Tag Archives: الیکشن کمیشن

حکومت ، مریم نواز ، متعلق ، الیکشن کمیشن ، فیصلے ، کیخلاف ، سپریم کورٹ ، اعلان

حکومت کا مریم نواز سے متعلق الیکشن کمیشن ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۸:۴۶ شام ۸:۴۶ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا حکومت نے مریم نواز سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کر دیا۔ فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا مریم نواز سے متعلق تاثر دیا جا رہا تھا کہ وہ سزا یافتہ نہیں ہیں، مریم نواز سزا یافتہ ہیں۔ اس بات کو فیصلے میں بھی تسلیم کیا گیا ہے، اپیل دائر کریں گے۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا آج کابینہ اجلاس میں 19 نکاتی ایجنڈا آئٹم پر غور کیا گیا۔ وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مریم نواز ‏ پارٹی نائب صدارت ‏ الیکشن کمیشن اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز ‏ وکیل ن لیگ

مریم نواز کی پارٹی نائب صدارت کا معاملہ ، ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۷ دن ۱۱:۴۷ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز ) الیکشن کمیشن میں مریم نواز  کو پارٹی نائب صدارت سے ہٹانے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ، الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے سوال  کیا کہ کیا مریم نواز کے نائب صدارت کےعہدہ کا الیکشن ہوا؟،وکیل ن لیگ  کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو تعینات کیا گیا ان کےعہدے کا الیکشن نہیں ہوا۔ پی ٹی آئی کے وکیل حسن مان نے دلائل میں مؤقف اپنایا کہ سپریم کورٹ واضح طور پر کہہ چکی ہے کہ نااہل اور سزا یافتہ شخص پارٹی صدارت نہیں رکھ سکتا۔ الیکشن کمیشن کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نیب ، راولپنڈی ، خورشید شاہ ، گرفتار

نیب نے خورشید شاہ کے اثاثوں کے حوالے سے ال...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۷:۵۵ شام ۷:۵۵ شام

 سکھر (92 نیوز) نیب نے خورشید شاہ کے اثاثوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔ خورشید شاہ کی جانب سے انتخابی فارم میں ظاہر کئے گئے اثاثوں کی تفصیلات کا ریکارڈ فراہم  کرنے کی درخواست کی گئی۔ نیب سندھ کے 27 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے بھی خورشید شاہ اور اہل خانہ کے اثاثوں کے ریکارڈ کیلئے لیٹر جاری کرچکی ہے۔ نیب نے اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ اور پشاور کے کمشنرز کو بھی خورشید شاہ کے اثاثوں کے حوالے سے لیٹر لکھے ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز

چیف الیکشن کمشنر کا نئے ممبران سے حلف لین...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۶:۰۰ شام ۶:۰۰ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن کے ممبران کے تقرر کا معاملہ گھمبیر ہو گیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے نئے ممبران سے حلف لینے سے انکار کر دیا۔ حکومت نے صدر مملکت کی منظوری کے بعد گزشتہ روز منیر احمد کاکڑ کو بلوچستان اور خالد محمود صدیقی کو سندھ کا ممبر الیکشن کمیشن تعینات کیا تھا لیکن آج جب یہ دونوں ممبران الیکشن کمیشن میں اپنا عہدے کا حلف اٹھانے پہنچے تو چیف الیکشن کمشنر نے حلف لینے سے صاف انکار کر دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممبران کی تقرری  خلاف آئین ہے، حلف نہیں لے سکتا۔ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

حکومت نے الیکشن کمیشن کے سندھ اور بلوچستا...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۲:۱۹ شام ۱۲:۱۹ شام

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے الیکشن کمیشن کے سندھ اور بلوچستان کے ممبران کا تقرر کر دیا۔ صدر کی منظوری کے بعد وزارت پارلیمانی امور نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ خالد محمود صدیقی سندھ سے الیکشن کمیشن کے ممبر ہونگے۔ منیر احمد کاکڑ بلوچستان سے الیکشن کمیشن کے ممبر ہونگے۔ صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت پارلیمانی امور نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔ سات ماہ بعد دونوں ممبران کی تقرری کی گئی۔ 26 جنوری کو دونوں ممبران ریٹائرڈ ہوئے تھے۔ آئین کے مطابق 45 روز کے اندر ممبران کی تقرری ضروری ہے لیکن وزیر اعظم عمران خان اور اپوزیشن … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

قبائلی اضلاع میں انتخابات کا فیصلہ موخر کر دیا گیا

الیکشن کمیشن نے ارکان سندھ اسمبلی کے 2018-19 ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۳:۴۲ شام ۳:۴۲ شام

 کراچی (92 نیوز) الیکشن کمیشن نے ارکان سندھ اسمبلی کے 2018-19 کے گوشوارے جاری کر دیئے۔ مراد علی شاہ 22 کروڑ 88 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک نکلے۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی جائیداد کی مالیت 4 کروڑ 15 لاکھ ،1 کروڑ 42 لاکھ روپے مالیت کی دو گاڑیاں اور بینک اکاونٹ میں 16 کروڑ 89 لاکھ روپے موجود ہیں۔ مراد علی شاہ نے اہلیہ کے پاس ایک کلو سے زائد سونا بھی ظاہر کیا ۔ فریال تالپور نے 38 کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثے ظاہر کیے۔ بیرون ملک کوئی اثاثے نہیں۔ سندھ کی ادی ایک … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مریم نواز ‏ پی ٹی آئی درخواست سماعت کیلئے منظور اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز الیکشن کمیشن نائب صدارت ‏ نواز شریف کی نااہلی

مریم نواز کو پارٹی کی نائب صدارت سے ہٹانے ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۲:۰۳ شام ۲:۰۳ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) مریم نواز کو پارٹی کی نائب صدارت سے ہٹانے کے کیس میں مسلم لیگ ن نے اپنا جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرادیا۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کے کیس کی چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے سماعت کی۔ مریم نواز کی جانب سے بیرسٹرظفراللہ اور مسلم لیگ ن کی طرف سے جہانگیرجدون پیش ہوئے۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کا مسلم لیگ ن کے اندرونی معاملات سے کوئی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

عمران خان 10 کروڑ 82 لاکھ روپے اثاثوں کے مال...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۴:۱۳ شام ۴:۱۳ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن کی جانب سے ارکان قومی اسمبلی کے گوشواروں کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ گوشواروں کے مطابق وزیراعظم عمران خان 10 کروڑ 82 لاکھ 36 ہزار روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔ انھوں نے بنی گالا کی رہائش گاہ کی مالیت کے بجائے تحفہ ظاہر کیا۔ وزیراعظم 6 اعشاریہ 2 مربع زرعی اور کمرشل اراضی کے مالک ہیں تو ان کے ڈالر، پاونڈ اور یورو اکاؤنٹس بھی ہیں۔ وزیراعظم اپنی اہلیہ بشری بی بی کے پہلی بار اثاثے بھی ظاہرکیے۔ خاتون اول بنی گالا میں 3 … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

انتخابی ضابطہ اخلاق وزیراعظم الیکشن کمیشن اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز ‏

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کی ...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۲:۳۰ شام ۲:۳۰ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز ) انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے نوٹس پر وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن میں باضابطہ جواب جمع کر ادیا گیا جس میں کہا گیا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کی۔ وزیراعظم کی جانب سے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے تحریری جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرایا ،  جواب میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی  کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے الیکشن  سے 19 جون کو جاری کردہ  نوٹس واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔ الیکشن  کمیشن میں جمع کرائے گئے تحریری جواب  میں کہا گیا ہے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

الیکشن کمیشن نعیم الحق اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز معاون خصوصی ‏ سیاسی امور عمران خان اپوزیشن لیڈر شہباز شریف

الیکشن کمیشن کے ممبران  پر اتفاق رائے نہ ...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۳:۰۰ شام ۳:۰۰ شام

اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن کےممبرسندھ اور بلوچستان کی تعیناتی کے معاملے پر حکومت نے  سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے درمیان الیکشن کمیشن  کے ممبر سندھ اور بلوچستان کی تعیناتی پر اتفاق رائے نہ ہو سکا ۔ نعیم الحق کا کہنا تھا کہ  ممبران کی تعیناتی سے متعلق بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی ڈید لاک کا شکار ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

الیکشن کمیشن ‏ قبائلی اضلاع ‏ سکیورٹی ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز ‏

الیکشن کمیشن کا قبائلی اضلاع کے امیدوارو...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱:۳۸ شام ۱:۳۸ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز ) الیکشن کمیشن نے قبائلی اضلاع کی 16 نشستوں  پر انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کو  سکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،   چیف سیکرٹری  اور آئی جی پختوانخواہ کو  تمام امیدواروں کو  سکیورتی فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ قبائلی اضلاع کی 16 نشستوں پر انتخابی دنگل سے قبل الیکشن کمیشن  کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا ، امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر تمام امیدواروں کو سکویرٹی فراہم کرنے کا فیصلہ  ہوا ہے ، ا لیکشن کمیشن نے محکمہ داخلہ کی رپورٹ پر سخت سکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

دورہ گھوٹکی اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز الیکشن کمیشن ‏ ضمنی انتخاب وزیر اعظم ‏ عمران خان مہر برادران عبدالباری پتافی ‏

دورہ گھوٹکی پر الیکشن کمیشن کی جانب سے وز...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱۲:۲۴ شام ۱۲:۲۴ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) الیکشن کمیشن نے   ضمنی انتخاب سے قبل وزیراعظم کےدورہ گھوٹکی کا نوٹس لے لیا  اور شوکاز نوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیا ، حکام کے مطابق جواب نہ آیا تو قانون کے مطابق ایکشن لیا جائے گا۔ وزیر اعظم عمران خان کو مہر برادران سے تعزیت کیلئے گھوٹکی جانا مہنگا پڑ گیا ، الیکشن کمیشن نے  دورہ گھوٹکی پر وزیر اعظم عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔ پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی عبدالباری پتافی نے وزیراعظم کے دورہ کی شکایت کی تھی  ، جواب داخل نہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مریم نواز ‏ ن لیگ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز چیف الیکشن کمشنر ‏ الیکشن کمیشن ‏

مریم نواز کی ن لیگ کی نائب صدارت کا معاملہ...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱۲:۵۵ شام ۱۲:۵۵ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) مریم نواز  کو ن لیگ کی نائب صدارت سے ہٹانے کے  معاملہ  پر ن لیگ کی جانب سے جواب جمع نہ کرایا جاسکا، الیکشن کمیشن نے  آئندہ سماعت تک جواب مانگ لیا۔ پی ٹی آئی رہنما ملائیکہ بخاری کہتی ہیں آج ن لیگ نے الیکشن کمیشن میں یوٹرن لے لیا۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی الیکشن کمیشن نے کیس پر سماعت کی ، مریم نواز اور ن لیگ کے وکلاء الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،  تحریک انصاف کے چار ارکان قومی اسمبلی کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے مریم نواز اور ن … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

الیکشن کمیشن ‏ غیر ملکی ممنوعہ فنڈنگ تحقیقات کا دائرہ وسیع اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز ‏ تحریک انصاف پیپلزپارٹی ‏ ن لیگ کو نوٹسز جاری

الیکشن کمیشن نے غیر ملکی اور ممنوعہ فنڈنگ...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۷:۱۱ شام ۷:۱۱ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز )  الیکشن کمیشن نے غیرملکی اورممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرلیا۔ تحریک انصاف، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو نوٹسز جاری، 20 جون کو اسکروٹنی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کردی۔ الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی غیر ملکی اور ممنوعہ فنڈنگ کے خلاف تحقیقات تیز کردی ، ملک کی تین بڑی سیاسی جماعتوں کو نوٹسز جاری کردئیے ۔ تینوں جماعتوں کو 20 جون کو الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت کردی ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو نوٹسز … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اپوزیشن لیڈر کاالیکشن کمیشن میں ممبران ک...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱:۱۰ شام ۱:۱۰ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) الیکشن کمیشن میں ممبران سندھ اور بلوچستان کی تقرری کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کو جوابی خط لکھ دیا جس میں  تقرری کیلئے نظرثانی شدہ نام تجویز کر دیے ۔ الیکشن کمیشن میں ممبر سندھ اور بلوچستان کی تقرری کیلئے وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف میں تحریری مشاورت کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیراعظم کے خط کا جواب دے دیا۔ شہباز شریف کی جانب سے لکھے گئے خط میں  ممبر بلوچستان کیلئے پہلے سے تجویز کردہ ناموں میں ایک تبدیلی کردی گئی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز