Tag Archives: اختتام پذیر ‏

ڈریگن گراں پری ریس اختتام پذیر گوانگ ڈونگ ‏ ‏92 نیوز

ڈریگن گراں پری ریس اختتام پذیر

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۲ شام ۱۰:۵۲ شام

گوانگ ڈونگ ( 92 نیوز) چین میں دنیا کی سب سے بڑی ڈریگن گراں پری ریس  اختتام پذیر ہوگئی،جس میں میزبان ملک کے کھلاڑی چھائے رہے۔ چین کے صوبے گوانگ ڈونگ میں دوروز تک جاری رہنے والی ڈریگن گراں پری ریس میں دنیا بھر سے 900کھلاڑیوں نے حصہ لیا جنہیں جنس اور عمر کی بنیاد پر 41ٹیموں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ کھلاڑیوں نے200میٹراسٹریٹ،500میٹر اور 800میٹرریس میں شرکت کی۔میزبان صوبے کے شہر شندے کی مینزٹیم نے 500میٹرکی ریس میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

تازہ ترین ویڈیوز

حضرت داتا گنج بخش ؒ عرس سالانہ تقریبات اختتام پذیر لاہور ‏ ‏92 نیوز حضرت علی ہجویری ‏ مفتی محمد رمضان سیالوی ملک و قوم کشمیر اور اسلام خصوصی دعا محفل نعت ‏ ختم شریف ‏ ختم الانبیا ختم غوثیہ ختم خواجگان ‏ درود سلام ‏ عرس مبارک ‏ آستانے ‏ دربار انوار ‏ اختتامی تقریب ‏ مفتی محمد رمضان سیالوی

حضرت داتا گنج بخش ؒ کے عرس کی سالانہ تقریب...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۲:۳۰ دن ۲:۳۰ دن

لاہور ( 92 نیوز) حضرت علی ہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخش ؒ کے 976 ویں عرس کی سالانہ تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں ، اختتامی تقریبات پر مفتی محمد رمضان سیالوی کی جانب سے ملک  و قوم کشمیر اور اسلام کی سربلندی کیلئے خصوصی دعا کرائی ۔ لاہور میں حضرت داتا گنج بخش ؒ  کا 976 واں سالانہ عرس انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، عرس کی تین روزہ جاری رہنے والی تقریبات میں اعلیٰ سیاسی ، سماجی اور مذہبی رہنماؤں نے شرکت کی۔ سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کے اختتام پر قومی محفل نعت سجائی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

امریکا اور افغان طالبان میں مذاکرات کا پانچواں دور مکمل ‏

امریکا اور افغان طالبان میں مذاکرات کا پا...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۹:۰۱ دن ۹:۰۱ دن

دوحہ ( 92 نیوز ) دوحہ مذاکرات کا اہم اور طویل دور مکمل ہو گیا جس میں  امریکا افغانستان سے فوجی انخلا کی ٹائم لائن دینے جبکہ طالبان دیگر دہشتگرد گروپوں کے خلاف لڑنے پر رضامند ہو گئے ۔ امریکا اور افغان طالبان کے درمیان قطرکے دارالحکومت دوحہ میں امن مذاکرات کا   پانچواں دور اختتام پذیر ہوگیا ۔ امریکی وفد کی قیادت نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کی  جبکہ ملا برادر  طالبان وفد کے سربراہ تھے ۔ افغان میڈیا  نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ 16 روزہ مذاکرات میں کئی نکات پرمعاہدےکی دستاویزات تیار کی گئیں جنہیں  انگریزی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز