Tag Archives: افغانستان

معروف صحافی ‏ اویس توحید ‏ ‏92 نیوز ‏ لاہور ‏ چینلز ‏ بی بی سی لندن ‏ اے ایف پی ‏ افغانستان سری لنکا ‏ اسرائیل ‏ ٹائم میگزین وال اسٹریٹ جرنل ‏ دی گارڈین

معروف صحافی اویس توحید 92 نیوز سے منسلک ہو...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۸:۴۷ شام ۸:۴۷ شام

لاہور ( 92 نیوز) ‎معروف صحافی اویس توحید 92 نیوز سے منسلک ہوگئے، اویس توحید نےملک کے مختلف چینلز کی سربراہی کے فرائض انجام دیے ہیں،اویس توحید بی بی سی  لندن اور اے ایف پی سے بھی منسلک رہے ہیں۔ ‎اویس توحید نے افغانستان، سری لنکا اور اسرائیل میں تنازعات کی کوریج کی ، ٹائم میگزین، وال اسٹریٹ جرنل اور دی گارڈین کے لیے بھی رپورٹنگ  کرتے رہے۔ ‎اویس توحید ملکی اور غیرملکی میڈیا پر بطور تجزیہ کار اور لکھاری خاص پہچان رکھتے ہیں،‎اویس توحید 19 اگست بروز پیرسے 92 نیوز کے پروگرام مقابل  کا حصہ بنیں گے۔ مقابل پروگرام … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اسلام آباد ‏ پنجاب ‏ خیبرپختونخوا ‏ زلزلے کے جھٹکے ‏92 نیوز خیبر پختونخوا ‏ لاہور پشاور راولپنڈی جھنگ چنیوٹ بنوں دیر بالا شمالی وزیرستان ‏ ہندوکش ریجن ‏ افغانستان ‏ تائیوان ‏ جیالوجیکل سروے ییلان

اسلام آباد ، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۹:۳۰ دن ۹:۳۰ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز) اسلام آباد ، پنجاب اور خیبر پختونخوا  زلزلے سے لرز اٹھا ۔ لاہور ، پشاور ،راولپنڈی ،جھنگ ، چنیوٹ ، بنوں اور دیر بالا  سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں بھی شدید زلزلہ آیا ، زلزلے  کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.9 ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا جبکہ گہرائی 279 کلو میٹر تھی ۔ ادھر تائیوان میں بھی  5.9 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا تاہم کسی مالی و جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ امریکی جیالوجیکل … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

افغانستان دارالحکومت کابل کاربم دھماکا 18 افراد ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کاربم د...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۴:۳۳ شام ۴:۳۳ شام

کابل (92 نیوز) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کار بم دھماکا ہوا۔ افغان میڈیا کے مطابق دھماکے میں  18 افراد ہلاک اور  100 سےزائد زخمی ہو گئے۔ افغانستان کا دارالحکومت زوردار دھماکے سے گونج اٹھا۔ کابل کے مغربی علاقے میں پولیس ہیڈکواٹر کو نشانہ بنایا گیا جہاں چیک پوسٹ پر بارودی مواد سے بھری ایک گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا گیا۔ افغان سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا۔ حملے میں درجن سے زائد افراد ہلاک جبکہ سو سے زائد زخمی ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ترجمان … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیراعظم زلمے خلیل زاد ملاقات افغانستان امن عمل تبادلہ خیال

وزیراعظم سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات ، افغ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۲ شام ۱۰:۵۲ شام

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں افغانستان میں امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم آفس میں ملاقات میں افغانستان میں قیام امن سےمتعلق امور پر گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم ‏عمران خان نے کہا کہ افغان امن عمل کیلئے امریکا سمیت تمام اسٹیک ہولڈرزسے رابطےمیں ‏ہیں۔ افغانستان میں قیام امن پاکستان کے مفاد میں ہے۔ بین الاقوامی کوششوں اور مکمل حمایت سے ‏افغانستان میں طویل المدتی امن اور استحکام حاصل ہو گا۔  وزیر اعظم نے افغانستان کے مستقبل کے لئے ‏باضابطہ انٹرا افغان مذاکرات اور روڈ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

افغانستان صوبہ ہرات سڑک کنارے بم دھماکا

افغانستان کے صوبہ ہرات میں سڑک کنارے نصب ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۶:۵۵ شام ۶:۵۵ شام

کابل (92 نیوز) افغانستان کے صوبہ ہرات میں سڑک کنارے نصب بم کا دھماکا ہوا جس میں 35 افراد ہلاک اور ستائیس زخمی ہو گئے۔ متاثرہ افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ افغانستان میں قیام امن خواب بن کر رہ گیا۔ قندھار، ہیرات ہائی وے پر مسافر بس سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی جس کے باعث درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے بعد حکام نے متاثرہ افراد اور لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ صوبائی پولیس سربراہ محب اللہ محب نے کہا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

امریکی وزیر خارجہ افغانستان فوجی انخلاء واشنگٹن ‏ ‏92 نیوز مائیک پومپیو ‏ ڈونلڈ ٹرمپ ‏ نومبر2020 ‏ غیرملکی فورسز ‏ واشنگٹن ‏ اکنامک کلب ‏ فارن پالیسی ‏ امریکہ ‏ طالبان ‏ افغانوں ‏ مذاکرات ‏ اربوں ڈالر ‏

امریکی وزیر خارجہ کا افغانستان سے فوجی ان...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۲:۲۱ شام ۲:۲۱ شام

واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکی وزیر خارجہ نے افغانستان سے فوجی انخلاء کی تاریخ کا اشارہ دےدیا،  مائیک پومپیو نے کہا کہ  صدرڈونلڈ  ٹرمپ نومبر2020 میں صدارتی انتخابات سے قبل افغانستان سے غیرملکی فورسز میں کمی لانا چاہتے ہیں۔ واشنگٹن  کے اکنامک کلب میں فارن پالیسی پر بات کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ امریکہ صرف طالبان سے نہیں بلکہ تمام افغانوں سے بات چیت کر رہا ہے اور طالبان کے ساتھ مذاکرات میں حقیقی پیش رفت ہوئی ہے۔ مائیک پومپیو نے مزید کہا کہ امریکا چاہتا ہے کہ افغان اپنے ملک کا کنٹرول خود سنبھالیں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سال 2018 ‏ بچے ہلاک نیو یارک ‏ ‏92 نیوز مسلح تنازعات ‏ ‏ عالمی برادری ‏ ‏ اقوام متحدہ ‏ سیکرٹری جنرل انتونیو گتریس ‏ سکیورٹی کونسل ‏ سالانہ رپورٹ ‏ افغانستان شام یمن ‏ فلسطین ‏ جنسی تشدد اغواء

سال 2018 میں دنیا بھر میں جنگوں میں 12ہزار سے...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۲:۱۵ شام ۲:۱۵ شام

نیو یارک ( 92 نیوز) سال 2018 میں دنیا بھر میں مسلح تنازعات کے باعث 12 ہزار سے زائد بچے ہلاک اور زخمی ہوئے۔ سال 2018  ننھے فرشتوں پر قہر بن کر برسا، عالمی برادری کی منافقت اور دنیا میں بڑھتے تنازعات نے بچوں پر زمین  تنگ کر دی، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گتریس کی سکیورٹی کونسل میں پیش کی گئی سالانہ رپورٹ کے مطابق حکومتوں اور بین الاقوامی فورسز کی جانب سے بچوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ بچوں کی اموات میں افغانستان، شام، یمن اور فلسطین سر فہرست ہیں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

افغانستان ‏ نائب صدارتی امیدوار ‏ انتخابی دفتر دوافراد ہلاک کابل ‏ ‏92 نیوز

افغانستان میں نائب صدارتی امیدوار کے انت...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۵ شام ۱۱:۴۵ شام

کابل ( 92 نیوز) افغانستان  میں انتخابی مہم کے آغاز پر نائب صدارتی امیدوار امراللہ کے انتخابی  دفتر کے باہر دھماکے میں دو افراد ہلاک جب کہ متعد افراد زخمی ہو گئے ۔ افغانستان میں انتخابی مہم  جاری ہے ، نائب صدارتی امیدوار امر اللہ کے انتخابی دفتر کے باہر دھماکہ ہوا ، دھماکے میں امر اللہ تو محفوظ رہے لیکن دو افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ مسلح افراد نے انتخابی دفتر پر دھاوا بولا ، سکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا  جب کہ انتخابی امیدوار امراللہ کو بحفاظت نکال کر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

افغانستان دارالحکومت کابل دھماکے بارہ افراد ہلاک اکتالیس زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں تین دھم...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۴:۱۳ شام ۴:۱۳ شام

 کابل (92 نیوز) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں تین دھماکوں میں بارہ افراد ہلاک اور اکتالیس زخمی ہو گئے۔ خانہ جنگی سے تباہ حال ملک افغانستان کا دارالحکومت علی الصبح دھماکوں سے گونج اٹھا۔ وزارت کان کنی اور پٹرولیم کے اہلکاروں کو لے جانے والی بس کے قریب ایک دھماکا ہوا جس کے بعد موٹر سائیکل پر سوار ایک بمبار نے بس کے قریب جاکر خود کو اڑا دیا۔ اس حملے کے کچھ ہی دیر بعد پل چرخی کے علاقے میں بھی خودکش کار بم دھماکا کر دیا گیا۔ حملے کے فوری بعد افغان سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

افغانستان غزنی کار بم دھماکا سکیورٹی فورسز 12 اہلکار ہلاک

افغانستان کے شہر غزنی میں کار بم دھماکا ، ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۲ دن ۱۱:۴۲ دن

 کابل (92 نیوز) افغانستان کے شہر غزنی میں کار بم دھماکا میں افغان سکیورٹی فورسز کے 12 اہلکار ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔ افغان میڈیا کے مطابق کار بم دھماکا خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کی عمارت کے قریب کیا گیا تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا یہ خودکش حملہ تھا یا نہیں ۔ صوبائی حکومتی ترجمان کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہونے سے ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

سرفراز ‏ ورلڈ کپ 2019 ‏ کپتان ‏ لاہور ‏ ویب ڈیسک ‏ پاکستانی ٹیم ‏ پاکستانی کپتان ‏ آسٹریلین کپتان ‏ ایرون فنچ ‏ نیوزی لینڈ ‏ کین ولیم سن ‏ بھارتی کپتان ویرات کوہلی جنوبی افریقہ ‏ فاف ڈوپلیسز ‏ انگلینڈ ‏ ایون مورگن ‏ ویسٹ انڈیز ‏ شائی ہوپ ‏ سری لنکن کپتان ‏ دیمتھ کرونا رتنے ‏ افغانستان ‏ گلبدین نبی ‏ سرفراز احمد ‏ وکٹ کیپر اور بلے باز

سرفراز ورلڈ کپ 2019 میں سب سے کم رنز بنانے و...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۹:۵۴ شام ۹:۵۴ شام

لاہور ( ویب ڈیسک ) ورلڈ کپ 2019 میں جہاں پاکستانی ٹیم کا سفر ختم ہوچکا ہے اور اب کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ، وہیں سرفراز احمد نے  ایونٹ میں سب سے کم رنز  بنانے والے  کپتان کا سہرا بھی اپنے سر سجا لیا۔ پاکستانی کپتان ، انگلینڈ ،نیوزی لینڈ ، جنوبی افریقہ ، سری لنکا ، افغانستان ، بنگلہ دیش ،   بھارت  اور  آسٹریلیا کے کپتانوں سے رنز بنانے میں پیچھے ہیں جب کہ  بنگلہ دیش کے کپتان مشرف مرتضیٰ  بلے باز نہیں ، وہ باؤلر ہیں اور  10ویں نمبر پر بلے بازی کرتے ہیں ۔ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ویسٹ انڈیز، افغانستان، ،23رنز، ہرا ، ٹیمیں، سیمی فائنل، دوڑ

ویسٹ انڈیز نے افغانستان کو23رنز سےہرا دیا...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۱ شام ۱۱:۵۱ شام

لیڈز (92 نیوز) افغانستان اور ویسٹ انڈیز کا حسرت بھرا ورلڈکپ سفر اختتام پذیرہو گیا، افغان ٹیم ایک بھی میچ نہ جیت سکی جبکہ ویسٹ انڈیز بھی  سیمی فائنل کھیلنے کی حسرت دل میـں لیے خالی ہاتھ گھر لوٹ گیا۔ افغانستان ٹیم اپنے آخری گروپ میں بھی ناکام رہی اور ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں 23رنز سے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے 311رنز بنائے جس میں شائی ہوپ کی 77، نکولس پوران اور ایون لیوس کی اٹھاون اٹھاون رنز کی اننگز شامل تھی، جیسن ہولڈر نے  45 اور ہٹمیار نے39رنز بنائے۔ اپنا آخری ورلڈ کپ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیراعظم عمران خان کی قومی کرکٹ ٹیم کو اف...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۹ شام ۱۱:۵۹ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کو افغانستان کے خلاف فتح پر مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم نے افغان کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بھی سراہا اور کہا افغانستان ٹیم نے پاکستان اور بھارت سے میچ جینتے کیلئے بھرپور کوشش کی۔ ادھر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پاکستانی ٹیم کو ورلڈ کپ 2019 میں افغان ٹیم کے خلاف کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا افغان ٹیم نے بھی بہترین کھیل پیش کیا اور اس ورلڈکپ میں ایک اہم ٹیم کے طور پر سامنے آئی ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا پاکستانی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

افغانستان پاکستان جیت 228 رنز ہدف

پاکستان نے افغانستان کو تین وکٹوں سے شکست...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۰ شام ۱۰:۰۰ شام

 لیڈز (92 نیوز) پاکستان نے افغانستان کو اہم مقابلے میں تین وکٹوں سے شکست دیدی۔ عماد وسیم نے شاداب خان اور وہاب ریاض کے ساتھ ملکر فتح دلائی۔ عماد وسیم شاندار 49 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ وہاب ریاض نے ذمہ دارانہ 15 رنز بنا کر ٹیم کی کشتی پار لگائی۔  فخرزمان بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹے۔ امام الحق 36 رنز بنا کر سٹمپ آؤٹ ہوئے ، بابر اعظم 45 رنز ، محمد حفیظ 19 رنز بنا کر چلتے بنے۔ کپتان سرفرازاحمد 18 رنز کا ہی اضافہ کر سکے۔ شاداب خان 11 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ مجیب … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پاکستان افغانستان درمیان کرکٹ میچ اسٹیڈیم افغان شہری آپے سے باہر

پاکستان اور افغانستان کے درمیان کرکٹ میچ ...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۷:۵۷ شام ۷:۵۷ شام

 لیڈز (92 نیوز) انگلینڈ کے شہر لیڈز میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان کرکٹ میچ کے دوران اسٹیڈیم کے باہر افغان شہری آپے سے باہر ہو گئے۔ پاکستانی شائقین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ لیڈز میں میچ کے دوران افغانستان کے تین کھلاڑی  جلدی آؤٹ  ہوئے تو  پاکستانی شائقین کاجشن افغان تماشائیوں کو ایک آنکھ نہ بھایا اورانہوں نے نہتے پاکستانی شائقین کوتشدد کانشانہ بنانا شروع کر دیا۔ اس بدتہذبی کے مرکزی کردار ماسٹر مائنڈ پی ٹی ایم کے کارندے تھے ۔ اسٹیڈیم کے باہر سکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے پاکستانی شائقین کو بھپرے افغان شائقین سے بچایا اور ہنگامہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز