Tag Archives: اعلان ‏

برطانوی ، وزیر اعظم ، بورس جانسن ، قبل از وقت ، انتخابات ، خواہش ، اعلان

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا قبل از وق...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۴ شام ۱۱:۲۴ شام

 لندن (92 نیوز) برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے قبل از وقت انتخابات کرانے کی خواہش کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا وہ 12 دسمبر کو انتخابات کرانا چاہتے ہیں۔   برطانوی میڈیا کے مطابق حکومتی جماعت قبل از وقت انتخابات کی قرارداد پارلیمان میں پیش کرے گی۔ قرارداد میں 12 دسمبر کو عام انتخابات کرانے کا کہا جائے گا۔ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا ہے ارکان پارلیمنٹ کو ڈیل کا جائزہ لینے کیلئے مزید وقت درکار ہے تو انہیں 12 دسمبر کو عام انتخابات کی حکومتی تجویز ماننا پڑے گی۔ دوسری طرف ارکان پارلیمان نے نان … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بنگلادیش ، کیخلاف ، سیریز ، قومی ویمن ٹی ٹوئنٹی ٹیم ، اعلان

بنگلادیش کیخلاف سیریز کیلئے قومی ویمن ٹی ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۷:۰۸ شام ۷:۰۸ شام

 لاہور (92 نیوز) بنگلادیش کیخلاف سیریز کیلئے قومی ویمن ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ پندرہ رکنی اسکواڈ کی قیادت بسمہ معروف کریں گی۔ سری لنکا کے بعد بنگلہ دیش کی قومی خواتین ٹیم بھی سیریز کھیلنے پاکستان پہنچ گئی۔ بنگلہ دیشی خواتین ٹیم کا لاہور ائیر پورٹ پہنچنے پر پی سی بی حکام اور ویمن ونگ کی عہدیداروں نے بھرپور استقبال کیا۔ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔ تین ٹی ٹوئنٹی  میچ  26، 28 اور 30 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔ ون ڈے میچز … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

شہباز شریف ، 31 اکتوبر، آزادی مارچ ، شرکت ، اعلان

شہباز شریف نے 31 اکتوبر کو آزادی مارچ میں ش...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۵:۲۷ شام ۵:۲۷ شام

 لاہور (92 نیوز) مولانا فضل الرحمٰن اور شہبازشریف میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں آزادی مارچ اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہباز شریف نے 31 اکتوبر کو آزادی مارچ میں شرکت کا اعلان کر دیا۔ آزادی مارچ کے معاملے پر مسلم لیگ ن گومگوکی کیفت سے باہر نکل آئی۔ مسلم لیگ نے آزادی مارچ میں شرکت کا واضح اعلان کر دیا۔ جے یوآئی ف کے وفد نے مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے لاہور میں ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت میں  شہبازشریف نے کہا کہ ہمیں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ہچی سن پورٹ ہولڈنگ گروپ ، وفد ، وزیراعظم ، ملاقات ، 240 ملین ڈالر ، سرمایہ کاری ، اعلان

ہچی سن پورٹ ہولڈنگ گروپ کے وفد کی وزیراعظ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۷:۳۵ شام ۷:۳۵ شام

اسلام آباد (92 نیوز) ہانگ کانگ کی کمپنی ہچی سن پورٹ ہولڈنگ گروپ کے وفد کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں کمپنی نے پاکستان میں 240 ملین ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا۔ وزیراعظم نے ہانگ کانگ کی کمپنی کا پاکستان میں سرمایہ کاری کے اعلان کا خیر مقدم کیا۔ ہچیسن پورٹ ہولڈنگز گروپ   کے وفد نے مینجنگ ڈائریکٹر ایرک اپ کی قیادت میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ۔ وزیر بحری امور علی زیدی، مشیر تجارت، معاون خصوصی ذلفی بخاری،ایمبسڈر ایٹ لارج علی صدیقی، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ اور سینئر حکام  ملاقات میں   شریک … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

شاہد آفریدی ، لڑکیوں ، تعلیم ، حوالے ، ملک گیر ، مہم ، چلانے ، اعلان

شاہد آفریدی کا لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۶:۳۶ شام ۶:۳۶ شام

کراچی (92 نیوز) شاہد آفریدی نے لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے ملک گیر مہم چلانے کا اعلان کر دیا۔ سابق کپتان شاہد افریدی نے اپنی بیٹیوں کے ہمراہ روڈ ٹو ایجوکیشن پروگرام کے حوالے سے پریس کانفرنس میں کہا جب ریاست ناکام ہوجاتی ہے تو این جی اوز کو آنا پڑتا ۔ انہوں نے کراچی کی صورتحال پر سندھ حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیا۔ لالا بولے تعلیم خصوصا بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے پنجاب سے سفر کا آغاز کررہے ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا ڈپارٹمنٹ کرکٹ کی بندش پر بے روزگار ہونے والے کھلاڑیوں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نوازشریف ، فضل الرحمٰن ، دھرنے ، مکمل ، حمایت ، اعلان

نوازشریف کا فضل الرحمٰن کے دھرنے کی مکمل ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۳:۱۲ شام ۳:۱۲ شام

 لاہور (92 نیوز) نوازشریف نے فضل الرحمٰن کے دھرنے کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔ نوازشریف نے کہا مولانا نے الیکشن کے فوری بعد اسمبلیوں سے استعفے دینے کا مطالبہ کیا۔ میں سمجھتا ہوں ان کی بات کو رد کرنا بالکل غلط تھا۔ شہباز شریف کے مارچ میں شرکت  پر اختلافات کے حوالے سے  بولے  شہباز شریف کو خط میں سب کچھ لکھ کر بھیجا ہے۔ احتساب عدالت سے واپسی پر  نوازشریف نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا وہ ووٹ کو عزت دو کے نعرے کی وجہ سے یہاں پر ہیں ۔ دنیا میں عزت کمانی ہے تو اپنے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پیپلز پارٹی ، رہنماؤں ، 18 اکتوبر ، 30 نومبر ، رابطہ مہم ، تاریخوں ، اعلان

پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے 18 اکتوبر سے 30 نو...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۷:۳۷ شام ۷:۳۷ شام

 کراچی (92 نیوز) پیپلزپارٹی نے اپنی احتجاجی مہم اور عوامی رابطہ مہم چلانے کا فیصلہ کر لیا۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے 18 اکتوبر سے 30 نومبر تک رابطہ مہم کی تاریخوں کا اعلان کر دیا پیپلزپارٹی قیادت دوسرے روز بھی مشاورت کے لیے بلاول ہاوس میں جمع ہوئی۔ بلاول بھٹو کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب کی سیاسی وتنظیمی صورتحال اور آزادی  مارچ زیر غور رہا۔ ارکان نے اتفاق کیا کہ پی ٹی آئی حکومت کو چلنے نہیں دینا، پیپلز پارٹی کی تحریک اپنی ہو گی۔ دھرنے میں  نہیں جانا لیکن آزادی مارچ میں ضرور شریک ہونگے۔ پیپلزپارٹی رہنما … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

تاجر ، رہنماؤں ، ایف بی آر، مذاکرات ، ناکام ، 28 ، 29 اکتوبر ، ملک ، شٹرڈاؤن ، اعلان

تاجر رہنماؤں اور ایف بی آر میں مذاکرات ن...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۸:۱۰ شام ۸:۱۰ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) تاجر رہنماؤں اور ایف بی آر میں مذاکرات ناکام ہو گئے۔ تاجروں نے 28 اور 29 اکتوبر کو ملک بھر میں شٹرڈاؤن کا اعلان کر دیا۔ تاجر رہنما خواجہ شفیق، نعیم میر اور اجمل بلوچ کا کہنا ہے ایف بی آر ان کی کوئی بات سننے کیلئے تیار نہیں۔ مرنا قبول کر لیں گے، معاشی قتل برداشت نہیں کریں گے۔ غیر منصفانہ ٹیکس نہیں دیں گے، شناختی کارڈ کی شرط کو مسترد کرتے ہیں۔ اسلام آباد کے سرینا چوک پر پولیس اور تاجروں کے درمیان جھڑپوں کے بعد ایف بی آر سے مذاکرات کے دونوں دور … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کیمیا ، شعبے ، 2019 ، نوبل انعام ، اعلان

کیمیا کے شعبے کیلئے 2019 کے نوبل انعام کا اع...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۶:۰۲ شام ۶:۰۲ شام

 سٹاک ہوم (92 نیوز) کیمیا کے شعبے کیلئے 2019 کے نوبل انعام کا اعلان کر دیا گیا۔ خبرایجنسی کے مطابق رواں برس کا انعام تین سائنسدانوں کو مشترکہ طور پر ملے گا۔ سائنسدانوں کو نوبل انعام لتیم آئن بیٹری بنانے پر دیا گیا۔ سائنسدانوں کا تعلق جرمنی، برطانیہ اور جاپان سے ہے۔ اس سال کیمیا کا نوبل انعام حاصل کرنے والے جرمن نژاد ڈاکٹر جون بی گڈاینف کی عمر اس وقت 97 سال ہے، جو اب تک نوبل انعام حاصل کرنے والے سب سے عمر رسیدہ سائنسدان بھی ہیں۔ اتنی عمر رسیدگی کے باوجود بھی وہ آسٹن میں یونیورسٹی آف … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اسپیکر پنجاب اسمبلی ، چودھری پرویزالٰہیٰ ، سابق ، ایم پی اے ، ایوب خان رہنماؤں ، ملاقات، پاکستان مسلم لیگ ق ، شمولیت ، اعلان

سابق ایم پی اے ایوب خان کا پاکستان مسلم لی...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۲:۳۳ شام ۲:۳۳ شام

 لاہور (92 نیوز) سابق ایم پی اے ایوب خان نے پاکستان مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے وہاڑی سے تعلق رکھنے والے سابق ایم پی اے محمد ایوب خان سلدیرا ، عمران ایوب خان سلدیرا اور سابق ناظم افتخار احمد خان سلدیرا نے ملاقات کی اور پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ ہمیشہ سے ہماری سیاست کا مقصد و محور عام اور غریب آدمی کی حالت بہتر بنانا ہے، یہی وجہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

چیئرمین نیب ، کیسز ، ایف بی آر ، متعلقہ بینک ، سپرد ، اعلان

آج سے ٹیکس اور بینک ڈیفالٹ کے معاملات می...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۱۴ شام ۱۲:۱۴ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائڑڈ جاوید اقبال نے کہا آج سے ٹیکس اور بینک ڈیفالٹ کے معاملات میں نیب مداخلت نہیں کریگا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین نیب کا کہنا تھا ٹیکس سے متعلقہ تمام مقدمات ایف بی آر کے پاس چلے جائیں گے۔ آج سے ٹیکس اور بینک ڈیفالٹ کے معاملات میں نیب مداخلت نہیں کریگا۔ ٹیکس پر کسی تاجر یا بزنس مین کو نہیں بلائیں گے۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائڑڈ جاوید اقبال نے کہا بزنس کمیونٹی کو آرمی چیف سے ملنے کا شرف حاصل ہوا۔ بزنس مینز کے کچھ تحفظات بے بنیاد تھے جن کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ترکی، شام، کرد باغیوں، فوجی آپریشن، اعلان، استنبول، 92 نیوز

ترکی کا شام میں کرد باغیوں کیخلاف فوجی آپ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۸:۲۵ دن ۸:۲۵ دن

استنبول (92 نیوز) ترکی نے شام کے شمال مشرقی حصے میں امریکی حمایت یافتہ کرد باغیوں کیخلاف فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ فضائی اور زمینی آپریشن آج یا کل شروع کئے جانے کا امکان ہے۔ ترک صدر طیب اردوان نے اپنے بیان میں کہا کہ آپریشن کی تیاریاں مکمل ہیں، استحکام چاہتے ہیں لیکن کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دیں گے۔ کرد باغی گروپ وائی پی جے ترکی نے امریکا پر کرد باغیوں کو اس کی سرحد سے ہٹانے کیلئے اقدامات نہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

تازہ ترین ویڈیوز

پاک سری لنکا ، ون ڈے ، سیریز، سولہ ، رکنی ، قومی ، ٹیم ، اعلان

پاک سری لنکا ون ڈے سیریز کیلئے سولہ رکنی ق...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۴۶ شام ۱۲:۴۶ شام

 لاہور (92 نیوز) پی سی بی نے سری لنکا کیخلاف سیریز کیلئے سولہ رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا۔ قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق نے اعلان کیا کہ سرفراز احمد کپتان، بابر اعظم نائب کپتان ہوں گے۔ عابد علی، افتخار احمد، محمد رضوان، محمد نواز اور عثمان خان شنواری کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔   انہوں نے کہا آصف علی، فخر زمان، حارث سہیل، محمد حسنین، امام الحق، محمد عامر، شاداب خان، عماد وسیم اور وہاب ریاض بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ حسن علی کو کمر درد کے باعث ٹیم  میں شامل نہیں کیا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

امریکا ،سعودی عرب ، یو اے ای، درخواست، فوج بھیجنے ،اعلان،لاہور،92نیوز

امریکا کا سعودی عرب اور یو اے ای کی درخواس...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۵:۴۷ دن ۵:۴۷ دن

واشنگٹن (92 نیوز) امریکا نے سعودی عرب اور یو اے ای کی درخواست پر وہاں فوج بھیجنے کا اعلان کردیا، وزیر دفاع مارک ایسپر کا کہنا ہے کہ فوج کی تعیناتی دفاعی نوعیت کی ہوگی۔ چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ بولے کہ فوجی اہلکاروں کی تعداد سیکڑوں میں ہوگی،، اضافی طور پر ایئر اینڈ میزائل ڈیفنس سسٹم بھی بھیجا جائے گا۔ تعیناتی سے متعلق تفصیلات کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔

تازہ ترین ویڈیوز

وزیراعلیٰ پنجاب ، چونیاں ، ذمہ داروں ، اطلاع ، 50 لاکھ روپے ، انعام ، اعلان

وزیراعلیٰ کا چونیاں واقعہ کے ملزموں کی اط...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۶:۴۹ شام ۶:۴۹ شام

چونیاں (92 نیوز) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے چونیاں میں معصوم بچوں سے درندگی اور قتل کے واقعات کے ذمہ داروں کی اطلاع دینے والے کے لیے پچاس لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کر دیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب چونیاں میں اغوا کے بعد قتل ہونے والے بچوں کے ورثا سے تعزیت کے لیے ان کے گھر پہنچ گئے۔ سردار عثمان بزدار نے غمزدہ خاندانوں کو پنجاب حکومت کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ میڈیا سے بات چیت میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سانحہ چونیاں کا ٹرائل اسپیشل کورٹ میں ہو گا۔ وزیر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز