Tag Archives: اداکارہ ‏

ہنگری ، مارینا گیرا ، اداکارہ ، ایوارڈ ، جیت

ہنگری کی مارینا گیرا نے بہترین اداکارہ کا...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۳ شام ۱۰:۰۳ شام

 نیو یارک (92 نیوز) نیویارک میں ایمی ایوارڈز کا میلہ سجایا گیا۔ ہنگری کی مارینا گیرا نے بہترین اداکارہ اور ترکی کے ہالوک بلگنر نے بہترین اداکار کا ایوارڈ جیت لیا۔ نیویارک میں انٹرنیشنل ایمی ایوارڈز 2019 کی رنگارنگ تقریب منعقد ہوئی۔ مختلف ممالک کے ستاروں نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔ ایمی ایوارڈز کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہنگری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ مارینا گیرا کو بہترین ایکٹریس کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ مارینا گیرا کا کہنا تھا وہ یہ ایوارڈ اپنی قوم کے نام کرتی ہیں۔ برطانوی ڈرامے میک مافیا کو بہترین ڈرامہ سیریل … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مشکل ، گھڑی ، پرویز مشرف ، موقع ، مہوش حیات

اداکارہ مہوش حیات خود پر تنقید کا بُرا من...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۷ شام ۱۱:۲۷ شام

 کراچی (92 نیوز) اداکارہ مہوش حیات خود پر تنقید کا بُرا منانے لگیں۔ ناقدین کو اپنے کام سے کام رکھنے اور منہ بند رکھنے کا مشورہ دے ڈالا۔ مہوش حیات نےاپنے ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا لوگوں کا ذہن اتنا وسیع اور سوچ اتنی بڑی ہونی چاہیے کہ اس میں میرا آئٹم سانگ  بلی اور تمغہ امتیاز دونوں فٹ ہو جائیں۔ مہوش حیات کو رواں برس حکومت پاکستان کی جانب سے انکی فنی خدمات کے اعتراف کے طور پر تمغہ امتیاز سے نوازا گیا تھا جس پر بہت سے حلقوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کے نشتر برسائے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

حمزہ علی عباسی ‏ نیمل خاور ‏ شادی ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز اداکار ‏ اداکارہ ‏ شوبز انٹر ٹینمنٹ دولہا ‏ دلہن ‏

حمزہ علی عباسی اور  نیمل خاور شادی کے بند...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۸ شام ۱۰:۵۸ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) اداکار حمزہ علی عباسی  اور اداکارہ نیمل خاور شادی کے بندھن میں بندھ گئے ۔نکاح کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی جس میں دولہا دلہن کےقریبی عزیزواقارب، دوستوں اورشوبز شخصیات نے شرکت کی۔ پاکستانی شوبز انڈسٹری کا ایک اوردمکتا ستارہ شادی کے خوبصورت بندھن میں بندھ گیا ، لاکھوں دلوں کی دھڑکن نامور اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور جیون ساتھی بن گئے۔ نکاح کے موقع پر حمزہ  اور نیمل  کی خوشی دیدنی تھی ،دونوں نے اکٹھے سیلفیز بھی بنائیں، نیمل خاور نے روایتی مشرقی آف وائٹ غرارہ اور جیولری پہن رکھی تھی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بالی ووڈ ‏ ہالی ووڈ ک وطن مہوش حیات لندن ‏ ‏92 نیوز اداکارہ ‏ آئینہ ‏ ولن ‏ بین الاقوامی ‏ ثقافتی محاذ ‏ بی بی سی ‏

بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کا پاکستانیوں کو وط...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۵ شام ۱۰:۳۵ شام

لندن (92 نیوز)اداکارہ مہوش حیات نےبالی ووڈ اور ہالی ووڈ کو پھر آئینہ دکھادیا،کہا کہ   دونوں انڈسٹریز کی فلموں میں پاکستانیوں کو ولن کے طور پر پیش کرنا افسوسناک ہے ،ہمارا ملک اور ہمارے لوگ پرامن ہیں۔ معروف اداکارہ مہوش حیات بین الاقوامی ثقافتی محاذ پر ملک کی بہترین ترجمانی کرنے میں مصروف ،بی بی سی کو انٹرویو میں ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کی پاکستان اور مسلمان مخالف فلموں کا پول کھول کررکھ دیا ۔ مہوش حیات کاکہنا تھا بھارت میں بھی کئی لوگ انکے خیالات کے حامی ہیں ،مہوش حیات نے مسئلہ کشمیر کو مظلوم کشمیری عوام کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اداکارہ مہوش حیات دنیا ملک بہترین سفیر

اداکارہ مہوش حیات دنیا میں ملک کی بہترین ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۹:۱۳ دن ۹:۱۳ دن

 لندن (92 نیوز) اداکارہ مہوش حیات دنیا میں ملک کی بہترین سفیر بھی بن گئیں۔ برطانوی ٹی وی کو انٹرویو اور امریکی اخبارمیں لکھے مضمون میں مہوش حیات نے بھارتی فلم انڈسٹری کو آئینہ دکھا دیا۔ تمغہ امتیاز کی حامل اداکارہ مہوش حیات بین الاقوامی محاذ پر ملک کا روشن چہرہ دکھانے میں مصروف ہیں۔ برطانوی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے بالی ووڈ کی پاکستان دشمنی دنیا کے سامنے بے نقاب کر دی۔ مہوش حیات نے امریکی ٹی وی سی این این کی ویب سائٹ کیلئے لکھے گئے  اپنے خصوصی مضمون میں بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو مخاطب … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

شوبز عید لاہور ‏ ‏92 نیوز عید کی مبارکباد سوشل میڈیا عید الاضحیٰ ‏ فنکار ‏ اداکار ‏ علی ظفر ‏ ویڈیو پیغام ‏ اداکارہ ‏ صبا قمر ‏ ثروت گیلانی ‏ تصویر شیئر ‏ مومنہ مستحسن ‏ زاہد احمد

شوبز سے وابستہ شخصیات بھی عید بھرپور طریق...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۹ دن ۱۰:۴۹ دن

لاہور ( 92 نیوز) شوبز سے وابستہ شخصیات بھی عید بھرپور طریقے سے منانے میں مصروف ہیں ، مداحوں کو عید کی مبارکباد دینے کیلئے فنکاروں نے سوشل میڈیا کا سہارالے لیا۔ عید الاضحیٰ پر فنکار اپنے پرستاروں کو مبارکباد دینا نہ بھولے ۔اداکار اور گلوکارعلی ظفر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ عید الاضحیٰ ہمیں اپنی پسندیدہ چیز کی قربانی کا درس دیتی ہے ۔ اداکارہ صبا قمر نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا عید مبارک،اللہ ہماری قربانیوں کوقبول کرے ۔ ثروت گیلانی نے اپنے اہلخانہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے پرستاروں کو عید مبارک دی۔ گلوکارہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اداکارہ ماہرہ خان فلم سپر اسٹار امیدیں

دل کو یقین ہے کہ فلم ضرور کامیاب ہو گی ، اد...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۹ دن ۱۱:۵۹ دن

 کراچی (92 نیوز) اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی نئی فلم ’’سپر اسٹار‘‘سے بہت ساری امیدیں وابستہ کر لیں۔ کہتی ہیں دل کو یقین ہے کہ فلم ضرور کامیاب ہو گی۔ اداکارہ ماہرہ خان کو اپنی فلم سپر اسٹار کے کامیاب ہونے کا ہے پورا یقین ،،کہتی ہیں ایک عام سی لڑکی کے فلمی دنیا  پر راج کرنے  کی کہانی شائقین کوضرور پسند آئے گی۔ اپنے بولڈ کردار کا دفاع کرتے ہوئے سپر اسٹار کی ہیروئین کا کہنا تھا کہ کہانی کی ڈیمانڈ یہی تھی، ماہرہ خان فلم میں نوری جیسے گانے پر بولڈڈانس کرتی نظر آئیں گی۔ ماہرہ خان کا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

جنگ کامیاب عورت ڈراؤنی سوچ اداکارہ ماہرہ خان

ہماری جنگ کامیاب عورت کو ڈراؤنی سوچ سمجھن...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۹ شام ۱۱:۵۹ شام

 کراچی (92 نیوز) فردوس جمال کی تنقید پر خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کا ردعمل سامنے آگیا۔ انہوں نے کہا ہماری جنگ کامیاب عورت کو ڈراؤنی سوچ سمجھنے والوں کے خلاف ہے۔ نفرت سے بھرپور دنیا میں ہمیں محبت کا انتخاب کرنا چاہئے۔ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر سینئر اداکار فردوس جمال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہم حال ہیں، ہم جو کرتے ہیں اور جیسے کرتے ہیں وہ ہمارا مستقبل ہے۔ انھوں نے ساتھ دینے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ بطور فنکارہ انھیں اپنی انڈسٹری پر فخر ہے۔ اس … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ہاکی حالت افسوس وزیر اعظم نوٹس اداکارہ مہوش حیات

قومی کھیل ہاکی کی حالت دیکھ کر افسوس ہوتا ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۷:۲۱ شام ۷:۲۱ شام

 کراچی (92 نیوز) اداکارہ مہوش حیات کراچی کے ہاکی اسٹیڈیم  پہنچی۔ انہوں نے کہا ہاکی کی حالت دیکھ کر افسوس ہوتا ہے ، وزیر اعظم نوٹس لیں۔ کراچی کے عبدالستار ہاکی اسٹیڈیم میں نیشنل ہاکی چیمپین شپ جاری ہے۔ ناقص انتظامات کی خبریں دیکھ کر اداکارہ مہوش حیات کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی  کیلئے خود ہاکی اسٹیڈیم پہنچ گئیں۔ کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ہاکی اسٹک سے گول بھی داغا ۔ مہوش حیات بولیں میرا خیال تھا کہ ہاکی کی قومی چیمپین شپ کو دیکھنے لوگ آئیں گے مگر یہاں تو سناٹا ہے ۔ قومی کھیل کی ایسی حالت دیکھ کر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اداکارہ ماہرہ خان وزیراعظم عمران خان سپر اسٹار قرار

اداکارہ ماہرہ خان نے وزیراعظم عمران خان ک...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۹ شام ۱۱:۵۹ شام

 دبئی (92 نیوز) نامور اداکارہ ماہرہ خان نے وزیراعظم عمران خان کو سپر اسٹار قرار دے دیا۔ دبئی میں 92 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعظم کا دورہ امریکا شاندار رہا۔ انہوں نے کہا ساری رات بیٹھ کر اپنے وزیراعظم کی تقریر سنی تھی ۔ وہ جب بولتے ہیں تو دل میں امید کی کرن جاگتی ہے۔اداکارہ ماہرہ خان بولیں خواہش ہے ہماری فلم کو امریکا میں عمران خان کے جلسے جتنا کراؤڈ ملے۔ کپتان نے دورہ امریکا کے دوران کفایت شعاری کی پالیسی اپنا کر پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔ وزیراعظم عمران خان اسپیشل طیارے کی بجائے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اداکارہ ‏ ذہین طاہرہ ‏ کراچی ‏ انتقال کر گئیں ‏ ‏92 نیوز پاکستان ٹیلی ویژن ‏ سینئر اداکارہ ‏

اداکارہ ذہین طاہرہ  کراچی میں انتقال کر گ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۵ دن ۱۱:۵۵ دن

کراچی ( 92 نیوز) پاکستان ٹیلی ویژن کی سینئر  اداکارہ ذہین طاہرہ شدید علالت کے باعث دنیائے فانی سے رخصت ہوگئیں ،انہیں گزشتہ ماہ دل کا دورہ پڑنے کے باعث نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔ پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کا ایک باب بند ہوگیا  ، دہائیوں تک ڈراموں میں اپنے فن کا لوہا منوانے والی نامور اداکارہ ذہین طاہرہ کراچی میں خالق حقیقی سے جا ملیں ۔ ذہین طاہرہ کو کچھ دن قبل دل کا دورہ پڑنے کے باعث نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا  ، جہاں آج دوران علاج طبیعت زیادہ خراب ہوئی اور وہ خالق حقیقی سے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اداکارہ مایا علی شہریارمنور فلم "پرے ہٹ لو" جلوہ

اداکارہ مایا علی اور شہریارمنور نئی روما...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۳:۵۹ شام ۳:۵۹ شام

 لاہور (92 نیوز) اداکارہ مایا علی اور شہر یارمنور نئی رومانوی فلم “پرے ہٹ لو”میں جلوہ گرہوں گے۔ فلم عید الاضحیٰ پر ریلیز ہو گی۔ مایا علی اور شہر یارمنورنے فلم کی پروموشن کی تیاریاں شروع کر دی ہیں ،فلم میں مایا علی ثانیہ اور شہریار منورشہریار کے کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم میں احمد علی بٹ، زارانورعباس، ندیم بیگ، حناد لپزیر نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ پرے ہٹ لو اگلے ماہ عید الاضحیٰ پر ریلیز ہو گی۔ مایا علی کی پہلی فلم طیفا ان ٹربل نے بھی کامیابی کے ریکارڈ قائم کیے تھے۔

تازہ ترین ویڈیوز

پاکستانی اداکارائیں

پاکستانی اداکارائیں آئندہ کسی بھارتی فل...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۴ شام ۱۰:۴۴ شام

لاہور ( 92 نیوز ) بھارت کی پاکستان دشمن پالیسیوں پر پاکستانی اداکاراؤں نے بھی واضح پیغام دے دیا کہ پاکستانی اداکارائیں آئندہ کسی بھارتی فلم میں کام نہیں کریں گی ۔ اداکارہ میرا نے کہا کہ پاکستان کے لئے جان دےبھی سکتی ہوں اور لے بھی سکتی ہوں ،پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ سے دیکھے گا تو ان کی جان لے لیںگے ، آئندہ سے کسی بھی بھارتی فلم میں کام نہین کروں گی ۔ اداکارہ ریشم کا کہنا تھا کہ  ہم پاک فوج کے ساتھ شانہ شبانہ ہیں اور ہمیشہ رہیں گے ، ہم بھارت کو کہنا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز