Tag Archives: اصلاحات ‏

وزیراعظم ، زیر صدارت ، تحریک انصاف ، کور کمیٹی ، اجلاس

معیشت آخر کار درست سمت میں چل پڑی، اصلاحا...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۵:۲۹ شام ۵:۲۹ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا معیشت آخر کار درست سمت میں چل پڑی ہے۔ اصلاحات کے ثمرات آنے لگے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے معیشت کی گاڑی درست سمت میں چلنے کا دعویٰ کر دیا۔ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا معیشت آخر کار درست سمت میں چل پڑی۔ اصلاحات کے ثمرات آنا شروع ہو گئے۔ مزید لکھا چار سال میں پہلی بار اکتوبر میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہو گیا۔ گڈز ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا۔ ایکسپورٹرز کو مبارکباد اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ Pak economy finally heading in right direction as more of our economic … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پولیس ، حکام ، اصلاحات ، شفارشات ، تحفظات ، اظہار

پولیس حکام کا پولیس اصلاحات کے لیے شفارشا...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۰ شام ۱۲:۳۰ شام

 لاہور (92 نیوز) پولیس حکام نے پولیس اصلاحات کے لیے شفارشات پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ پولیس حکام ذرائع کا کہنا ہے پولیس ریفارمز سفارشات پرعمل درآمد  پنجاب پولیس کو ڈسٹرکٹ مینجمنٹ گروپ کے رحم وکرم پر لے آئے گا۔ پنجاب پولیس کی آپریشنل خود مختاری اور غیرسیاسی کرنے کے مسئلے کا حل بھی سفارشات نہیں۔ پولیس حکام ذرائع نے کہا سفارشات کے تحت ڈپٹی کمشنرز کو پولیس اور امن و امان سے متعلق  بے پناہ اختیارات مل جائیں گے۔ سفارشات کے تحت بے بس عام آدمی ڈپٹی کمشنر کے رحم وکرم پر ہو گا۔ سفارشات میں تھانے کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وفاق ، حکومت ، پولیس ، اصلاحات ، سفارشات ، تیار

وفاق حکومت نے پولیس اصلاحات کیلئے سفارشا...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۹:۱۱ دن ۹:۱۱ دن

 لاہور (92 نیوز) وفاق حکومت نے پولیس اصلاحات کیلئے سفارشات تیار کر لیں۔ اصلاحات پنجاب اور خیبر پختونخوا میں لائی جائیں گی۔ سفارشات کے مطابق پولیس کو بیوروکریسی کے ماتحت کیا جائے گا۔ کارکردگی مانیٹرنگ کے لئے سیاستدانوں کو بھی ذمہ داریاں دی جائیں گی۔ سفارشات کے مطابق تھانوں کی انسپکشن کے لئے پولیس کو ڈپٹی کمشنر سے اجازت لینا ہو گی۔ ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں ون ونڈو ٹربلز شوٹر قائم کیا جائے گا۔ صوبے میں ون ونڈوٹربلزشوٹر کے نام سے چھتیس دفاتر قائم ہوں گے۔ عوامی وسائل کے انتخاب میں ڈپٹی کمشنر مکمل بااختیار ہو گا۔ انکوائریاں، انسپکشن … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

آن لائن فرد‏ عثمان بزدار لاہور ویب ڈیسک پنجاب حکومت ‏ وزیراعلیٰ ‏ یکم جولائی عوام کی سہولت ‏ لینڈ ریکارڈ سینٹرز‏ ریونیو واجبات ‏

وزیر اعلیٰ پنجاب کی پولیس نظام میں اصلاحا...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۹:۵۵ شام ۹:۵۵ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پولیس نظام میں اصلاحات کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔ سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پولیس کے رویوں میں بہتری لا کر تھانہ کلچر کو تبدیل کریں گے۔ حوالات میں بند ملزموں سے ماورائے قانون کوئی اقدام برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پولیس کو عصر حاضر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا سابق حکومتوں نے پولیس کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا۔ تحریک انصاف کی حکومت پولیس نظام کو بہتر بنانے کیلئے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پنجاب حکومت نے سرکاری اسپتالوں میں اصلاح...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۶:۵۳ شام ۶:۵۳ شام

لاہور (92 نیوز) پنجاب حکومت نے سرکاری اسپتالوں میں اصلاحات کا بل اسمبلی سے منظور نہ کرایا۔ گورنر کے دستخط کرا کر ایم ٹی آئی آرڈیننس دو ہزار انیس نافذ کر دیا۔ پنجاب حکومت نے ٹیچنگ اسپتالوں کی نجکاری کا آرڈیننس جاری کر دیا۔ اصلاحات کا بل اسمبلی میں پیش کرنے کی بجائے گورنر کے دستخط کے بعد ایم ٹی آئی آرڈننس دو ہزار انیس نافذ کر دیا گیا۔ آرڈننس کے مطابق اب سرکاری اسپتال حکومت کی بجائے پرائیویٹ افراد کے حوالے کیے جائیں گے۔ حکومت کو اسپتالوں کو فنڈز دینے کے علاوہ کسی قسم کا اختیار حاصل نہیں ہو … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

world bank business

ورلڈ بینک نے بھی پاکستان کے لئے خطرے کی گھ...

۰۴ اپریل, ۲۰۱۹ ۴:۵۰ شام ۴:۵۰ شام

کراچی ( 92 نیوز) ایشیائی ڈویلپمنٹ بینک کے بعد ورلڈ بینک نے بھی پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی  ۔ ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق رواں سال پاکستان کی شرح نمو تین اعشاریہ چار فیصد تک محدود رہے گی ۔ ورلڈ بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ 2020 میں پاکستان کی شرح نمو مزید کم ہوکر دو اعشاریہ سات فیصد تک گرسکتی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کو بحران سے نکلنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اصلاحات کرنا ہوں گی ۔

تازہ ترین ویڈیوز