Tag Archives: افراد

ٹھٹھہ کوچ الٹ افراد جاں بحق

ٹھٹھہ کے قریب تیز رفتار کوچ الٹ گئی، 4 افر...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۳:۵۹ شام ۳:۵۹ شام

ٹھٹھہ (92 نیوز) ٹھٹھہ کے قریب تیز رفتار کوچ الٹ گئی۔ حادثے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والے اورنگی ٹاؤن کے رہائشی تھے جو زیارت کی غرض سے پیر پٹھو جمیل شاہ دربار پر آئے تھے۔ ٹھٹھہ شہر کے قریب 103 موری پر زائرین کی کوسٹر تیز رفتاری کے باعث  کھائی میں جا گری ۔ حادثے میں3 معصوم بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوئے۔

تازہ ترین ویڈیوز

نیب، جسٹس ریٹائرڈ جاویداقبال، نجی چینل، خبر، سختی ،تردید

سرکاری پلاٹ کا فراڈ ، سرفراز مرچَنٹ سمیت 7...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۶:۴۰ شام ۶:۴۰ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) کراچی میں 25 ارب روپے مالیت کے سرکاری پلاٹ کے فراڈ میں وزارت داخلہ نے سرفراز مرچَنٹ سمیت 7 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے۔ نیب کے مطابق بعض سرکاری افسران نے اختیارات کا ناجائز کرتے ہوئے ملی بھگت سے سرکاری اراضی شخصیات کے نام ٹرانسفر کر دی۔ وزارت داخلہ نے نیب کی سفارش پر سرفراز مرچنٹ سمیت 7 نام ای سی ایل میں ڈال دیئے ہیں۔ ان میں سابق ایم ڈی کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ افتخار حیدر، سید عمر احمد، شاہد رسول، مرزا افضل بیگ، اویس مرزا جمیل اور محمد فرید … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

شہباز شریف نیب لاہور پیشی دوران خاندان دوسرے افراد اثاثوں لاتعلقی

شہباز شریف کا نیب لاہور میں پیشی کے دوران ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۲ دن ۱۰:۲۲ دن

 لاہور (92 نیوز) شہباز شریف نے نیب لاہور میں پیشی کے دوران خاندان کے دوسرے افراد کے اثاثوں سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔ شہبازشریف کی نیب لاہور آفس میں پیشی ہوئی۔ نیب حکام نے خاندان کے دیگر افراد کے اثاثوں کا سوال کیا تو جواب دیا مجھ  سے میرے بارے میں پوچھیں، خاندان کے باقی افراد اپنا جواب خود دیں گے۔ اس سے قبل حمزہ شہباز نے بھی نیب میں یہی بیان ریکارڈ کرایا تھا۔ نیب میں پیشی کے بعد واپسی پر اپوزیشن لیڈر کی گاڑی کی ٹکر سے پولیس اے ایس آئی زاہد زخمی ہو گیا۔ ڈرائیور نے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

تربیلا ڈیم، کشتی، الٹنے، واقعہ، 20، لاپتہ افراد، دوسرے، روز، تلاش

تربیلا ڈیم میں کشتی الٹنے کا واقعہ، 20 لاپ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۲:۴۲ شام ۱۲:۴۲ شام

 ہری پور (92 نیوز) تربیلا جھیل میں مسافروں سے بھری کشتی الٹنے سے لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش کا عمل تیسرے روز بھی جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ ، مقامی غوطہ خور اور آرمی کی ریسکیو ٹیمیں بھی امدادی کارروائیوں میں شریک ہیں۔ تربیلا جھیل میں کشتی حادثہ متعدد زندگیاں نگل گیا، خوشی خوشی گھروں سے آنے والے افراد کیلئے کشتی کا سفر آخری ثابت ہوا، کشتی میں سوار پچاس کے قریب مرد و خواتین اور بچے سوار تھے، حادثے کے بعد چیخ و پکار مچ گئی، بارہ افراد نے تیر کر جان بچائی۔ پاک فوج کی ٹیموں نے بھی  … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بھارتی شہر ممبئی مون سون بارشوں تباہی دو درجن زائد افراد ہلاک

ممبئی میں مون سون بارشوں سے تباہی ، دو درج...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۴ شام ۱۰:۲۴ شام

 نیو دہلی (92 نیوز) بھارتی شہر ممبئی میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی۔ مختلف حادثات میں دو درجن سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ شہر کے نشیبی علاقے ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے۔ موسلادھار بارشوں کے باعث ممبئی کے مغربی مضافاتی علاقے میلاڈ میں دیوار گرنے سے 21 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ ممبئی کے نواح میں واقع گاؤں امبے میں کالج کی دیوار گرنے سے چھ افراد جان کی بازی ہار گئے۔ خراب موسم کے باعث زمینی و فضائی آمدورفت شدید متاثر ہوئی ہے۔ ممبئی ایئرپورٹ پر ایک طیارہ دوران لینڈنگ رن وے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ایبٹ آباد یونین کونسل بوئی جیب کھائی 6 افراد جاں بحق

ایبٹ آباد کی یونین کونسل بوئی میں جیب گہر...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۸:۳۸ دن ۸:۳۸ دن

 ایبٹ آباد (92 نیوز) ایبٹ آباد کی یونین کونسل بوئی میں جیب گہری کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو شادی کی تقریب سے واپس آ رہے تھے۔ روڈ خراب ہونے کے باعث جیپ کا ٹائر سلپ ہوا اور جیپ کھائی میں گر گئی۔ 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوئے جبکہ دو افراد اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے۔

تازہ ترین ویڈیوز

اے این پی پشاور سٹی صدر سرتاج خان نامعلوم افراد فائرنگ جاں بحق

اے این پی پشاور سٹی کے صدر سرتاج خان نامعل...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۶:۰۳ شام ۶:۰۳ شام

 پشاور (92 نیوز) اے این پی پشاور سٹی کے صدر سرتاج خان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے۔ سرتاج خان کو پشاور کے علاقے گل بہار میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ اے این پی سٹی ڈسٹرکٹ پشاور کے صدرسرتاج خان کو پشاور کے علاقہ گل بہار میں اس وقت گولیاں ماریں گئیں جب وہ دکان سے خریداری کرکے واپس گاڑی میں بیٹھ رہے تھے۔ پولیس کے مطابق سرتاج خان پر فائرنگ کرنے والے ملزم موٹرسائیکل پر تھے۔ اے این پی رہنماء اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ چکے تھے۔ سرتاج خان کے قتل کی خبر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز