Tag Archives: اسلحہ

لاہور، بگڑے امیر زادے، نوجوان پر بہیمانہ تشدد، اسلحہ، دھمکیاں، 92 نیوز

لاہور میں بگڑے امیر زادے کا نوجوان پر بہی...

۱۲ دسمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۱ دن ۱۱:۲۱ دن

لاہور (92 نیوز) لاہور میں بگڑے امیر زادے نے نوجوان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ اسلحہ تانے نوجوان کو دھمکیاں بھی دیتا رہا۔ 92 نیوز کی خبر پر سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ لاہور میں بگڑے امیر زادے نے نوجوان پر بہیمانہ تشدد کیا اور اسلحہ تان کر دھمکیاں بھی دیتا رہا، اس منظر کو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے۔ بااثر شہری نے نوجوان کو گریبان سے پکڑا اور نیچے گرا دیا اور نیچے گرانے کے بعد نوجوان پر تشدد کرتا رہا۔ بااثر شہری کی نوجوان پر تشدد کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

فیصل آباد ، سوشل میڈیا ، اسلحہ ، بلاول ، شخص ، گرفتار

فیصل آباد میں سوشل میڈیا پر اسلحہ لہرانے ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۵ شام ۱۰:۳۵ شام

فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد میں پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ لہرانے والے بلاول کو گرفتار کر لیا۔ سوشل میڈیا پر رنگ بازی سلاخوں کے پیچھے لے گئی۔ اپ لوڈ ویڈیو میں اسلحہ  لہراتے ہوئے پولیس کو چیلنج کرنے والا ملزم بلاول شکنجے میں آگیا۔ فیصل آباد کے تھانہ رضا آباد پولیس نے فائرنگ کرنے والے بلاول کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی فیصل آباد علی رضا نے رضاآباد پولیس کو ٹاسک دیا جس پر پولیس نے ملزم بلاول کو پستول سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس کی جانب سے ملزم پر ناجائز اسلحہ رکھنے اور فائرنگ کرنے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

عوامی کالونی پولیس مقابلہ کراچی ‏ ‏92 نیوز لیاری گینگ وار ‏ اسلحہ موٹرسائیکل ‏ مسروقہ سامان ‏ ابراہیم حیدری ‏ سرچ آپریشن ‏ محمود آباد ‏ اسلحہ و منشیات ‏

عوامی کالونی میں پولیس مقابلہ ، تین ملزم ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۹:۳۵ دن ۹:۳۵ دن

کراچی ( 92 نیوز) کراچی کی عوامی کالونی  میں پولیس مقابلے میں   لیاری گینگ وار کے کارندے سمیت تین ملزم گرفتار کر لئے گئے ، ملزموں سے  اسلحہ،موٹرسائیکل اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے پولیس نے کارروائیاں کیں۔ابراہیم حیدر ی میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ محمود آباد سے دو افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ و منشیات برآمد کیا گیا ۔ عوامی کالونی میں مقابلے کے بعد لیاری گینگ وار کے تین کارندوں کو گرفتار کیا گیا۔ عوامی  کالونی کے قریب مقابلے کے بعد لیاری گینگ وار کے کارندے سمیت تین ملزم … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کراچی لیاری رینجرز کارروائی اسلحہ برآمد

کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز کی کارروا...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۲:۵۱ شام ۱۲:۵۱ شام

کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا۔ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر لیاری کے علاقے شاہ بیگ لین میں کارروائی کی گئی۔ اس دوران دوایل ایم جی، دو ایس ایم جی اور تین رائفل برآمد ہوئی۔ ایک ریپٹر، ایک نائن ایم ایم ،ایک بائیس بور پسٹل بھی برآمد کیا گیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق چار ایمونیشن بیلٹ بکس ایل ایم جی، دو ایمونیشن بیلٹ  ایل ایم جی کے برآمد ہوئے۔ پچیس آوان بم اور مختلف اسلحہ کے چھ ہزار سے زائد راونڈز بھی برآمد کئے گے۔ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

لاہور ایئرپورٹ کسٹمز حکام کارروائی نجی ایئرلائن پرواز اسلحہ اسمگل ناکام

لاہور ایئرپورٹ پر کسٹمز نے اسلحہ اسمگل کر...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۶:۵۱ شام ۶:۵۱ شام

 لاہور (92 نیوز) لاہور ایئرپورٹ پر کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے نجی ایئرلائن کی پرواز سے اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ لاہورایئرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے کسٹم حکام نے نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے بڑی تعداد میں اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔ کسٹم حکام کے مطابق دبئی سے آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز ای کے سکس ڈبل ٹو کے ذریعے اسلحہ کی بڑی تعداد لاہور لائی گئی تاہم مسافرسخت سکیورٹی دیکھ پر سامان ایئرپورٹ چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ سامان سے چار ہزار چھ سو گولیاں اور گولیوں کے آٹھ سو خول برآمد … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

افضل کوہستانی

افضل کوہستانی قتل کیس ، نامزد مرکزی ملزم ...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۴:۰۵ شام ۴:۰۵ شام

 ایبٹ آباد (92 نیوز) افضل کوہستانی کے قتل کیس میں اہم پیشرفت ہو گئی۔ مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم معصوم خان پالس سے گرفتار کر لیا گیا۔ مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔ دوسری طرف افضل کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی جس کے بعد آلاہی میں سپردخاک کردیا گیا ۔ آبائی گاؤں پالس میں تدفین نہ ہو سکی ۔ ادھر قتل کے الزام میں گرفتار افضل کے بھانجے سے تفتیش جاری ہے۔ ملزم سے برآمد اسلحہ اور جائے وقوعہ سے ملے خول فرانزک لیب بھیج دیئے گئے۔ قبل ازیں کوہستان ویڈیو اسکینڈل کے مدعی افضل کوہستانی کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سانحہ ساہیوال ‏ تمام ملزم بری ‏ لاہور ‏ ‏92 نیوز ‏ انسداد دہشتگردی ‏ شک کا فائدہ کے مقتول ذیشان ‏ احتشام ‏ بیانات قلمبند ‏ عمیر ، منیبہ بھائی جلیل

سانحہ ساہیوال ، جے آئی ٹی نے رپورٹ وزیر ا...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۵:۲۲ شام ۵:۲۲ شام

لاہور ( 92 نیوز) سانحہ ساہیوال پر جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ  وزیر اعلیٰ پنجاب  سردار عثمان بزدار کو جمع کرا دی ۔ جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق ذیشان کا کالعدم تنظیم داعش کیساتھ تعلق تھا ،ذیشان کے موبائل کی فرانزک رپورٹ کے مطابق ذیشان داعش پنجاب کے کمانڈر خالد عرف بٹ صاحب کیساتھ رابطے میں تھا ۔ وہ داعش کا ایکٹو ممبر ہونے کیساتھ ساتھ نیٹ ورک کے تمام دہشتگردوں کا سہولت کار بھی تھا، رپورٹ کے مطابق وقوعہ سےایک ہفتہ قبل ذیشان اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ہنڈا سٹی گاڑی میں بارودی مواد ساہیوال لیکر گیا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سکیورٹی فورسز جنوبی وزیرستان اسلحہ گولہ بارود آئی ایس پی آر آپریشن

سکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان میں آپری...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۹ شام ۱۰:۲۹ شام

راولپنڈی (92 نیوز) سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔ ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے برمل میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولیاں بر آمد کرلیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے برآمد اسلحے میں راکٹ لانچرز، مختلف اقسام کی بندوقیں ، بھاری مشین گنز شامل ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز

گوجرانوالہ میں مسلح افراد نے الیکٹرانکس ...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۱۲:۲۲ شام ۱۲:۲۲ شام

 گوجرانوالہ (92 نیوز) گوجرانوالہ میں مسلح افراد نے الیکٹرانکس کی دکان کو لوٹ لیا۔ ملزم چند منٹس میں واردات مکمل کرکے آسانی سے فرار ہو گئے۔ گوجرانوالہ میں مسلح افراد نے ڈکیتی کیلئے جناح روڈ پر واقع الیکٹرانکس کی دکان کا انتخاب کیا۔ چار ملزم اچانک دکان میں داخل ہوئے ۔ اسلحہ کے زور پر تمام افراد کو ایک طرف جمع کیا اور لوٹ مار شروع کر دی۔ مسلح افراد نے چند منٹوں میں دکان کے غلوں کا صفایا کیا اور بڑے اطمینان کے ساتھ چلتے بنے۔ پوری پلاننگ سے آئے ڈاکوؤں نے کسی بھی مزاحمت سے بچنے کیلئے دکان … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

weapons, illeagel weapons, اسلحہ ، غیر قانونی اسلحہ

کراچی، ملی بھگت سے20ہزار سے زائد جعلی اسلح...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۹:۲۶ دن ۹:۲۶ دن

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں جعلی اسلحہ لائسنس بنانے والے گروہ نے تفتیش میں مزید اہم انکشافات کردیئے ، ملزموں نے 20 ہزار سے زائد جعلی اسلحہ لائسنس بنائے جس میں ریونیو اور ڈی سی آفس کے سرکاری ملازم بھی کردار اداکرتے رہے۔ کراچی میں سی آئی اے اور اے وی سی سی کے ہاتھوں گرفتار  گروہ نے انکشاف کیاکہ منظم انداز میں جعلی اسلحہ لائسنس بنانے والا گروہ چار سال سے سرگرم تھا ۔ گرفتاری سے بچنے کے لئے چار سرکاری ملازمین سمیت 6ملزموں نے ضمانت قبل از گرفتاری بھی کرالی،ادھر حکام نے ملزموں کی جانب سے بنائے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز