Tag Archives: اسمبلی

خیبرپختونخوا اسمبلی ، اجلاس ، شروع ، ہنگامہ آرائی ، نذر

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۳ شام ۱۲:۳۳ شام

 پشاور (92 نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی ہنگامہ آرائی کی نذر ہو گیا۔ نکتہ اعتراض پر بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن نے شور شرابہ شروع کر دیا اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں وزیراعلٰی کے بیان پر اپوزیشن اراکین نے بولنے کی کوشش کی تو ڈپٹی اسپیکر محمود جان نے اپوزیشن رکن میاں نثار گل کو بولنے کی اجازت نہ دی ۔ اپوزیشن اراکین نے نکتہ اعتراض پر بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ نگہت اورکزئی اور دیگر اپوزیشن اراکین اسپیکر ڈائس کے سامنے کھڑے ہو … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

خیبر پختونخوا اسمبلی نے کثرت رائے سے لیوی...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۳ شام ۱۱:۰۳ شام

 پشاور (92 نیوز) خیبر پختونخوا اسمبلی نے کثرت رائے سے لیویز فورس 2019 بل منظور کر لیا۔ لیویز اور خاصہ دار فورس بل منظور ہونے کے موقع پر اپوزیشن نے احتجاج کیا۔ اپوزیشن اراکین کا کہنا تھا کہ دونوں بل عجلت میں پاس کئے گئے۔  ان کے بقول خاصہ دار اور لیویز فورس کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے گئے۔ جے یو آئی ف سے تعلق رکھنے والے اقلیتی ایم پی اے رنجیت سنگھ نے بلدیو کمار  کی جانب سے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بلدیو کمار کو بھارت … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پنجاب حکومت نے سرکاری اسپتالوں میں اصلاح...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۶:۵۳ شام ۶:۵۳ شام

لاہور (92 نیوز) پنجاب حکومت نے سرکاری اسپتالوں میں اصلاحات کا بل اسمبلی سے منظور نہ کرایا۔ گورنر کے دستخط کرا کر ایم ٹی آئی آرڈیننس دو ہزار انیس نافذ کر دیا۔ پنجاب حکومت نے ٹیچنگ اسپتالوں کی نجکاری کا آرڈیننس جاری کر دیا۔ اصلاحات کا بل اسمبلی میں پیش کرنے کی بجائے گورنر کے دستخط کے بعد ایم ٹی آئی آرڈننس دو ہزار انیس نافذ کر دیا گیا۔ آرڈننس کے مطابق اب سرکاری اسپتال حکومت کی بجائے پرائیویٹ افراد کے حوالے کیے جائیں گے۔ حکومت کو اسپتالوں کو فنڈز دینے کے علاوہ کسی قسم کا اختیار حاصل نہیں ہو … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو زرداری کی رابطہ عوام مہم کی تی...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۷ شام ۱۱:۰۷ شام

کراچی ( 92 نیوز ) بلاول بھٹو زرداری نے رابطہ عوام مہم کی تیاری شروع کر دی ۔ بلاول بھٹو زرداری کراچی سے لاڑکانہ تک مختلف شہروں سے ہو کر گزریں گے ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بعض عناصر نہیں چاہتے تھے کہ بھٹو کا نواسہ اسمبلی میں آئے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک بحران سے دو چار ہے ، انسانی حقوق پامال کیے جا رہے ہیں، پارلیمنٹ کی مشترکہ قومی سلامتی کمیٹی بنائی جائے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل ہونا چاہیے، کالعدم تنظیموں سے تعلق پر3وزرا کو ہٹایا جائے۔

تازہ ترین ویڈیوز

خورشید شاہ

نواز شریف کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہو گ...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۴:۳۱ شام ۴:۳۱ شام

92 نیوزسکھر( 92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما  سید کورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہو گی ۔ میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے خورشید شاہ بھی ماضی کے حریف کے حق میں بول پڑے اور کہا کہ  عمران خان کی سیاست صرف گالم گلوچ ہے ، بدقسمتی سے اسے کنٹینر پر چڑھایا گیا۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ جو شخص یوٹرن کو سیاست سمجھتا ہے اس پر کیا کہوں؟ ، عمران خان اسمبلی کو نہیں مانتے ہیں اس لئے نہیں آتے، ہم سیاست میں ذاتیات سے ہٹ کے بات کرتے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیر اعظم عمران خان سعودی ولی عہد بھارتی پروپیگنڈا کابینہ اجلاس

احتساب کی وجہ سے اسمبلیوں سے شور اٹھ رہا ہ...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۷ شام ۱۰:۵۷ شام

 پشاور (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا اسمبلی سے شور اٹھ رہا ہے کہ جمہوریت خطرے میں ہے،شور احتساب کی وجہ سے ہے۔ نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکا سے ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا شور کا اصل مقصد احتساب سے بچنے کے لئے دباؤ ڈالنا ہے ۔ سیاسی رہنماؤں پر فرض ہوتا ہے کہ اپنے پر لگنے والے الزامات کا جواب دیں ۔ بدقسمتی سے ہمارے ملک میں طاقتور اور کمزور کے مختلف قوانین ہیں ۔ موجودہ حکومت نے نئے پاکستان کا تصور دیا ۔ اُنہوں نے شرکا کو یقین دلایا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز