹ پر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کشمیر مداخلت خمیازہ دنیا امریکی اخبار واشنگٹن ‏ ویب ڈیسک ‏ یو ایس اے ٹو ڈے

کشمیر میں مداخلت نہ کرنیکا خمیازہ دنیا کو...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۳:۲۴ شام ۳:۲۴ شام

واشنگٹن (ویب ڈیسک ) امریکی اخبار نے بھی مقبوضہ کشمیر میں مداخلت کرنے کی ضرورت پر  زور دے دیا ۔ اخبار لکھت اہے کہ  اگر عالمی برادری نے مقبوضہ کشمیر میں بربریت اور انسانیت سوز مظالم رکوانے کیلئے مداخلت نہ کی تو ساری دنیا کو خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ یو ایس اے ٹو ڈے  میں چھپنے والے مضمون میں واضح کہا گیا کہ  آر ایس ایس اور مودی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم بارے عالم برادری کو مکمل آگاہی  دینے کی ضرورت ہے ،  مقبوضہ وادی کے حالات خطرناک ہیں ،  عالمی برادری فوری … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نیو یارک ٹائمز مودی حکومت گھناؤنی سازش بے نقاب ‏92 نیوز امریکی اخبار ‏

نیو یارک ٹائمز نے مودی حکومت کی گھناؤنی س...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۲:۲۳ شام ۱۲:۲۳ شام

نیو یارک ( 92 نیوز) امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز  نے مودی حکومت کا انتہاپسند چہرہ پھر بے نقاب کردیا ، اخبار کے مطابق بھارت سے اقلیتوں کو نکالنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں ، 40 لاکھ غیرہندو افراد کو تارکین وطن قرار دیا جاسکتا ہے جن میں  اکثریت مسلمانوں کی ہے ، مذہب کی تبدیلی کےخلاف بھی بل جلد پیش کیا جائےگا ، آسام میں مودی کے مخالفین کی گرفتاریاں شروع کردی گئیں۔ امریکی اخبار کے مطابق بھارت نے تارکین وطن کیلئے بڑا حراستی مرکز بنانے کا فیصلہ کر لیا جس سے  مسلمان خوف کا شکار ہونے لگے ہیں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

عالمی کنونشن بھارت آبادی کا تناسب اسد مجید خان واشنگٹن ‏ ‏92 نیوز پاکستانی سفیر ‏ امریکی اخبار ‏ واشنگٹن پوسٹ

عالمی کنونشن بھارت کو پابند کرتے ہیں کہ ا...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۴ دن ۱۰:۱۴ دن

واشنگٹن ( 92 نیوز)امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں آرٹیکل  میں کہا کہ  کئی عالمی کنونشن بھارت کوپابند کرتےہیں کہ آبادی کا تناسب نہ بدلے، امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں اسد مجید خان نے کہا مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یکطرفہ اقدامات نے کشیدگی میں اضافہ کردیا۔ اسد مجید نے کہا کہ  خطہ سنگین تنازع کے دہانے پر پہنچ گیا ہے، خود مختاری کو چیلنج کرنے کی کوشش کی گئی تو سخت جواب دیں گے، اقوام متحدہ ،امریکا اور عالمی برادری کو مداخلت کرنی چاہیے۔ امریکی ٹی وی کو انٹریو میں ڈاکٹر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی عزائم کے خلاف امر...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۹:۵۴ شام ۹:۵۴ شام

نیو یارک (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی عزائم کے خلاف امریکی اخبار بھی بول پڑا ۔ نیویارک ٹائمز نے اپنے ایڈیٹوریل میں لکھا کہ بھارت دنیا کے خطرناک ترین خطے میں قسمت آزمائی کر رہا ہے۔ خطے کے امن کو خطرے میں ڈالتے ہوئے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے بھارتی اقدام پر امریکی اخبار نیویارک ٹائمز بھی بول پڑا۔ اپنے ایڈیٹوریل میں بھارتی اقدام کو غلط اور خطرناک قرار دے دیا۔ امریکی اخبار کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے خون خرابہ یقینی ہے اور پاکستان سے کشیدگی میں اضافہ ہو گا۔ امریکی اخبار کے مطابق … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بھارت

امریکی اخبار نے مودی کی انتہاپسندی بے نقا...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۴:۰۰ شام ۴:۰۰ شام

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی اخبار نے مودی کی انتہاپسندی بے نقاب کردی۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق بھارتی حکمران جماعت بی جے پی میں ایک بھی رکن پارلیمنٹ مسلمان نہیں ہے، نریندر مودی کے دور میں مسلمان عدم تحفظ کا شکار ہوچکے ہیں۔ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار مودی سرکار کے بھارت کی انتہا پسندی امریکی اخبار نے بے نقاب کی ، اخبار لکھتا ہے بھارت کے مسلمان عدم تحفظ کا شکار ہوچکے ہیں، انھیں پارکوں اور کھلی جگہوں پر نماز جمعہ کی اجازت نہیں، نہ وہ گھر سے نکلتے وقت روایتی لباس پہن سکتے ہیں، بھارتی مسلمان مودی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مودی حکومت انتہا پسندی ، تشدد کو فروغ دے ر...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱:۰۶ شام ۱:۰۶ شام

واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکی اخبار نے بی جے پی کی مودی حکومت  کا پھانڈا پھوڑ دیا ،  واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ  کے مطابق حالیہ پاک بھارت کشیدگی کےبعدبھارتی عوام میں انتہادرجےکی لہرآئی ہے۔ اخبار لکھتا ہے کہ  انتہاپسندامن کی بات کرنے والے اپنے ہی شہریوں کوغدارکہنےلگے ہیں ، مودی حکومت کی انتہاپسندی پرتنقید کرنے والوں کو نوکری سےنکالاجانے لگا ہے۔ اخبار کے مطابق بھارتی میڈیانےبھی حکومت اور فورسز پر سوالات اٹھانےوالوں کو غدار قرار دیا۔

تازہ ترین ویڈیوز

بھارتی میڈیا

بھارتی میڈیا بی جے پی کی پراپیگنڈہ مشین ب...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱:۵۹ شام ۱:۵۹ شام

واشنگٹن (92نیوز)امریکی اخبار نے بھی بھارتی میڈیا کو حکمران جماعت بی جے پی کی پراپیگنڈہ مشین قرار دے دیا۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے انڈین میڈیا کی حقیقت دنیا کے سامنے کھول کر رکھ دی ، اخبار کے مطابق پلوامہ حملے پر بھارتی میڈیا نے سچ عوام تک نہیں پہنچنے دیا ، خود ساختہ دعوے کرکے سیاسی آلہ کار ہونے کا ثبوت دیا ۔ واشنگٹن پوسٹ نے کہا کہ بالاکوٹ آپریشن پربھارتی میڈیا نے بنا کسی سرکاری تصدیق کے تین سو دہشتگردوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیاجسے پاکستان نے نہ صرف مسترد کیا بلکہ عالمی میڈیا کو جگہ کا دورہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نیو یارک ٹائمز

بھارت صرف 10روز تک جنگ لڑ سکتاہے ، نیو یار...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱:۳۳ شام ۱:۳۳ شام

نیو یارک ( 92 نیوز) جنگ کی دھمکیاں دینے والے بزدل بھارت کی دفاعی صورتحال انتہائی مخدوش ہے ، امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے  بھارتی دفاعی صلاحیت کا پول کھول دیا۔ امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے جنگ کی بڑھکیں مارنے والی  بھارتی فوج کا سب کچا چٹھا کھول دیا، اپنی رپورٹ میں لکھا کہ جنگ چھڑنے کی صورت میں بھارت کے پاس اپنے فوجیوں کو دینے کیلئے صرف دس روز کا گولہ بارود ہے، جس میں سے 68 فیصد انتہائی پرانا ہے، یعنی کے ناقابل استعمال ہے ۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کی فضائی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز