Tag Archives: افریقہ

افریقہ ‏ کپ آف نیشنز ‏ الجیریا ‏ قاہرہ ‏ ‏92 نیوز سینی گال

افریقہ کپ آف نیشنز الجیریا کے نام

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۴ شام ۱۱:۲۴ شام

قاہرہ ( 92 نیوز) افریقہ کپ آف نیشنز الجیریانے اپنے نام کر لیا،فائنل میں الجیریا نے سینی گال کو ایک صفر سے شکست دی۔الجیریا نے 29سال بعد افریقن نیشنز کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ الجیریا نے فیصلہ کن معرکے میں سینیگال کو ایک صفر سے شکست دی۔ الجیریانے کھیل کے آغاز سے  ہی میچ اپنی گرفت میں رکھا اور دوسرے منٹ میں ہی گول داغ کر حریف ٹیم پر دھاک بٹھا لی ۔فاتح ٹیم کو پہلے ہاف میں  ایک صفر کی برتری حاصل رہی۔ دوسرے ہاف میں سینیگال نے میچ میں واپسی کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

رواں سال ‏ جون ‏ کرہ ارض ‏ گرم ترین مہینہ واشنگٹن ‏ ‏92 نیوز عالمی موسمیاتی ادارے ‏ کلیر نولس ‏ یورپ جنوبی امریکا ‏ افریقہ

رواں سال کا جون  کرہ ارض کی تاریخ کا گرم ت...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۸:۴۸ شام ۸:۴۸ شام

واشنگٹن ( 92 نیوز)عالمی موسمیاتی ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ رواں سال جون کا مہینہ کرہ ارض کی تاریخ کا سب سے گرم جون تھا۔ عالمی موسمیاتی ادارے کی ترجمان کلیر نولس کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے یورپ، جنوبی امریکا اور افریقہ میں گرم ترین جون رہا، مغرب اور سنٹرل یورپ کے کچھ ممالک اور خطوں میں جون کے درجہ حرارت میں معمول کی نسبت دس ڈگری گریڈ زیادہ اضافہ ہوا ۔ زمین اور سمندر دونوں کی سطح کے درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا، نولس نے یورپ میں ہیٹ ویو کے نئے راونڈ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

یورپ ‏ افریقہ ‏ دو ہلاک ‏ ‏25 لا پتہ ‏ لیبیا ‏ ‏92 نیوز گارابولی ‏ ریسکیو

یورپ جانیوالے افریقہ باشندوں کی کشتی ڈوب ...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۳ شام ۱۲:۳۳ شام

لیبیا ( 92 نیوز) سنہرے مستقبل کا خواب آنکھوں میں سجائے یورپ جانیوالے  افریقی باشندوں کی کشتی ڈوب گئی، حادثے میں  دوافرادہلاک 25لاپتہ ہوگئے۔ لیبیائی حکام کے مطابق کشتی کوحادثہ لیبیاکےشہر گارابولی سے 25کلومیٹر دور پیش آیا، تاہم ریسکیو اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نو بچوں سمیت 38افراد کوبچالیا۔ ہلاک ہونےوالوں میں ایک بچہ بھی تھا جس کی ماں کی آہ و زاری نے ماحول کوافسردہ کردیا۔آخری اطلاعات تک لاپتہ افراد کی تلاش جاری تھی۔

تازہ ترین ویڈیوز

افریقہ

افریقہ میں سمندی طوفان نے ماحولیاتی تبدی...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۹:۳۲ دن ۹:۳۲ دن

نیو یارک ( 92 نیوز)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کہتے ہیں کہ افریقہ میں آنے والےتباہ کن سمندری طوفان ادائےنے ماحولیاتی تبدیلی کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔ افریقہ  میں طوفان کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دیتے ہوئےانتونیو گوتیرس کا کہنا تھا کہ موزمبیق میں سمندری طوفان سے20لاکھ افراد متاثرہوئےجبکہ15لاکھ اس وقت امدادکےمنتظرہیں۔ انہوں نے کہاکہ تین ملکوں سے ٹکرانے والاادائےطوفان غیرمتوقع طورپرشدیدتھا۔ طوفان کی تباہ کاریاں بتاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ  موزمبیق، زمبابوے اور ملاوی میں کم ازکم 686ہلاک ہوئے ، ہزاروں گھرتباہ  جبکہ لاکھوں افراد بے گھرہوئے،متاثرین میں بڑی تعدادمیں بچےبھی شامل ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز