Tag Archives: اسد عمر

سی پیک ایم او یو ن لیگ کریڈٹ اسد عمر ‏92 نیوز کراچی ‏ پریس کانفرنس

سی پیک کا ایم او یو ن لیگ کے دور میں ہوا، ک...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۷ شام ۱۱:۳۷ شام

کراچی ( 92 نیوز) وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ سی پیک کا ایم او یو ن لیگ کے دور میں ہوا ، منصوبے کا کریڈٹ سب کو جاتا ہے ۔ کراچی پریس کلب میں  پریس کانفرنس میں وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ  سی پیک اولین ترجیح ہے، مزید آگے بڑھائیں گے،  ایلس ویلز کا سی پیک کے متعلق تجزیہ غلط ہے، معیشت پر بوجھ کا تعلق سی پیک سے نہیں، چین پاکستان کا دوست ہے کسی کے کہنے پر چھوڑ نہیں سکتے، سی پیک کے تحت رشکئی میں پہلا اقتصادی زون بننے جا رہا ہے۔ اسد … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

فردوس عاشق فواد اسد عمر شیریں مزاری شکایت اسلام آباد ویب ڈیسک وزیراعظم عمران خان وفاقی کابینہ

فردوس عاشق نے فواد ، اسد عمر ،شیریں مزاری ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۳:۱۲ شام ۳:۱۲ شام

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی،ذرائع کے مطابق فردوس عاشق نے فواد چودھری ، اسد عمر ،شیریں مزاری کیخلاف وزیراعظم کوشکایت لگا دی۔ فردوس عاشق نے کہا کہ پیمرا فیصلے پرارکان نے سوشل میڈیا پر تنقید کی، ساتھی وزیرمجھ پر ایسے تنقیدکرتے ہیں جیسے میں اپوزیشن میں ہوں۔ تاثر یہ جاتا ہے حکومت ایک پیج پر نہیں، ایسے لگتاہے میرے ساتھی وزرا میرے خلاف سازش کررہے ہیں۔ فواد چودھری بولے جب فیصلے کرکے گھنٹوں میں واپس لیے جائیں توحکومت کی سبکی ہوتی ہے ، آپ فیصلے کرتے ہیں اورکسی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

شیخ رشید ریلوے حادثات لاہور ‏ ‏92 نیوز اسد عمر میثاق معیشت ‏ نیوز کانفرنس ‏

شیخ رشید نے ریلوے حادثات کا ملبہ میڈیا پر ...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱:۳۳ شام ۱:۳۳ شام

لاہور ( 92 نیوز) وزیرریلوے شیخ رشید  نے ریلوے حادثات کاملبہ میڈیا پرڈال دیا،ریل کرایوں میں اضافے کاعندیہ بھی دے دیا،اسد عمرکی تقریر،میثاق معیشت کی حمایت کردی،یہ بھی بتادیا کہ دوافراد کو چھوٹ کے لئے سب کچھ ہورہاہے۔ وزیرریلوے شیخ رشید لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پھرکھل کربولے مگرٹرین حادثات کی رپورٹنگ میں مبالغہ آرائی ہونے کا دعویٰ کردیا ، انہوں نے کہا کہ حیدرآبادحادثہ کی ابتدائی رپورٹ میں انسانی غلطی ظاہرہوئی، 15 روزمیں حادثے سے متعلق سزااورجزاکافیصلہ ہوجائےگا۔ وزیر ریلوے نے کرایوں میں اضافے کاعندیہ بھی دیا،بولےاکانومی کلاس کے کرائے میں سو روپے تک  اضافہ ہوگا ، جوریلوے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اسد عمر ‏ چینی اور گھی ٹیکس نامناسب اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز وفاقی وزیر خزانہ ‏ قومی اسمبلی ‏ کھاد ‏

اسد عمر نے چینی اور گھی پر عائد کردہ ٹیکس ...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۳:۲۷ شام ۳:۲۷ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی وزیر اسد عمر  اپنی ہی حکومت سے نالاں دکھائی دیے ، قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  چینی اور گھی پر لگایا گیا ٹیکس مناسب نہیں، کھاد اور چھوٹی گاڑیوں کی قیمتوں پر بھی نظر ثانی کا مشورہ دیدیا، سابق وزیر خزانہ نے اپوزیشن کی بھی خوب کلاس لی۔ سابق وزیرخزانہ نے کہاکہ کھاد کی 400 روپے فی بوری قیمت کم کی جائے، چھوٹی گاڑیوں پر بھی ہم نے ایف ای ڈی بڑھا دی ہے جس پر نظر ثانی  کی ضرورت ہے، اسد عمرنے اشیائے خورونوش پر عائد ٹیکس واپس … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

قومی دولٹ ‏ سزا و جزا آئینی ذمہ داری اسد عمر اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز ‏ قومی اسمبلی ‏ سابق صدر آصف علی زرداری اللہ تعالیٰ ‏

قومی دولت لوٹنے والوں کیلئے سزا و جزا کا ن...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۳ دن ۱۱:۵۳ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز ) قومی اسمبلی میں سابق صدر آصف علی زرداری کے خطاب کے بعد مائیک ملنے پر اسد عمر نے خطاب کیا  اور کہا کہ اگر کسی نے قومی دولت لوٹی ہے تو اس کیلئے سزا و جزا کا نظام  آئینی  ذمہ داری ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ زرداری صاحب کہتے ہیں کہ حساب کتاب بند ہونا چاہئے ،سزا جزا کا نظام اللہ تعالیٰ کا ہے ،کسی نے قومی دولت لوٹی ہے تو اس کے لئے سزا اور جزا کانظام آئینی ذمہ داری ہے ،اگر پکڑ دھکڑ انتقام کے لئے ہو رہی ہے تو یہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

شہباز نوازگروپ شیخ رشید اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز وزیر ریلوے ‏ پروگرام نائٹ ایڈیشن نواز شریف کا گروپ شیخ رشید ‏ نوازشریف ‏ آصف زرداری ‏ این آر او ‏ بلاول ‏ زرداری کا سپر مان ‏ ضیاالحق ‏ تحریک انصاف ‏ سیکنڈ لیڈر شپ ‏ عمران خان ‏ وفاقی کابینہ ‏ اسد عمر ‏ کابینہ میں تبدیلیاں ‏ تحریک انصاف کا پہلا بجٹ ‏ گینگ آف فائیو فارورڈ بلاک ‏ ‏22افراد کا فارورڈ بلاک ‏ خواجہ سعد رفیق ‏ چیئرمین پی اے سی ‏ تحریک انصاف کی غلطی ‏ کفن پر جیبیں ‏ مودی کی جیت ‏ عالم اسلام کے لیے پیغام ‏ بھارت ہندوؤں کا مستحکم پاکستان ‏ مشرق وسطی

شہباز کی سیاست ختم کرنے کیلئے نوازگروپ کا...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۳ شام ۱۱:۰۳ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید کاکہنا ہے کہ شہباز کی سیاست ختم کرنے کیلئے نواز گروپ کام کر رہا ہے ۔ چینل 92 نیوز کے پروگرام نائٹ ایڈیشن میں  گفتگو کرتے ہوئے  وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ  شہباز شریف کی سیاست ختم کرنے کے لئے نواز شریف کا گروپ متحرک ہے ۔ شیخ رشید نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نوازشریف اور آصف زرداری کی سیاست نہیں دیکھ رہا ،کسی بھی مولوی کے لیے دریا کے مخالف سمت چلنا مشکل ہوتا ہے ،یہ دونوں پارٹیاں این آر او کے پیچھے ہیں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

معیشت آئی سی یو میں تھی ، اب نکل آئی ہے ، اسد عمر

معیشت آئی سی یو میں تھی ، اب نکل آئی ہے ،...

۰۴ اپریل, ۲۰۱۹ ۵:۵۳ شام ۵:۵۳ شام

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خزانہ  اسد عمر نے کہا کہ  جب اقتدار سنبھالا تو معیشت آئی سی یو میں تھی ، اب مریض آئی سی یو سے نکل آیا ہے، اثاثے ظاہر نہ کرنے والے ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھا لیں،ڈالر خریدنے والوں کو نقصان ہوگا۔ اسلام آباد میں وسط مدتی اقتصادی فریم ورک کی افتتاحی تقریب خطاب کرتے  ہوئے سے وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا  پاکستان نے 800 ارب روپے قرض صرف سود کی ادائیگی کیلئے  لیا ۔ انہوں نے کہا کہ  2003 میں برآمدات کل قومی معیشت کا 13 فیصد تھیں ،گزشتہ سال برآمدات صرف 8 … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اسد عمر

مہنگائی سے عوام کی چیخیں نکلنے کی بات نہی...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۸:۳۳ شام ۸:۳۳ شام

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ مہنگائی سے عوام کی چیخیں نکلنے کی بات نہیں کی  ، خبریں غلط ہیں ۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے اسلام آباد میں اپنے حلقے میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جہاں  عوام نے مسائل کے انبار لگا دیے۔ انہوں نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ، میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ  مہنگائی کی وجہ سے عوام کی چیخیں نکلنے والی بات نہیں کی مجھ سے منسوب خبر غلط ہے۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کسی ملک کو ادھار تیل … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اسد عمر وزیر خزانہ پاکستان تنہا سی پیک غیرملکی سفارتکاروں خسرو بختار

سی پیک کی وجہ سے پاکستان کی اہمیت اور چین ...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱:۴۱ شام ۱:۴۱ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا گزشتہ دو دہائیوں سے پاکستان کو تنہا کرنے کی کوششیں کی گئیں۔ سی پیک کی وجہ سے پاکستان کی اہمیت اور چین کے ساتھ تعلقات مستحکم ہوئے۔ اسلام آباد میں غیرملکی سفارتکاروں کیلئے کورس کی تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے خطے کے امن کو تباہ کرنے کا ذمہ دار بھارت کو ٹھہرا دیا۔ اسد عمر نے کہا پلوامہ حملہ بھارت کی اندرونی سیاست کا نتیجہ ہے۔ پاکستان کو تنہا کرنے کی بھارتی سازشیں دنیا سے بہترین روابط بحال کرکے ناکام بنائیں گے۔ امن کی کوششوں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اسد عمر

اسد عمر نے اسلام آباد میں شجرکاری مہم کا ...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۶ شام ۱۲:۰۶ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیر خزانہ اسد عمر نے اسلام آباد میں شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا۔ شجر کاری مہم کے افتتاح کے بعد وزیر خزانہ اسد عمر  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ماحولیات کے منفی اثرات سے متاثر ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ایسے اقدامات کرنے ہونگے جس سے ماحول کی تنزلی کو روکا جا سکے ۔بہار کی شجر کاری مہم کیلئے 15 کروڑ پودے لگانا ہدف ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

‏) وزیر خزانہ ‏ 92 نیوز اسد عمر اسلام آباد ٹیکس نظام وزیر خزانہ

ٹیکس نظام کو صرف بہتر نہیں کرنا ،نافذ بھی ...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۲:۳۷ شام ۲:۳۷ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ ٹیکس نظام کو صرف بہتر ہی نہیں کرنا بلکہ نافذ بھی کرنا ہے ۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکس نظام کی بہتری کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ، افسران کی بھرتی اور ٹریننگ  بہتر بنانے کی کوشش کر رہےہیں ، آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات کے نتائج جلد سامنے آجائیں گے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ چین کے ساتھ ایکسپورٹ کی سہولیت کے لیے معاہدہ جلد تکمیل پا جائے گا ۔  ایف بی آر ، نادرا اور پرال کے درمیان ٹیکنالوجی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیر خزانہ

اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی را...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۲:۳۴ شام ۲:۳۴ شام

اسلام آباد  ( 92 نیوز ) وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں رمضان پیکج 2019 کی منظوری دے دی گئی ۔ اجلاس میں محکمہ ڈاک کو مالی بحران سے نکالنے کے لئے اندرون ملک ڈاک کے نئے نرخ مقرر کرنے کی سمری منظور کی گئی ۔ وزارت آبی وسائل کی طرف سے ملک میں بڑے ڈیموں اور آبپاشی کے زیر تعمیر منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

تازہ ترین ویڈیوز

اسد عمر

حکومت کا آج منی بجٹ منظور کرانے کا فیصلہ

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۹:۳۶ دن ۹:۳۶ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز ) حکومت نے  آج منی بجٹ منظور کرانے کا فیصلہ  کر لیا ، وزیر خزانہ اسد عمر منی بجٹ بل قومی اسمبلی میں پیش کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے تمام ارکان اسمبلی کو آج حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی،پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس سہ پہر تین بجے ہوگا۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے آج منی بجٹ بل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، وزیر خزانہ اسد عمر منی بجٹ بل ایوان میں پیش کریں گے۔

تازہ ترین ویڈیوز

ٹیکس کے پیسے پر بیرون ملک کسی کو علاج کیلئ...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۹:۴۷ شام ۹:۴۷ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ٹیکس کے پیسے پر بیرون ملک کسی کو علاج کیلئے نہیں بھجوائیں گے۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں کپتان نے کہا کہ حکمرانوں کو قوم کا اعتماد حاصل ہو گا تو ٹیکس دینے کی شرح بڑھے گی۔ ٹیکس دینے والوں کو وقار دینا ہو گا۔ ایف بی آر میں اصلاحات لا رہے ہیں۔ ٹیکس کا نظام ٹھیک ہوتے ہی ملک کی حالت بدلنے کی نوید بھی سنا دی۔ وزیراعظم نے کہا پیسے والوں کو ٹیکس دینا ہو گا۔ ارب پتی لوگ بھی قوم کے پیسے پر عیاشی کرنا چاہتے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ہم تاریخ کےاہم مقام پر کھڑے ہیں ، امن یا ک...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱:۲۶ شام ۱:۲۶ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ ہم  تاریخ کے اہم مقام پر کھڑے ہیں  ۔ ہمیں امن  و استحکام اور کشیدگی میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہے ۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ اگر ہماری سالمیت اور خود مختاری کا احترام نہیں کیا جاتا تو دفاع کا حق اور صلاحیت رکھتے ہیں، پاکستان امن کیلئے پر عزم ہے ، پاکستان اور بھارت کی قیادت کو فیصلہ کرنا ہوگا۔ بھارت کی جانب سے چند روز قبل پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے در اندازی کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز