Tag Archives: ارکان اسمبلی ‏

بے نامی ارکان اسمبلی لاہور ویب ڈیسک ‏ محکمہ اینٹی کرپشن ‏

بے نامی جائیدادوں والے ارکان اسمبلی کیخل...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۹:۲۴ دن ۹:۲۴ دن

لاہور(ویب ڈیسک ) محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے بے نامی جائیداد بنانے والے ارکان اسمبلی کے خلاف چھان بین شروع کر دی ، اس حوالے سے اینٹی کرپشن افسران کو خصوصی ٹاسک دیا گیا کہ جن ارکان اسمبلی نے بے نامی جائیدادیں بنائی ہیں اور ان کو اپنے اثاثوں میں ظاہر نہیں کیا ان کا سروغ لگایا جائے ۔ ذرائع کا کہنا ہے بعض ارکان اسمبلی کی بے نامی جائیدادوں کے حوالے سے سورس رپورٹ پر اینٹی کرپشن نے اپنی خفیہ کارروائی شروع کر دی ہے اور اس حوالے سے بورڈ آف ریونیو ، ایل ڈی اے سمیت ایکسائز سے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پیپلزپارٹی ‏ ‏23 جون ‏ یوم احتجاج ‏ کراچی ‏ ‏92 نیوز پاکستان پیپلزپارٹی ‏ احتجاجی ریلیاں بھ‏ آصف زرداری ‏ ارکان اسمبلی سینیٹرز ‏ زرداری سب پہ بھاری ‏

پیپلزپارٹی 23 جون کو یوم احتجاج منائی گئی

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۴ شام ۱۲:۳۴ شام

کراچی ( 92 نیوز) اعلیٰ قیادت کی گرفتاریوں پر احتجاج کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی 23 جون کو یوم احتجاج منائے گی  اس موقع پر احتجاجی ریلیاں بھی نکالی جائیں گی ،جیالوں نے کراچی میں آصف زرداری کے حق میں وال چاکنگ بھی کردی۔ پیپلزپارٹی 23 جون کو رہنماؤں کی گرفتاریوں کیخلاف یوم احتجاج منائے گی ،اس موقع پر کراچی کےمختلف اضلاع سے احتجاجی ریلیاں نکالی جائینگی، مرکزی ریلی پیپلزسیکریٹریٹ سے پریس کلب تک نکالی جائے گی۔ ریلی میں ارکان اسمبلی،سینیٹرز مرکزی وصوبائی رہنما شریک ہونگے ، صوبے کےدیگر اضلاع اور ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں مرحلہ وار احتجاجی مظاہرے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

زرداری گرفتاری سندھ پی پی قیادت پریشان اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز ‏ زرداری کی گرفتاری ‏ پیپلزپارٹی ‏ ارکان اسمبلی ‏ برہمی کا اظہار ‏

زرداری کی گرفتاری ، سندھ میں بھرپور رد عم...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱۲:۱۵ شام ۱۲:۱۵ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز ) زرداری کی گرفتاری  پر سندھ میں بھرپور رد عمل نہ آنے پر پی پی قیادت پریشان ہو گئی ۔ پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نےصوبائی تنظیم اور ارکان اسمبلی پربرہمی کا اظہار کر دیا۔ آصف زرداری کی گرفتاری  پر سندھ  میں کوئی بڑا مظاہرہ نہیں ہوا ،  پیپلزپارٹی کی سندھ میں 11 سال سےحکومت ہے ، صوبے کے 29 اضلاع میں گیارہ ہزار جیالے بھی احتجاج کےلیےنہیں نکلے ، نہ سڑکوں پر آئے ، نہ پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی باہر نکلے ۔ سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے 99 ارکان ہیں بیشتر نے گزشتہ روز … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

شہباز گل وزیر اعلیٰ پنجاب پنجاب ارکان اسمبلی اپوزیشن بل

پنجاب کے ارکان اسمبلی کی تنخواہ کے پی کے ر...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۹:۳۴ شام ۹:۳۴ شام

 لاہور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ پنجاب کے ارکان اسمبلی کی تنخواہ کے پی کے رکن کے برابرکی گئی ہے۔ اپوزیشن کے بل کو حکومت نے ٹیک اوور کیا، ساری باتوں کے باوجود اس بل کا دفاع مشکل ہے۔ ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹرشہبازگل نے لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو گاڑی، سکیورٹی، گھر اور الاؤنس کی خبروں پر وزیراعظم کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی مایوسی ظاہر کی ہے۔ بل وزیر اعلیٰ آفس کے پاس ہے، صرف سکیورٹی کی منظوری دی گئی ہے باقی چیزوں  کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بلاول بھٹو ‏

بلاول بھٹو کا آج آغا سراج درانی سے ملاق...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۹:۲۷ دن ۹:۲۷ دن

کراچی ( 92 نیوز ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آج اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سے  ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ گزشتہ روز بلاول ہاؤس کراچی میں پیپلزپارٹی  رہنماؤں کی بڑی بیٹھک ہوئی جس میں  چیئرمین پارٹی بلاول بھٹو نے  سیاسی صورتحال اور نیب کیسز پر تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں آمدن سے زائد اثاثوں  کے الزام میں گرفتار اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سے اظہار یکجہتی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی سندھ اسمبلی میں آغا سراج درانی سے ملاقات کریں گے جس کے بعد وہ پریس کانفرنس بھی کریں گے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اسد عمر

حکومت کا آج منی بجٹ منظور کرانے کا فیصلہ

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۹:۳۶ دن ۹:۳۶ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز ) حکومت نے  آج منی بجٹ منظور کرانے کا فیصلہ  کر لیا ، وزیر خزانہ اسد عمر منی بجٹ بل قومی اسمبلی میں پیش کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے تمام ارکان اسمبلی کو آج حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی،پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس سہ پہر تین بجے ہوگا۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے آج منی بجٹ بل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، وزیر خزانہ اسد عمر منی بجٹ بل ایوان میں پیش کریں گے۔

تازہ ترین ویڈیوز