Tag Archives: الزام

احسن اقبال ، حکومت ، پارلیمنٹ ، بے توقیر ، الزام

احسن اقبال کا حکومت پر پارلیمنٹ کو بے توق...

۱۲ دسمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۹ شام ۱۱:۱۹ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے حکومت پر پارلیمنٹ کو بے توقیر کرنے کا الزام لگا دیا۔ احسن اقبال نے کہا ارکان کو غیرقانونی حراست میں رکھ کر اسمبلی کی کارروائی سے روک رکھا ہے۔ن لیگ کےارکان کو مقدمات میں الجھا کر اسمبلی کی کارروائی سےدور رکھا گیا۔ ہم جھکے ہیں نہ جھکیں گے ۔ احسن اقبال کا کہنا تھا تمام اسیران کا حق ہے کہ ان کو اسمبلی میں شرکت کرنے دی جائے۔ پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے باوجود ارکان کو روکا گیا۔ اسپیکر کے آرڈر کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

احسن اقبال ، حکومت ، ملکی اداروں ، بے توقیر ، الزام

احسن اقبال کا حکومت پر ملکی اداروں کو بے ت...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۵ شام ۱۰:۲۵ شام

 کراچی (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے حکومت پر ملکی اداروں کو بے توقیر کرنے کا الزام لگا دیا۔ میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا ہم حکومت کو گھر بھیجنے میں بہت بے صبرے ہیں لیکن حکومت کو خود گھر جانے کی جلدی ہے ۔ تجربہ ناکام ہو گیا، اب حکومت فوری طور پر تبدیل ہونی چاہئے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا آج تمام اداروں کو بے توقیر کر دیا گیا ہے۔ پارلیمنٹ کو تالے لگا دیئے گئے ہیں۔ ترقیاتی بجٹ پچاس فیصد سے زیادہ کاٹ دیا گیا ہے۔ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

صدر ، ٹرمپ ، مواخذے ، کارروائی ، الزامات ، فہرست ، تیار

خیراتی ادارے پر صدارتی مہم میں فائدہ پہنچ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۸:۲۱ دن ۸:۲۱ دن

 واشنگٹن (92 نیوز) خیراتی ادارے پر صدارتی مہم میں فائدہ پہنچانے کے الزام میں امریکی عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خیراتی اداروں کو 20 لاکھ ڈالر ہرجانے میں دینے کا حکم دے دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک سپریم کورٹ کے جج صالیان سکارپُلا نے صدر ٹرمپ کو کہا کہ اپنے سابقہ خیراتی ادارے کو سیاسی اور معاشی مفادات کیلئے استعمال کرنے کی پاداش میں مختلف خیراتی اداروں کو 20 لاکھ ڈالر ادا کریں۔ ٹرمپ کے خیراتی ادارے کیخلاف سول مقدمہ ریاست کے اٹارنی جنرل لیٹیٹا جیمز نے دائر کیا تھا جس میں خیراتی ادارے پر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کراچی ، کسٹم حکام ، جامع کلاتھ مارکیٹ ، کارروائی، دکانداروں ، تالے، کاٹ ، سامان ، الزام

کراچی میں کسٹم حکام کی جامع کلاتھ مارکیٹ ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۸:۳۶ دن ۸:۳۶ دن

 کراچی (92 نیوز) کراچی میں رات گئے جامعہ کلاتھ مارکیٹ میں کسٹم حکام نے کارروائی کی۔ دکانداروں نے کسٹم اہلکاروں پر تالے کاٹ کر سامان لے جانےکا الزام لگا دیا۔ دوسری جانب چھاپے کے خلاف دکاندار سڑکوں پر نکل آئے ۔ دکانداروں نے جامعہ کلاتھ روڈ بلاک کر دیا ۔ جامعہ الائنس مارکیٹ کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ کسٹم اہلکاروں نے رات کے اندھیرے میں مارکیٹ میں کارروائی کی۔ کارروائی سے قبل اہلکاروں کی جانب سے فائرنگ بھی کی گئی ۔ چیئرمین جامع الائنس ارشاد کا کہنا ہے کسٹم حکام دکانوں سے 3 ٹرک  بھر کر سامان لے گئے۔ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اشتعال انگیز تقریر کے الزام میں گرفتار کی...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۷:۱۴ شام ۷:۱۴ شام

 لاہور (92 نیوز) اشتعال انگیز تقریر کے الزام میں گرفتار کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو پھرتیاں مہنگی پڑ گئیں۔ بڑے بڑے بیانات کے چند دن بعد ہی سلاخوں کے پیچھے پہنچ گئے۔ پولیس نے 16 ایم پی او کے تحت گزشتہ رات کو گرفتار کیا اور عدالتی وقت ختم ہونے کے 2 گھنٹے بعد شام کے وقت جسمانی ریمانڈ کیلئے پیش کر دیا۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے وکیل نے مقدمہ خارج کرنے کی استدعا کی جبکہ پراسیکیوٹر نے جسمانی ریمانڈ پر اصرار کیا تاہم عدالت نے دونوں کی استدعا مسترد … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ہراسگی ، جھوٹا ، الزام ، لیکچرار ، جان

ہراسگی کا جھوٹا الزام لیکچرار کی جان لے گ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۳:۲۹ شام ۳:۲۹ شام

 لاہور (92 نیوز) ہراسگی کا جھوٹا الزام لیکچرار کی جان لے گیا۔ ایم اے او کالج لاہور کے لیکچرار افضل محمود پر طالبہ نے ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا۔ تفصیلات کے مطابق الزام غلط ثابت ہونے پر کالج انتظامیہ نے تصدیقی خط جاری نہ کیا۔ دلبرداشتہ افضل نے 9 اکتوبر کو زہر کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ افضل محمود کی لاش کے پاس ایک خط بھی ملا ۔ خط انہوں نے اپنی سینیئر ساتھی پروفیسر ڈاکٹر عالیہ رحمٰن کو لکھا تھا۔ تحریر میں لکھا گیا جب تک مجھے تحریری طور پر الزام سے بری نہیں کیا جاتا یہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نفرت انگیز ، تقریر ، تشدد ، اکسانے ، الزام ، بانی ، ایم کیوایم ، فرد جرم ، عائد

نفرت انگیز تقریر اور تشدد پر اکسانے کا ال...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۰ شام ۱۰:۰۰ شام

 لندن (92 نیوز) نفرت انگیز تقریر اور تشدد پر اکسانے کے الزام میں لندن میں بانی ایم کیوایم پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ عدالت نے سخت پابندیاں عائد کرتے ہوئے گھر منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ برطانیہ میں بیٹھ کر پاکستان مخالف تقریر مہنگی پڑی۔ ایم کیو ایم بانی کو میٹرو پولیٹن پولیس نے گرفتار کرکے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کر دیا۔ پولیس افسر نے اس موقع پر فرد جرم پڑھ کر عدالت کو سنائی۔ عدالت نے ایم کیو ایم کے بانی پر ہر قسم کے سیاسی بیانات اور سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نفرت انگیز تقریر ، تشدد ، اکسانے ، الزام ، لندن ، بانی ایم کیوایم ، فرد جرم ، عائد

نفرت انگیز تقریر اور تشدد پر اکسانے کا ال...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۴:۳۹ شام ۴:۳۹ شام

 لندن (92 نیوز) نفرت انگیز تقریر اور تشدد پر اکسانے کے الزام میں لندن میں بانی ایم کیوایم پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ برطانیہ سے بیٹھ کر پاکستان مخالف تقریر مہنگی پڑی۔ ایم کیو ایم بانی سلاخوں کے پیچھے پہنچ گئے۔ متحدہ بانی آج میٹروپولیٹن پولیس کے ساؤتھ وارک پولیس اسٹیشن میں پیش ہوئے۔ پہلے فرد جرم عائد کی گئی اور پھرمجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔ نفرت انگیز تقاریر پر ایم کیوایم بانی کی یہ تیسری پیشی تھی۔ 12 ستمبر کو بانی ایم کیو ایم 5 گھنٹے پولیس اسٹیشن میں رہے اور بعد میں انہیں ضمانت مل … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

فردوس عاشق اعوان ، مولانا فضل الرحمٰن ، وزیر اعظم ، ذاتی ، عناد ، الزام

مولانا صاحب ضد، ہٹ دھرمی پر مبنی بیانیہ ل...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۵:۴۳ شام ۵:۴۳ شام

 لاہور (92 نیوز) معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مولانا فضل الرحمٰن پر وزیر اعظم سے ذاتی عناد رکھنے کا الزام لگا دیا اور کہا مولانا صاحب ضد، ہٹ دھرمی پر مبنی بیانیہ لیکر چل رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا مولانا صاحب بے وقت کی راگنی گا رہے ہیں ۔ وہ ضد، ہٹ دھرمی پر مبنی بیانیہ لیکر چل رہے ہیں۔ دنیا پاکستان کو اکنامکس فرنٹ پر اہم کھلاڑی کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ حکومت تعلیمی اداروں اور مدارس کی یوتھ کو طاقتور بنا رہی ہے۔ مولانا صاحب … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

افغانستان میں امریکی ناکامیاں ، پاکستان ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۴:۱۶ شام ۴:۱۶ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں امریکا کی ناکامیوں پر پاکستان پر بے جا الزام عائد کیا جا رہا ہے ۔ پاکستان کو امریکا کی وار آن ٹیرر میں شامل ہونے پر بھاری نقصانات اٹھانے پڑے ۔ روسی نشریاتی ادارے آر ٹی کو اپنے انٹرویو میں وزیر اعظم نے قوم کے خیالات کو الفاظ دے دیے۔ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر ہم نائن الیون کے بعد امریکا کی جنگ میں شامل نہ ہوتے تو دنیا کا خطرناک ملک نہ بنتے۔ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا امریکا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کراچی کراچی الزام الزامہلاک ہلاک

کراچی میں 15 سالہ لڑکے کو چوری کے الزام میں...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۸:۲۲ دن ۸:۲۲ دن

 کراچی (92 نیوز) کراچی میں 15 سالہ لڑکے کو چوری کے الزام میں مار مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ واقعہ بہادر آباد کوکن سوسائٹی میں پیش آیا۔ ریحان کو دو گھنٹے تک وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ بہادر آباد کوکن سوسائٹی کے رہائشیوں کا  15 سالہ مبینہ چور ریحان پر وحشیانہ تشدد اس کی زندگی کا چراغ گُل کر گیا۔ ۔ پولیس کے مطابق مبینہ ملزم ریحان اپنے ساتھی کے ہمراہ صبح 11 بجے بنگلے میں چوری کی نیت سے داخل ہوا تھا تاہم پکڑے جانے پر اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ایس ایچ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سیز فائر مقبوضہ کشمیر آئی ایس پی آر راولپنڈی ‏ ‏92 نیوز ڈی جی آئی ایس پی آر ‏ میجر جنرل آصف غفور

پاک فوج نے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کا بھا...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۸:۳۹ دن ۸:۳۹ دن

 راولپنڈی (92 نیوز) پاک فوج نے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کا بھارتی الزام مسترد کر دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے پاکستان کی جانب سے لاشیں قبضے میں رکھنے سے متعلق بھارتی پروپیگنڈا بھی جھوٹا ہے۔ بھارت دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے قتل عام سے ہٹانے کیلئے ایسا پروپیگنڈا کر رہا ہے۔ میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کا پاکستان پر ایل اوسی پار کارروائی اور لاشوں کو تحویل میں لینے کا الزام پروپیگنڈا ہے۔ Indian allegations of cross … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

گلوکار ، محسن عباس ، ماڈل ، فاطمہ سہیل ، راہیں ، جدا

اہلیہ پر تشدد کا الزام ، اداکار محسن عباس ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۹:۵۳ شام ۹:۵۳ شام

 لاہور (92 نیوز) اداکار  پر تشدد کے الزام میں اداکار محسن عباس آج لاہور کی سیشن کورٹ   میں عبوری ضمانت کیلئے پہنچے۔ عدالت نے عبوری ضمانت کی درخواست 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض 5 اگست تک منظور کر لی۔ بیوی پر مبینہ طور پر تشدد کرنا گلوکار اور ڈی جے محسن عباس کو مہنگا پڑگیا۔ اہلیہ کی درخواست پر پہلے ایف آئی آر درج ہوئی اور بعد میں نجی ٹی وی چینل سے نوکری سے بھی ہاتھ دھونا پڑا۔ محسن عباس اپنے اوپر ہونے والے مقدمے میں عبوری ضمانت کے حصول کے لیے سیشن کورٹ پہنچے۔ ایڈیشنل سیشن … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

فیصل آباد خاتون الزام وزیراعلیٰ پنجاب معاون خصوصی ملک عمر فاروق ڈرائیور ہراساں

خاتون کا وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۸:۲۹ دن ۸:۲۹ دن

 فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد میں خاتون نے الزام لگایا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی رکن پنجاب اسمبلی ملک عمر فاروق اور اس کے ڈرائیور نے ہراساں کیا ہے۔ خاتون اقصیٰ جاوید نے الزام عائد کیا کہ رکن پنجاب اسمبلی ملک عمر فاروق کے ڈرائیور نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور صلح کیلئے دباؤ ڈال کر اسی کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کروا دیا۔ خاتون نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ ایم پی اے اور چیئرمین میونسپل کمیٹی ڈجکوٹ نے اسے ایک گھنٹہ تک حبس بے جا میں رکھا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز