Tag Archives: استعفیٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پرسنل اسسٹنٹ میڈ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۰ دن ۱۰:۲۰ دن

 واشنگٹن (92 نیوز) خاندانی معلومات لیک کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پرسنل اسسٹنٹ  میڈلین ویسٹر ہاؤٹ سے استعفیٰ لے لیا گیا۔ انتیس سالہ میڈلین ویسٹر ہاؤٹ نے  گزشتہ ماہ نیوجرسی  میں عشائیے کے دوران صحافیوں سے  ٹرمپ خاندان سے متعلق ذاتی معلومات شیئر کی تھیں۔ میڈلین ویسٹر ہاؤٹ دور صدارت کے پہلے روز سے ڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ تھیں۔ ٹرمپ انتظامیہ میں شامل ہونے سے قبل انہوں نے  ری پبلکن نیشنل کمیٹی کی  اسسٹنٹ چیف آف اسٹاف  کی حیثیت سے خدمات سرانجام دی تھیں۔ وائٹ ہاؤس نے  میڈلین ویسٹر ہاؤٹ کے استعفے پر تبصرے سے گریز کیا ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز

صادق سنجرانی آج استعفیٰ کل ہٹانا بلاول بھٹو

صادق سنجرانی آج استعفیٰ دے دیں تو ٹھیک و...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۶:۲۱ شام ۶:۲۱ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کیلئے ہمارے نمبرز پورے ہیں۔ صادق سنجرانی آج استعفیٰ دے دیں تو ٹھیک ورنہ کل تو ہمیں انہیں ہٹانا ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اپوزیشن سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا ۔ اپوزیشن کے تمام سینیٹرز نے ظہرانے میں شرکت کی ۔ سینیٹر رضا ربانی نے ووٹنگ کے عمل پر بریفنگ دی ۔ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی حکمت عملی بھی طے کی گئی ۔ ظہرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا عزت بچانے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

فواد چودھری

فواد چودھری نے مستعفی ہونے کی خبروں کو جھ...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۵:۳۴ شام ۵:۳۴ شام

جہلم ( 92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے مستعفی ہونے کی خبروں کو چھوٹ قرار دے دیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے مستعفی ہونے کی خبروں کی تشدد کردی اور شدید رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ کوئی استعفیٰ وزیر اعظم آفس نہیں بھجوایا ، ٹیم بنانا صرف وزیر اعظم کا کام ہے ۔ فواد چوہدری نے ایم ڈی پی ٹی وی کے معاملات پرشدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا وزیراعظم سے ان کا  صرف سیاسی نہیں، ذاتی تعلق بھی ہے۔ وزیراعظم فون اٹھا کر کہہ دیں تو وزارت چھوڑ دوں گا۔ وزیراطلاعات کا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری علیم خان استعفیٰ ناصر حسین شاہ قمر زمان کائرہ طلال چودھری

جیسے علیم خان نے استعفیٰ دیا، اس سے کلچر ک...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۶:۳۲ شام ۶:۳۲ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا جس طرح علیم خان نے فوری استعفیٰ دیا، اس سے کلچر کا واضح فرق نظر آتا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا پتہ چلتا ہے کہ تحریک انصاف میں کیا کلچر ہے اور باقی جماعتوں میں کیا ہے؟ ۔ علیم خان کی گرفتاری کے بعد سمجھ نہیں آتا اپوزیشن اب کیا بہانہ بنائے گی؟ ۔ فواد چودھری نے کہا احتساب کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ادھر پیپلزپارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا علیم خان کی گرفتاری آنکھوں میں دھول جھونکنے کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیرمعدنیات پنجاب عمار یاسر نے استعفیٰ

وزیرمعدنیات پنجاب عمار یاسر نے استعفیٰ د...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۸:۵۹ شام ۸:۵۹ شام

لاہور (92 نیوز) پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق سے تعلق رکھنے والے حافظ عماریاسر نے وزارت چھوڑکراپنا استعفیٰ پارٹی قائدین کو بھجوادیاہے۔ وہ شاکی ہیں کہ اُن کے کام میں بے جامداخلت کی جارہی تھی۔ حافظ عماریاسر اپنی وزارت میں مداخلت سے ناخوش تھے۔ پارٹی قائدین چودھری شجاعت اورچودھری پرویزالہٰی کے نام بھجوائے گئے استعفے میں شکوے شکایات انبار لگادیئے۔ ان کاکہنا ہے کہ ان کی وزارت اور کام میں بلاوجہ رکاوٹیں کھڑی کی جارہی تھیں۔ استعفے کے متن میں عماریاسر نے کہا ہے کہ بے جامداخلت کی وجہ سے وہ پوری طرح کام نہیں کرپارہے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری مرادعلی شاہ استعفیٰ پیپلزپارٹی فواد چودھری

فواد چودھری نے پھر مراد علی شاہ سے استعفی...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۴:۲۹ شام ۴:۲۹ شام

 کراچی (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے مرادعلی شاہ سے پھر استعفیٰ مانگ لیا اور کہا وزیراعلیٰ سندھ نے استعفیٰ نہ دیا تو عملی اقدامات  کریں گے۔ وفاقی وزیر کی کراچی کی پچ پر دھواں دھار بیٹنگ جاری ہے۔ کراچی پہنچتے ہی وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ سندھ میں لوٹ مار کے ذمہ دار مراد علی شاہ ہیں۔ انہیں اومنی گروپ کا جن قرار دے دیا۔ فواد چودھری نے کہا مرادعلی شاہ اومنی گروپ کے جن ہیں، وہ چراغ رگڑتے ہیں مرادعلی شاہ حاضر ہو کر کہتے ہیں کیا حکم ہے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اعظم سواتی کا بطور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۵:۳۶ شام ۵:۳۶ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) اعظم سواتی کا بطور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی استعفیٰ منظور ہو گیا۔ منظوری کا نوٹی فیکشن ایک ماہ سے زائد عرصے کے بعد جاری کر دیا گیا۔ نوٹی فیکشن کے مطابق صدر نے وزیراعظم کی سفارش پر استعفیٰ منظور کیا۔ استعفے کی منظوری کا اطلاق 6 دسمبر 2018 سے ہو گا۔ اعظم سواتی کے استعفے کے ایک ماہ بعد بھی وفاقی کابینہ کی فہرست میں ان کا نام بطور وفاقی وزیر درج تھا جس پر یہ معاملہ آئی جی اسلام آباد تبادلہ کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ میں بھی زیر بحث آیا۔ گزشتہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز