Tag Archives: اقوام عالم

شاہ محمود قریشی

پاکستان کے چھ ماہ میں دنیا سے تعلقات بہتر ...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۵:۲۲ شام ۵:۲۲ شام

ملتان ( 92 نیوز ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گزشتہ چھ ماہ میں پاکستان کے اقوام عالم سے تعلقات بہتر ہوئے ہیں ۔ ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ  پاک امریکا تعلقات نئی  کروٹ لینے والے ہیں  لیکن پاکستان کے لئے امتحان ابھی ختم نہیں ہوا ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  عمران خان کو طالبان خان کہا گیا مگر آج ان کی باتوں کو امریکا بھی سراہتا ہے ، بھارت نے ہر عالمی فورم پر پاکستان کو نیچا دکھانے کی کوشش کی مگر ناکام رہا ۔

تازہ ترین ویڈیوز

کشمیر اخبار

مقبوضہ کشمیر کے 40 سے زائدا خباروں نے احتج...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱:۲۷ شام ۱:۲۷ شام

سرینگر ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر   کے کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی کو دبانےکیلئےمودی سرکاردن بدن نئےحربےاستعمال کرنےلگی، نام نہاد جمہوری مودی سرکارکےناپاک ارادوں کیخلاف کشمیری میڈیابھی متحد ہوگیا، چالیس سے زائد اخباروں نے احتجاجاً اخبارات کا پہلا صفحہ خالی رکھ دیا۔ فرنٹ پیج پر خبر چھپی ہے نہ کوئی تصویر ،  بھارتی مظالم کے خلاف کشمیر کے چالیس سے زائد اخباروں نے احتجاجاً اخبارات کا پہلا صفحہ خالی رکھا۔ کشمیری اخبار سات دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کا پردہ فاش کرتے تھک گئے، کسی اقوام عالم نے نوٹس لیا نہ ہی کوئی نام نہاد عالمی تنظیم نے کوئی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مقبوضہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف کین...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۴:۰۰ شام ۴:۰۰ شام

ٹورنٹو ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف کینیڈا میں بھارت مخالف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، بھارتی سفارتخانے کے باہر ہونے والے مظاہرے میں کشمیری اور سکھ کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین نے نریندر مودی اور بھارتی فوج کیخلاف  شدید نعرے بازی کی۔ کینیڈین دارالحکومت ٹورنٹو میں بھارتی سفارتخانے کے باہر کشمیری اور  سکھ کمیونٹی نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور بھارتی مظالم کا پردہ چاک کیا، احتجاج میں بڑی تعداد میں کشمیریوں اور سکھ برادری نے شرکت کی۔ مظاہرین نے اس موقع پر نریندر مودی شیم شیم کے نعرے لگائے جبکہ شرکا کشمیر کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز