Tag Archives: افغان امن عمل

افغان امن عمل ، سہولت کار، کردار ، مخلصانہ ، ادا ، دفتر خارجہ ، اسلا م آباد 92 نیوز

افغان امن عمل میں سہولت کار کا کردار مخلص...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۱ دن ۱۱:۱۱ دن

اسلا م آباد (92 نیوز) ترجمان دفتر خارجہ محمد فیصل نے کہا کہ ہم نے مخلصانہ طور پر افغان امن عمل میں سہولت کار کا کردار ادا کیا ، افغان مسئلے کا حل فوجی نہیں، سیاسی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے افغان امن پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فریقین مذاکرات سے مسئلے کا حل افہام و تفہیم سے تلاش کریں، صبروتحمل سے امن عمل کو آگے بڑھایا جائے۔ اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے طالبان کے ساتھ مذاکرات منسوخ کر دیئے تھے۔ دوسری جانب افغان طالبان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کے فیصلے سے امریکا کو پہلے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

دفاعی تجزیہ ‏ دفاعی تجزیہ کار افغان امن عمل ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز

دفاعی تجزیہ کاروں کا افغان امن عمل کی اچا...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۸:۴۶ شام ۸:۴۶ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) دفاعی تجزیہ کاروں نے افغان امن عمل کی اچانک منسوخی پرتشویش کا اظہار کر دیا ۔سینئر دفاعی تجزیہ کار رسول بخش رئیس نے کہا ہے کہ امریکی صدر کے فیصلے کے بعد امن خطرے میں پڑ گیا ہے، طالبان نے قابل مذمت کارروائی کی،پاکستان کو فیصلہ کرنا ہے کہ اس نے طالبان کے ساتھ رہنا ہے یا دنیا کے ساتھ ۔ سینئر دفاعی تجزیہ کار طاہر خان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر نے مذاکرات کو منسوخ کرنے کی انتہائی ناقص اور کمزور دلیل پیش کی ۔ سینئر  تجزیہ کار رستم شاہ نے کہا کہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

افغان امن عمل ، امریکی حکام اور طالبان کا ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۲:۰۱ شام ۲:۰۱ شام

 دوحہ (92 نیوز) افغان امن عمل کیلئے امریکی حکام اور طالبان کا قطر میں مذاکرات کا نواں دور شروع ہو گیا۔ امریکی اور طالبان ترجمانوں نے مذاکرات کے شروع ہونے کی تصدیق کر دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی اور طالبان ترجمانوں نے کہا کہ افغانستان میں 18 سالوں سے جاری جنگ کے خاتمے کیلئے  دوحا میں مذاکرات کا نواں دور شروع ہو گیا ہے۔ امریکی خصوصی نمائندہ برائے افغانستان زلمے خلیل زاد اور طالبان راہنما ملا عبدالغنی برداد کے مابین ون آن ون میٹنگ بھی ہوئی۔ ایک امریکی آفیسر کے مطابق زلمے خلیل زاد افغان حکومت … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

عمران خان ‏ ٹرمپ ‏ دوسری ملاقات ‏ ستمبر ‏ اسلام آباد ویب ڈیسک ‏ نیویارک ‏ افغان امن عمل ‏ پاک بھارت تعلقات ‏ معیشت دفاع توانائی اقوام متحدہ ‏ جنرل اسمبلی ‏ سائڈ لائن ‏ وزیراعظم عمران خان ‏ پاکستان امریکی صدر سفارتی ذرائع

عمران خان ،ٹرمپ کی دوسری ملاقات ستمبر میں...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۲:۵۳ شام ۲:۵۳ شام

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین رواں سال ستمبر میں نیویارک میں دوبارہ ملاقات متوقع ہے جس میں افغان امن عمل اور پاک بھارت تعلقات کے ساتھ ساتھ معیشت، دفاع اور توانائی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بات چیت گی۔ دونوں رہنماوں کے درمیان یہ ملاقات اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے سائڈ لائن پر ہوگی جہاں وزیراعظم عمران خان پاکستان کی نمائندگی کر ینگے جبکہ دیگر عالمی رہنمائوں کی طرح امریکی صدر بھی وہاں موجود ہونگے ۔ سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان اور امریکی صدر کے مابین … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

تاریخی دورے تاریخی کامیابیاں وزیراعظم واپسی کیلئے اڑان واشنگٹن ‏ ‏92 نیوز وزیراعظم عمران خان ‏ وطن واپسی ‏ امریکی صدر ‏ پاکستان کا کیس ‏ مسئلہ کشمیر ‏ ثالثی کی پیشکش ‏ دہشت گردی ‏ افغان امن عمل ‏ کیپیٹل ہل امریکا کی جنگ ‏ اربوں روپے کا نقصان ‏ ڈومور

تاریخی دورے میں تاریخی کامیابیاں سمیٹ کر ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۰ دن ۱۱:۰۰ دن

واشنگٹن (92 نیوز)تاریخی دورے میں تاریخی کامیابیاں سمیٹ کر وزیراعظم عمران خان نے وطن واپسی کیلئے اڑان بھر لی  ، امریکی صدر کے سامنے پاکستان کا کیس بھرپور انداز میں پیش کیا ، ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش پاکستانی مؤقف کی فتح ہوئی ۔ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی قربانیوں کا اعتراف اور افغان امن عمل میں کردار کو سراہا جانا ٹرافی سے کم نہیں۔ وطن واپسی سے پہلے کیپیٹل ہل میں خطاب کے دوران وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ ہم امریکا کی جنگ پاکستان میں لڑ رہے ہیں ، ہزاروں پاکستانیوں نے دہشتگردی کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نئی دہلی ‏ ‏92 نیوز افغان امن عمل ‏ پاکستان ‏ بھارتی میڈیا ‏ ٹائمز آف انڈیا

خطے کے اہم امور میں پاکستان اِن، بھارت آ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۲:۱۵ شام ۲:۱۵ شام

نئی دہلی ( 92 نیوز) افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار پر بھارتی میڈیا تلملا اٹھا ، ٹائمز آف انڈیا کا کہناہے خطے میں پاکستان کی سیاسی اور جغرافیائی حیثیت مستحکم ہورہی ہے ۔ پاکستان میں دہشت گردی کیلئے افغانستان میں بھاری سرمایہ کاری کرنے والے بھارت کو منہ کی کھانا پڑی،پاکستان کی اہمیت کو خود بھارتی اخبار نے تسلیم کرلیا، ٹائمز آف انڈیا نے تفصیلی مضمون میں لکھا کہ بھارت افغان امن عمل سے باہر ہوگیا۔ بھارتی اخبار نے لکھا افغانستان کے امن مذاکرات میں بھارت کی کوئی اہمیت ہے نہ ہی کوئی اس کی بات سن رہا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

افغان امن عمل اجلاس روس چین پاکستان خوش آئند

امریکا ، روس اور چین نے پاکستان کی افغان ا...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۳ دن ۱۱:۴۳ دن

 بیجنگ (92 نیوز) بیجنگ میں افغان امن عمل سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں امریکا، روس اور چین نے پاکستان کی اجلاس میں شمولیت  کو خوش آئند قرار دے دیا۔ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں افغان امن عمل سے متعلق اجلاس ہوا جس میں  چین کے علاوہ  امریکا، روس اور پاکستان کے نمائندگان نے شرکت کی ۔ امریکا، چین اور روس نے اجلاس میں پاکستان کی شرکت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان اور خطے میں قیام امن کیلئے اہم کردار ادا کرسکتا ہے ۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

افغان امن عمل

افغان امن عمل ، افغان طالبان کا وفد آج ام...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۸:۰۰ دن ۸:۰۰ دن

دوحہ ( 92 نیوز) افغان امن عمل کیلئے کوششیں جاری ہیں ، افغان طالبان کا وفد  آج امن مذاکرات میں شرکت کرے گا۔ افغان امن کے لئے آج ہونے والے  مذاکرات کی نمائندگی امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کریں گے ، افغان طالبان کے وفد کی سربراہی  ملا عبدالغنی برادر کریں گے جو قطر پہنچ چکے ہیں ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملا عبدالغنی برادر کی سربراہی میں افغان طالبان کا وفدآج سے دوحہ میں شروع ہونے والے مذاکرات میں شرکت کرے گا۔ مذاکرات میں گزشتہ  سترہ برس سے جاری افغان جنگ کے خاتمے کے فریم ورک پر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیراعظم

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی ک...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۳:۰۹ شام ۳:۰۹ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں اہم امور زیر غور ہیں ۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت  دیگر سروسز کے چیفس ، سکیورٹی حکام  ، وزیر خزانہ ، دفاع ، خارجہ اور وزیر مملکت برائے داخلہ شریک ہیں ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں کلبھوشن یادو کیس سے متعلق غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق دفترخارجہ کے حکام کلبھوشن یادو کیس پر بریفنگ دیں گے  جبکہ پلوامہ ڈرامے اور اس سے پیدا ہونے والی  صورتحال پر  بھی غور کیا جائے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

زلمے خلیل زاد

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد 6 ملکی ...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۹:۵۸ دن ۹:۵۸ دن

واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مصالحتی عمل زلمے خلیل زاد  چھ ملکی دورے پر روانہ ہو گئے ۔ امریکی محکمہ خارجہ سے جاری بیان کے مطابق  زلمے خلیل زاد 28 فوری تک 6 ممالک کا دورہ کریں گے  ۔ اس دوران وہ بیلجیئم ، جرمنی ، ترقی ، قطر ، افغانستان اور پاکستان کا دورہ کریں گے ۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ان کا یہ دورہ افغان امن عمل کے لئے جاری کوششاں کا حصہ ہے ، وہ اپنے اتحادیوں سے افغان امن عمل بارے مشاورت کریں گے جب کہ متذکرہ بالا ممالک کی سیاسی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

امریکا

افغان امن عمل کیلئے طالبان اور امریکا کے ...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۸:۱۸ شام ۸:۱۸ شام

قطر (92 نیوز) افغانستان میں  17 سال سے جاری  جنگ خاتمے کے قریب پہنچ گئی ، قطر میں ہونے والے مذاکرات میں امریکا اور طالبان کے درمیان افغان امن عمل  معاہدے کا ڈرافت  تیار کرلیا گیا جس کے تحت  افغانستان سےغیرملکی افواج کے  18 ماہ میں   انخلاء  پر اتفاق کیا گیا۔ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد  صدر اشرف غنی کو  مذاکرات پر پیشرفت سے آگاہ کرنے کیلئے کابل روانہ ہوگئے۔ امریکا اور  افغان طالبان کے نمائندوں کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری امن مذاکرات  چھے روز کے بعد اختتام پذیر ہو گئے ۔ مذاکرات میں افغان جنگ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز