Tag Archives: ارشد ملک ‏

جج ویڈیو اسکینڈل ‏ ناصر جنجوعہ ‏ خرم یوسف اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز ارشد ملک ‏

جج ویڈیو اسکینڈل ، ملزم ناصر جنجوعہ  اور ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۴ دن ۱۱:۵۴ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز) جج ویڈیو اسکینڈل   کے ملزمان  ناصر جنجوعہ اور خرم  یوسف سمیت تین ملزم  ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواستین خارج ہونے پر کمرہ عدالت سے نکلتے ہی گرفتار کر لئے گئے ۔ ارشد ملک جج ویڈیو اسکینڈل کیس کے  ملزمان ناصرجنجوعہ، خرم یوسف  اور غلام جیلانی کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواستوں پراسپیشل جج سینٹرل طاہرمحمود نے سماعت کی، ایف آئی اے نے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی تحقیقاتی رپورٹ عدالت میں پیش کی ۔ معزز جج نے استفسار کیا کہ کیا رپورٹ میں کہیں ناصر جنجوعہ کا نام لیا گیا ، ناصر جنجوعہ کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل،ایف آئی اے کو ن...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۵:۵۲ شام ۵:۵۲ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی کردار ناصر جنجوعہ منظر عام پر آگئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کو آئندہ سماعت تک ناصر جنجوعہ کی گرفتاری سے روک دیا ۔ قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے ملزم ناصر جنجوعہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ ویڈیو اسکینڈل  سے متعلق الزامات بے بنیاد ہیں۔ عدالت ایف آئی اے کو گرفتاری سے روکنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست ضمانت منظور کرے۔ عدالت نے دو لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض 30 جولائی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ویڈیو اسکینڈل کیس سپریم کورٹ ‏ ایف آئی اے ‏ رپورٹ ‏طلب اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز ‏ فاقی حکومت ‏ تحقیقاتی رپورٹ ‏ ارشد ملک ‏ مجرم کے گھر ‏ چیف جسٹس ‏ جج ارشد ملک ‏

ویڈیو اسکینڈل کیس، سپریم کورٹ نے ایف آئی...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۳:۱۱ شام ۳:۱۱ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز ) ویڈیو اسکینڈل کیس میں وفاقی حکومت کی کمیشن بنانے کی مخالفت پر  سپریم کورٹ نے ایف آئی اے سے تین ہفتوں میں تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی ۔  عدالت نے ارشد ملک کے کنڈکٹ، مجرم کے گھر جانے اور اسکے رشتہ داروں سے ملاقاتوں پر سوال اٹھادیا ۔  چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ دیکھنا ہوگا جج نے اپنا موقف ایمانداری سے دیا یا نہیں، بظاہرلگتا ہے کہ جج ارشد ملک کو بلیک میل کیا گیا۔ جج ارشد ملک ویڈیو کیس میں  اٹارنی جنرل سپریم کورٹ میں پیش ہوئے ، بتایا کہ کہانی میاں طارق … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل کیس ملزم میاں طارق محمود تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل کیس ، ملزم میاں ط...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۳:۴۵ شام ۳:۴۵ شام

اسلام آباد (92 نیوز) جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل کیس کے مرکزی ملزم میاں طارق محمود کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔ جج ارشد ملک ویڈیوسکینڈل کا بڑا ملزم سول جج شائستہ خان کنڈی کی عدالت میں پیش ہوا۔ دوران سماعت ملزم میاں طارق محمود کے وکیل نے جج سے ایف آئی آر کی کاپی نہ ملنے کی شکایت کی تو جج نے کہا آپ ابھی ہی ایف آئی آر لے کر پڑھ لیں ۔ ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے کو یو ایس بی سے مواد ملا ہے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

جج ارشد ملک وڈیو سکینڈل ایف آئی اے ناصربٹ رہائشگاہ چھاپا

جج ارشد ملک مبینہ وڈیو سکینڈل ، ایف آئی اے...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۶:۰۵ شام ۶:۰۵ شام

لاہور (92 نیوز) جج ارشد ملک مبینہ وڈیو سکینڈل کے معاملے پر وڈیو کے مرکزی کردار لیگی رہنما ناصربٹ کی ڈیرہ ڈھوک رتہ میں رہائشگاہ حاجی ہاؤس پر ایف آئی اے نے چھاپا  مار کر اہم دستاویزات قبضے میں لے لیں۔ میاں طارق کے ملتان میں واقع دفتر پر بھی رات گئے تحقیقاتی اداروں نے چھاپا مارا اور تمام تر ریکارڈ اپنے قبضے میں لے لیا۔ تحقیقاتی اداروں نے دفتر میں موجود کمپیوٹر لیپ ٹاپ اور لین دین کے متعلق  ریکارڈ بھی قبصے میں لے لیا۔ دوسری جانب نائنٹی ٹو نیوز کو میاں طارق کی ایک ویڈیو موصول ہوئی ہے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

جج ویڈیو اسکینڈل ‏ ملزموں کیخلاف مقدمہ ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز ارشد ملک ‏ وزارت قانون ‏ گھناؤنی سازش

جج ویڈیو اسکینڈل  کے  ملزموں کیخلاف مقدم...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱:۰۳ شام ۱:۰۳ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) جج ویڈیو اسکینڈل  میں  ارشد ملک اور وزارت قانون کی ویڈیو بلیک میلنگ اور عدلیہ کے خلاف گھناؤنی سازش میں ملوث تمام کرداروں کے خلاف فوری کارروائی کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ارشد ملک اور وزارت قانون کی جانب سے دی جانے والی درخواست پر ایف آئی اے نے سائبر کرائم دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ درخواست میں ارشد ملک نے موقف اختیار کیا کہ 2000ء سے 2003ء تک میں ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ملتان تعینات تھا، اس دوران میاں طارق نے مجھے نشہ آور اشیا پلائی اور نازیبا ویڈیو … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سابق جج ‏ احتساب عدالت ارشد ملک سپریم کورٹ سکیورٹی کے انتظامات اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز

سابق جج احتساب عدالت ارشد ملک کی آج سپری...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۹:۳۷ دن ۹:۳۷ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز) سابق جج احتساب عدالت ارشد ملک کی آج سپریم کورٹ پیشی کے پیش نظر اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ نے سکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لئے ۔ سابق جج ارشد ملک کی پیشی کے موقع پر سکیورٹی کیلئے  ایک ہزار اہلکار تعینات کئے  گے ،پولیس اہلکار ریڈ زون میں سپریم کورٹ اور اطراف میں تعینات کیے گئے ۔ دوسری طرف وزارت قانون نے جج ارشد ملک کی  عدالت کا اضافی چارج جج محمد بشیر کو دے دیا۔

تازہ ترین ویڈیوز

92نیوز جج ارشد ملک بیان حلفی ناصر جنجوعہ

92نیوز نے جج ارشد ملک کے بیان حلفی کے کردار...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۷:۱۶ شام ۷:۱۶ شام

 لاہور (92 نیوز) 92نیوز نے جج ارشد ملک کے بیان حلفی کے کردار ناصر جنجوعہ کا پتہ چلا لیا۔ ذرائع کے مطابق ناصر جنجوعہ اسلام آباد کی کاروباری شخصیت ہیں۔ ناصر جنجوعہ کا شمار نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔ ذرائع کے مطابق ناصر جنجوعہ اسلام آباد کی کاروباری شخصیت اور مڈجیک کنسٹرکشن کمپنی کے مالک ہیں۔ ارب پتی شخصیت ناصر جنجوعہ کا شمار نوازشریف کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔ وہ نہ صرف اسلام آباد میں بلکہ رائیونڈ میں جا کر بھی میاں نواز شریف کے ساتھ خفیہ طریقے سے اکیلے میں ملتے تھے۔ وہ نوازشریف کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اسلام آباد ہائیکورٹ وزارت قانون جج ارشد ملک کام کرنے روک وزیر قانون

اسلام آباد ہائیکورٹ کے کہنے پر وزارت قان...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۵:۴۹ شام ۵:۴۹ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا اسلام آباد ہائیکورٹ کے کہنے پر وزارت قانون نے جج ارشد ملک کو مزید کام کرنے سے روک دیا۔ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم اور مشیر وزیراعظم شہزاد اکبر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کے خط پر جج ارشد ملک کو کام سے روک کر وزارت قانون میں رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا۔ وفاقی وزیر فروغ نسیم نے بتایا کہ نیب قانون کے تحت انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے پر 10 سال سزا ہو سکتی ہے۔ جج ارشد ملک … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

جج ارشد ملک ہٹانے فیصلہ عدلیہ سسٹم عمران اسماعیل

جج ارشد ملک کو ہٹانے کا فیصلہ عدلیہ کا ہے ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۴:۲۵ شام ۴:۲۵ شام

 کراچی (92 نیوز) گورنر سندھ سسٹم   نے کہا جج ارشد ملک کو ہٹانے کا فیصلہ عدلیہ کا ہے ۔ انکا اپنا سسٹم ہے وہ خود جانے یہ معاملہ کیسے حل کرنا ہے۔ عمران اسماعیل نے شہید ڈپٹی کلکٹر کسٹم عبدالقدوس  کے گھروالوں سےتعزیت کی۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں احتساب کاعمل جاری ہے، نتائج اچھے ہی آئنگے ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ملک میں اسمگلنگ عروج پر ہے۔ روک تھام کےلئے موثر اقدامات  کئے جارہے ہیں۔ گورنرسندھ نے تاجربرادری سے ہڑتال نہ کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ مل بیٹھ کر مسائل حل … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو عہدے سے ہٹا...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۲ شام ۱۲:۰۲ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس نے جج ارشدملک کی خدمات واپس لینے کیلئے وزارت قانون کو خط لکھ دیا۔  رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے قائم مقام چیف جسٹس کی ہدایت پر وزارت قانون و انصاف کو خط لکھا تھا ۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ بطور احتساب عدالت جج ارشد ملک کو عہدے سے ہٹا دیا جائے۔ جج ارشد ملک کی خدمات واپس وزارت قانون و انصاف کو دے دی گئی ہیں۔  اسلام آباد … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مریم صفدر پریس کانفرنس ویڈیو حقائق جج ارشد ملک

مریم صفدر کی پریس کانفرنس میں دکھائی جانے...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱:۳۷ شام ۱:۳۷ شام

اسلام آباد (92 نیوز) احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے رہنما ن لیگ کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا مریم صفدر کی پریس کانفرنس میں دکھائی جانے والی ویڈیو حقائق کے برعکس ہے۔  وضاحتی بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ میں احتساب عدالت میں بطور جج اپنے فرائق سر انجام دے رہا ہوں۔ میں نے مریم صفدر کی پریس کانفرنس اور مجھ سے منسوب کی جانے والی ویڈیوز دیکھی ہیں۔ پریس کانفرنس کے ذریعے مجھ پر سنگین الزامات لگا کر میرے ادارے ،میری ذات اور میرے خاندان کی ساکھ کو متاثر کرنے کی سازش کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نواز شریف کو فلیگ شپ ریفرنس میں بری کرنیوالے جج بھی ارشد ملک ہیں

نواز شریف کو فلیگ شپ ریفرنس میں بری کرنیو...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۵ شام ۱۰:۴۵ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) مریم نواز جس جج پر الزام لگا رہی ہیں کہ انہوں نے دباؤ میں آکر انصاف کے تقاضے پوری نہیں کیے، نوازشریف کو فلیگ شپ ریفرنس میں بری کرنیوالے جج بھی ارشد ملک ہی ہیں۔ احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ارشد ملک  نے نواز شریف کے خلاف کرپشن کے دو کیسزالعزیزیہ  ریفرنس اور فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت کی ۔ جج ارشد ملک نے العزیزیہ کیس میں  کرپشن ثابت ہونے پر نواز شریف کو  7 سال قید بامشقت  اور ڈیڑھ ارب روپے جرمانے کی سزا سنائی  گئی ، تاہم جج ارشد ملک ہی کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پی آئی اے

وزیر اعظم کی بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں ک...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۷:۳۹ شام ۷:۳۹ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم  عمران خان نے بیرون ملک پھنسےپاکستانیوں کوجلدواپس لانےکی ہدایات دیدی۔ ملک کے چار بڑے ایئرپورٹس پر فلائیٹ آپریشن بحال  کر دیا گیا جس کے بعد اندرون اور بیرون ملک جانے والے مسافروں کی مشکلات کم ہو گئیں،قومی ایئر لائن سے پانچ ہزار سے زائد مسافر وطن واپس پہنچ گئے ۔ پاک بھارت حالیہ کشیدگی میں کمی  کے بعد   وزیر اعظم پاکستان عمران خان  کی بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو جلد از جلد وطن واپس پہنچانے کی ہدایات دیدی۔ ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق پاکستانی فضائی حدود کو  مرحلہ وار کھولنے  کا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز