Tag Archives: امریکا

امریکا ، بیویوں ، کندھے ،اٹھا ، دوڑنے ، انوکھا ، مقابلہ

امریکا میں بیویوں کو کندھے پر اٹھا کر دوڑ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۲:۳۹ شام ۲:۳۹ شام

 نیو یارک (92 نیوز) امریکا میں بیویوں کو کندھے پر اٹھا کر دوڑنے کا انوکھا مقابلہ ہوا۔ ڈھلوانوں اور پانی کی خندقوں کو عبور کرنے کی کوشش میں کئی جوڑے گرتے نظر آئے۔ منفرد ریس میں شوہروں کو اپنی بیویوں کو کندھوں پر بٹھا کر بھاگنا ہوتا ہے اور ڈھلوانوں اور پانی کی خندقوں کو عبور کرنا پڑتا ہے۔ پہلی بار شرکت کرنے والے جیمروم اور اولیوا نے صرف 55 سیکنڈ کے فرق سے جیت کا تاج پہن لیا۔ جوڑے کو انعام میں 555 ڈالر کا چیک انعام میں دیا گیا۔

تازہ ترین ویڈیوز

امریکا، زیر تعمیر ہوٹل، حصہ منہدم، ایک شخص ہلاک، 18 زخمی ، نیواورلینز، 92 نیوز

امریکا، زیر تعمیر ہوٹل کا ایک حصہ منہدم، ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۶:۴۷ دن ۶:۴۷ دن

نیواورلینز(92 نیوز) امریکا کے شہر نیواورلینز میں زیر تعمیر ہوٹل کا ایک حصہ منہدم ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق نیواورلینز میں واقع 18 منزلہ ہوٹل میں تعمیراتی کام جاری تھا کہ اس دوران عمارت کا ایک حصہ زمین پر آگرا۔ حادثے میں ایک شخص ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔ فائرفائٹرز نے عمارت میں کام کرنےوالےمتعدد افرادکو نکال لیا، امریکی میڈیا کے مطابق حادثے میں 3 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔

تازہ ترین ویڈیوز

امریکا، کردوں، ترکی معاہدہ، ثالثی کی پیشکش، ٹرمپ ٹویٹ، واشنگٹن، 92 نیوز

امریکا کی کردوں اور ترکی کے درمیان معاہدہ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۴:۵۶ دن ۴:۵۶ دن

واشنگٹن (92 نیوز) امریکا نے کردوں اور ترکی کے درمیان معاہدہ کیلئے ثالثی کی پیشکش کر دی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام میں ترکی کے حملے پراپنے ٹویٹ میں تجویز دی ہے کہ امریکا کردوں اور ترکی کے درمیان معاہدہ کیلئے ثالثی کر سکتا ہے۔ امریکی صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ ترکی کے شام پر حملے پر امریکا کے پاس 3 چوائسز ہیں، امریکا شام میں ہزاروں فوجی بھیج کر جنگ جیت سکتا ہے، ترکی پر اقتصادی پابندیاں لگا سکتا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

امریکا ، 93 خواتین ، قتل ، ملزم ، ایف بی آئی ، خطرناک ، سیریل کلر ، قرار

امریکا میں 93 خواتین کو قتل کرنیوالا ملزم ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۴ شام ۱۰:۲۴ شام

 واشنگٹن (92 نیوز) امریکا میں 93 خواتین کو قتل کرنیوالے ملزم کو ایف بی آئی نے امریکا کی تاریخ کا سب سے خطرناک سیریل کلر قرار دے دیا۔ امریکی کی ڈھائی سو سالہ تاریخ کا سب سے خطرناک سیریل کلر سیموئل لٹل جس کے اعتراف جرم نے امریکی تحقیقاتی اداروں کو چکرا کر رکھ دیا۔ ایف بی آئی نے سیموئل لٹل کو امریکی تاریخ کا سفاک ترین قاتل قرار دے دیا۔ امریکی سیریل کلر سیموئل لٹل کے اعترافات سامنے آئے ہیں جس نے سال 1970 سے 2005 تک 93 خواتین کا قتل کیا ہے اور قتل کرنے کے بعد ان … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

امریکا ‏ واشنگٹن ‏ ‏92 نیوز چنش ‏ تجارتی جنگ ‏ امرییس محکمہ تجارت

امریکا نے 28 چینی اداروں پر پابندیاں عائد ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۵ شام ۱۲:۰۵ شام

واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکا اور چین کے درمیان جاری تجارتی جنگ نے شدت اختیار کر لی ،  امریکی محکمہ تجارت نے مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے نام پر28 چینی اداروں پر پابندیاں عائد کر دیں۔ امریکا نے چین کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا، 28 چینی ادارے پابندی کے بعد واشنگٹن کی اجازت کے بغیر امریکی کمپنیوں سے کچھ نہیں  خرید سکیں گے۔ پابندیوں کا شکارکمپنیوں میں چین کی سرکاری ایجنسیاں اور ٹیکنالوجی کمپنیاں شامل ہیں جو نگرانی کے سازوسامان میں ماہر ہیں۔ امریکی محکمہ تجارت کے مطابق یہ ادارے انسانی حقوق کی پامالیوں میں ملوث … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کرد امریکا کرد اتحادیوں کو امریکا دھوکا دے گیا مشق ‏ دمشق ‏ ‏92 نیوز ‏ مشرق وسطیٰ جنگی محاذ ‏ شام

کرد اتحادیوں کو امریکا پھر دھوکا دے گیا

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۵:۳۹ شام ۵:۳۹ شام

مشق ( 92 نیوز ) مشرق وسطیٰ میں نیا جنگی محاذ گرم  ، امریکا نے شام میں اپنے کرد اتحادیوں کو دھوکا دے دیا ، ترکی نے بھی کرد  مخالف کارروائی میں رکاوٹ نہ بننے کا اعلان  کر دیا ،شمال مشرقی علاقوں میں امریکی فوجیوں نے پوسٹیں خالی کر دیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کردوں کے خلاف ترکی کے آپریشن کا راستہ ہموار کر دیا ، امریکی اور ترک صدر کے درمیان ایک کال کے بعد وائٹ ہاوس نے اعلامیہ جاری کردیا جس کے مطابق  امریکا کی فوجیں اس عسکری کارروائی کا نہ تو ساتھ دیں گی اور نہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کنساس نامعلوم شخص چار افراد ہلاک کنساس ‏ ‏92 نیوز امریکا ‏

کنساس ، بار میں نامعلوم  شخص کی فائرنگ، چ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۹:۳۹ شام ۹:۳۹ شام

کنساس ( 92 نیوز) امریکا میں کنساس کی ایک بار میں نامعلوم شخص نے گھس کر گولیاں چلادیں، جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے، حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔ امریکی فضاؤں میں گولیوں کی ترتراہٹ برقرار ہے ، ایک اور ویک اینڈ خون میں رنگا گیا ، فائرنگ کا نیا واقعہ پیش آیا وسط مغربی شہر کنساس میں پیش آیا جہاں ایک نامعلوم جنونی شخص نے مقامی بار میں گھس کر وہاں موجود افراد پر گولیاں برسادیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ، تاہم حملہ آور … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

طالبان مذاکرات زلمے خلیل زاد نیویارک ‏ ‏92 نیوز

امریکا اور افغان طالبان ایک بار پھر مذاکر...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۹:۱۹ دن ۹:۱۹ دن

اسلام آباد (92 نیوز) افغانستان میں دیر پا قیام امن کے لئے امریکا اورافغان طالبان کے مابین مذاکرات میں تعطل کے بعد پہلا باضابطہ رابطہ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے میں ہوا، امریکا اور افغان طالبان ایک بار پھر مذاکرات پر رضا مند ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق افغان طالبان اور امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے درمیان طویل مذاکرات ہوئے، اس سے قبل دونوں فریقین کے مابین مذاکرات کے کئی ادوار ہوئے۔ ذرائع نے بتایا کہ مذاکرات میں افغان سرزمین پر دیرپا قیام امن، پرتشدد ماحول کے خاتمے پر گفتگو کی گئی، دونوں جانب سے تعطل کے شکار … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

متنازعہ ایٹمی پروگرام، امریکا، شمالی کوریا، مذاکرات، بے نتیجہ ختم، واشنگٹن، 92 نیوز

متنازعہ ایٹمی پروگرام، امریکا اور شمالی ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۹:۰۶ دن ۹:۰۶ دن

واشنگٹن (92 نیوز) متنازعہ ایٹمی پروگرام پرامریکا اور شمالی کوریا کے درمیان مذاکرات ایک بار پھر بے نتیجہ ختم ہو گئے۔ شمالی کورین مذاکرات کار کے مطابق امریکی حکام سے بات چیت میں توقعات پوری نہیں ہوئیں۔ شمالی کوریا کے جوہری میزائل پروگرام ختم کرنے پر مذاکرات کا دوبارہ آغاز کیا گیا تھا، امریکی اورشمالی کورین وفد کے درمیان رواں سال جنوری میں بھی ملاقات ہوئی تھی۔

تازہ ترین ویڈیوز

امریکا واشنگٹن ‏ ‏92 نیوز تجارتی جنگ ‏

امریکا نے یورپی یونین کی مصنوعات پر اضافی...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۲:۳۷ شام ۲:۳۷ شام

واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکا   کی تجارتی جنگ یورپ تک پھیل گئی ، ٹرمپ انتظامیہ نے یورپی یونین کی سات ارب پچاس کروڑ ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا۔ دنیا بھر میں تجارتی محاذ آرائی نے شدت اختیار کر لی، ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن نے پندرہ سال پرانے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے امریکا کو یورپی یونین کی مصنوعات پر ٹیرف عائد کرنے کی اجازت دے دی۔ امریکا نے دو ہزار چار میں  ڈبلیو ٹی او میں ایئربس کو غیر قانونی سبسڈی دینے پر یورپی یونین کے خلاف کیس دائر کیا تھا۔ امریکی ٹریڈ مندوب کا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیر اعظم ، طیارے ، فنی خرابی، عمران خان ، واپس ، امریکا ، اتار

وزیر اعظم کے طیارے میں فنی خرابی، عمران خ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۸:۰۹ دن ۸:۰۹ دن

 نیو یارک (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کے طیارے میں فنی خرابی پیدا ہو گئی جس کے باعث عمران خان کا طیارہ واپس امریکا اتار لیا گیا۔ طیارہ معمولی تکنیکی خرابی کی وجہ سے واپس نیویارک بھیجا گیا۔ وزیراعظم عمران خان اور وفد کو سخت سکیورٹی میں روز ویلٹ ہوٹل پہنچایا گیا۔ معاون خصوصی نعیم الحق نے ٹویٹ کیا ہے کہ طیارے میں تکنیکی خرابی کے باعث وزیراعظم نیویارک کے ہوٹل میں رات گزاریں گے۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا طیارے میں نیوی گیشن سسٹم  کا مسئلہ بن گیا تھا۔ طیارے نے بحفاظت لینڈنگ  کی ، سب … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

امریکا ، بھارت ، مقبوضہ کشمیر ، پابندیاں ، فوری ، ہٹانے ، مطالبہ

امریکا کا بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں پابند...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۸:۲۲ دن ۸:۲۲ دن

 واشنگٹن (92 نیوز) امریکا نے بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں فوری ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی معاون نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے کہا کہ امریکا کو بھارت کی جانب سے پابندیان ہٹانے کیلئے تیزکارروائی کی اُمید ہے۔ ایلس ویلز نے بھارت کو پابندیاں ختم کرنے اور حراست میں لیے گئے تمام افراد کو رہا کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا صدر ٹرمپ دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کیلئے تیار ہیں جبکہ بھارت نے ہمیشہ بیرونی کردار کی مخالفت کی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بدستور سڑکیں سنسان ہیں اور لوگ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

امریکا ، ایران ،قیام امن، جرات کا مظاہرہ،فرانسیسی صدر، جنرل اسمبلی ،نیویارک،92نیوز

امریکا اور ایران قیام امن کیلئے جرات کا م...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۷:۰۵ دن ۷:۰۵ دن

نیویارک (92 نیوز) فرانسیسی صدر عمانوئل میکخواں کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کو امن قائم کرنے کیلئے جرات کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ فرانسیسی صدر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا، ایران اور عالمی طاقتوں کو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ختم کرنے کیلئے بات چیت کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا سعودی تیل تنصیبات پر حملے نے خطے کی صورت حال بدل دی ہے اور کسی غلط اندازے یا غلط ردعمل کی وجہ سے خطے میں سنگین تنازعے کا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا وہ تمام پا رٹیوں کو مذاکرات کی میز پر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیر اعظم ، امریکا، آئیڈیل ریاست، خدوخال واضح ،نیویا رک،92نیوز

وزیر اعظم نے امریکا میں آئیڈیل ریاست کے خ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۷:۰۸ دن ۷:۰۸ دن

نیویا رک (92 نیوز) مدینہ کی ریاست کیسی ہوگی؟ وزیر اعظم عمران خان نے اپنی آئیڈیل ریاست کے خدوخال امریکا میں بیٹھ کر ایک دفعہ پھر واضح کردئیے۔ وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں ریاست مدینہ میں مسلمانوں اوراقلیتوں کے حقوق برابر ہوں گے، مسلمانوں کیلئے ایک ہی ماڈل ہے اور وہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی بنائی ہوئی ریاست مدینہ ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

وزیراعظم، ٹرمپ ملاقات، امریکا، ثالثی، پیشکش دہرادی ،نیویارک ،92 نیوز

وزیراعظم اورٹرمپ کی ملاقات، امریکا نے ثا...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱:۳۰ دن ۱:۳۰ دن

نیویارک (92 نیوز) پاکستان اور بھارت دونوں چاہیں تو کشمیر پر ثالثی کر سکتا ہوں، امریکی صدر نے پیشکش دہرا دی، وزیراعظم سے ملاقات میں ڈونلڈ ٹرمپ بولے پاکستان اور عمران خان پر اعتماد ہے، مودی نے ہیوسٹن میں سخت زبان استعمال کی، ہر مسئلے کا حل ہوتا ہے، سابقہ امریکی قیادت نے پاکستان سے اچھا سلوک نہیں کیا، ملاقات میں وزیر اعظم نے افغان امن عمل، بھارت سے کشیدگی اور مشرق وسطیٰ بحران کے حل پر زور دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر سے ملاقات کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ کشمیر میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز