Tag Archives: احسن اقبال

کسی مغالطہ میں نہ رہیں، کرتارپور منصوبہ ا...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۲ دن ۱۱:۴۲ دن

نارووال (92 نیوز) لیگی رہنما احسن اقبال نے وزیراعظم کے کرتارپور منصوبہ کے حوالے سے ٹویٹ پر کہا کسی مغالطہ میں نہ رہیں، منصوبہ اول تا آخر تک ایف ڈبلیو او نے کیا۔ لیگی رہنما احسن اقبال نے وزیراعظم کے ٹویٹ پر ردعمل میں کہا کہ آپ کی حکومت کرتی تو کرتارپور کا حشر بی آر ٹی جیسا کرتی، پاسپورٹ کی شرط ختم کرنے کا مطلب انٹرنیشنل بارڈر کنٹرول کی شرط ختم کرنا ہے۔ پاسپورٹ کی شرط ختم کرنے کا مطلب انٹرنیشنل بارڈر کنٹرول کی شرط ختم کرنا ہے- کیا کشمیر کا سودا کر کے اب نارووال کی دھرتی کا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نواز شریف ، صحت ، کنڈیشن ، جان لیوا ، حکومت ، صحت ، سہولیات ، مجرمانہ ، غفلت ، احسن اقبال

نواز شریف کی صحت کی کنڈیشن جان لیوا ہو سکت...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۶:۵۸ شام ۶:۵۸ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا نواز شریف کی صحت کی کنڈیشن جان لیوا ہو سکتی ہے۔ حکومت نے صحت کی سہولیات کی فراہمی میں مجرمانہ غفلت برتی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا نواز شریف کو میڈیکل کیئر نہ ملنے کے ذمہ دار عمران خان ہیں۔ سب کچھ ان کی ہدایت پر ہو رہا ہے۔ انہوں نے امریکا میں کہا تھا میں واپس جاکر نواز شریف کا کھانا بند کردوں گا۔ قبل ازیں مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا تھا سابق وزیراعظم نواز شریف کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

قائد ، صحت ، ذمہ دار ، آپ ، احسن اقبال

نواز شریف کو کچھ ہوا تو عمران خان نیازی ذم...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۵:۲۵ شام ۵:۲۵ شام

اسلام آباد (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا نواز شریف کو کچھ ہوا تو عمران خان نیازی ذمہ دار ہونگے ۔ احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت اچانک ناساز ہوئی ۔ ذاتی معالج نے نواز شریف کی صحت کے خطرات سے آگاہ کیا ۔ گوگل پر سرچ کریں ، بیس ہزار سے کم پلیٹلیس کی کمی کتنی خطرناک ہے۔ ایسی صورتحال میں فوری طور پر علاج کیا جانا چاہیے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کل سات بجے ذاتی معالج نے بیماری کی سنگینی پر حکام کو آگاہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

حکومت ، جنوبی پنجاب ، نعرہ ، لوگوں ، ورغلایا ، احسن اقبال

حکومت نے جنوبی پنجاب کا نعرہ لگا کر لوگوں ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۷:۱۶ شام ۷:۱۶ شام

 لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا اس حکومت نے جنو بی پنجاب کا نعرہ لگا کر لوگوں کو ورغلایا، مزید ساتھ نہیں چل سکتے۔ مسلم لیگ ن کا ماڈل ٹاؤن لاہور میں تنظیمی اجلاس ہوا۔ مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے ڈویژنل عہدیداروں سے حلف لیا۔ میڈیا سے بات چیت میں احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن حکومت کیخلاف ہر تحریک میں ہر اول دستہ ہو گی۔ پی ٹی آئی پنجاب سے انتقام لے رہی ہے۔ اس سے چھٹکارے کی تحریک چلانا ہو گی۔ احسن اقبال نے حکومت … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

احسن اقبال آمدن اثاثہ جات اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز ‏

احسن اقبال کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱:۰۷ شام ۱:۰۷ شام

اسلام آباد (92 نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کی مشکلا ت میں اضافہ ہو گیا ۔ آمدن سے زائد اثاثہ جات  کے الزام میں نئی انکوائری کھلو دی گئی ۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے احسن اقبال کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات  کی نئی انکوائری کھولنے کی منظوری دے دی ، ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی کو فوری طور پر انکوائری شروع کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔ احسن اقبال کے خلاف پہلے بھی ناروال سپورٹس سٹی میں غبن کی انکوائری چل رہی ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز

شہباز شریف ‏ احسن اقبال آزادی مارچ لاہور ‏ ‏92 نیوز مسلم لیگ ن ‏ مشاورتی اجلاس

شہباز شریف کی جگہ احسن اقبال اور پارٹی کی ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۵:۰۴ شام ۵:۰۴ شام

لاہور ( 92 نیوز) لاہور میں مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں شہباز شریف نے نواز شریف کا خط پڑھ کر سنایا۔ لاہور میں شہبازشریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہو اجس میں لیگی صدر نے نوازشریف کا خط پڑھ کر سنایا ،  خط میں آزادی مارچ کا روڈ میپ تحریر تھا ، نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو فضل الرحمان سے رابطہ کر کے لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کردی۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی کمر درد کے باعث احسن اقبال اور سینئر پارٹی قائدین آزادی مارچ  شرکت کریں گے ، ذرائع … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

حکومت ، گھر ، بھیجنا ، ناگزیر ، متفقہ ، لائحہ عمل ، اتفاق ، احسن اقبال

حکومت کو گھر بھیجنا ناگزیر ہو چکا، متفقہ ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۷:۰۲ شام ۷:۰۲ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے حکومت کو گھر بھیجنا ناگزیر ہو چکا ہے۔ متفقہ لائحہ عمل بنانے پر اتفاق ہوا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا حکومت نےعالمی سطح پر ملک کو تنہا کر دیا ہے۔ یہ ملک کی تقدیر سے کھیل رہے ہیں۔ حکومت کیخلاف متفقہ لائحہ عمل بنانےپراتفاق ہواہے اپوزیشن جماعتیں مل کر حکومت کیخلاف جدوجہد جاری رکھیں گی ۔ حکومت کو گھر بھجوانا ناگزیر ہو چکا ہے۔ اتحاد سے عوام کو اس حکومت سے نجات دلائیں گے۔ بلاول بھٹوزرداری مولانافضل الرحمان سےملاقات کریں گے۔ لیگی رہنما احسن … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

امید ، وزیراعظم ، اقوام متحدہ ، تقریر ، یو ٹرن ، احسن اقبال

امید کرتے ہیں وزیراعظم اقوام متحدہ کی تقر...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۳:۱۷ شام ۳:۱۷ شام

 لاہور (92 نیوز) رہنما ن لیگ احسن اقبال نے کہا وزیراعظم سے امید کرتے ہیں وہ اقوام متحدہ کی تقریر سے یو ٹرن نہیں لیں گے۔ احسن اقبال نے ماڈل ٹاؤن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اچھی تقریر کے ساتھ سفارتکاری کی بھی ضرورت ہے۔ عمران خان تقریر کے ماہر ہیں۔ 2011 میں نئے پاکستان پر شاندار لیکچر دیا۔ اس تقریر کی ہر بات سے انہوں نے یوٹرن لیا۔ آئی ایم ایف سے قرضہ، بیرونی دورے، سادہ زندگی گزارنے، 200 ارب ڈالر پاکستان لانے، گڈ گورننس، ٹیکس کولیکشن بڑھانے سمیت ہر بات … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

عمران خان ، سی پیک ، مفلوج ، بیرونی ، لابی ، ایجنڈا ، احسن اقبال

عمران خان نے سی پیک کو مفلوج کرکے بیرونی ل...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۸:۱۲ شام ۸:۱۲ شام

اسلام آباد (92 نیوز) ن لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا عمران خان نے معیشت تباہ اور سی پیک کو مفلوج کرکے بیرونی لابی کا ایجنڈا حاصل کر لیا۔ الیکشن کمیشن کے باہر ترجمان  مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ نام نہاد مسٹر کلین 5 سال سے اپنی منی لانڈرنگ چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔ تحریک انصاف کے اکاونٹس کا صاف آڈٹ ہو گا تو ثابت ہو گا  سب سے بڑے منی لانڈر عمران خان ہیں۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے آج تک الیکشن کمیشن … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

دو ہزار بیس ، انتخابات ، سال ، احسن اقبال

دو ہزار بیس انتخابات کا سال ہے، احسن اقبا...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۷:۳۱ شام ۷:۳۱ شام

 لاہور (92 نیوز) احسن اقبال نے کہا دو ہزار بیس انتخابات کا سال ہے۔ سازشی ٹولے کا انجام ق لیگ سے بھی بُرا ہو گا۔ احسن اقبال نے بیگم کلثوم نواز کی پہلی برسی پر تقریب سے خطاب میں کہا قائد اعظم نے یہ ملک اس لیے حاصل کیا تھا کہ عوام کی حکمرانی ہو۔ اس ملک کو حاصل کرنے کا مقصد یہاں معاشی انقلاب برپا ہو ۔ مگر آج یہ ملک معاشی مقام پر ہجکولے کھا رہا ہے۔ احسن اقبال نے کہا پی ٹی آئی کی حکومت  میں معاشی تنزل کا ریکارڈ بنا۔ جس پاکستان میں روزگار کے مواقع … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

حکومت کی معاشی پالیسیاں ملک کو تباہی کی ط...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۶:۰۱ شام ۶:۰۱ شام

 لاہور (92 نیوز) ن لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا حکومت کی معاشی پالیسیاں ملک کو تباہی کی طرف لے جارہی ہیں۔ احسن اقبال نے پریس کانفرنس  کرتے ہوئے کہا موجودہ حکومت کرپٹ ترین ہے ۔ ترقیاتی کام کی ایک اینٹ نہیں لگی پھر بھی تاریخ کا سب سے زیادہ قرضہ لیا گیا۔ جی ڈی پی کی شرح بارہ فیصد پر آچکی ہے۔ ن لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا تحریک انصاف نے پنجاب کو انتقامی سیاست کا نشانہ بنایا ہوا ہے۔ پورے صوبے کے اندر جرائم کی شرح میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے۔ حکومت نام کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کشمیر سلامتی کونسل اجلاس وزیرخارجہ موجود احسن اقبال

کشمیر پر سلامتی کونسل اجلاس میں وزیر خارج...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۶:۳۱ شام ۶:۳۱ شام

اسلام آباد (92 نیوز) مسلم لیگ ن نے مسئلہ کشمیر پر حکومت کی سنجیدگی پر سوالات اٹھا دیئے۔ احسن اقبال نے کہا آج کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس ہے تو وزیرخارجہ کو وہاں موجود ہونا چاہئے تھا۔ احسن اقبال کا کہنا تھا بھارت نے کشمیر میں ایسی کارروائی کی جس کی 72 سال میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔ ہماری حکومت خواب خرگوش میں رہی۔ انہوں نے کہا 1971 میں ہمارا ایک بازوں ہم سے جدا کیا گیا۔ مودی نے پاکستان کی شہ رگ پر وار کیا۔ شہ رگ کے بغیر کوئی زندہ نہیں رہ سکتا۔ یہ پاکستان کے وجود … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

آرٹیکل 370 ‏ احسن اقبال اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز پاکستان مسلم لیگ ن سینئر رہنما ‏ سابق وزیر داخلہ ‏ میڈیا سے گفتگو ‏ نااہل حکومت ‏ وزیر اعظم سستا ترین دورہ پاکستانی عوام ‏ مہنگا ترین ‏ ورلڈ کپ

جو قرارداد لائی گئی اس میں آرٹیکل 370 کا ذ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱:۱۰ شام ۱:۱۰ شام

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے  اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نااہل حکومت سے پالا پڑ اہے ، جو قرارداد لائے ہیں اس میں آرٹیکل 370 کا ذکر تک نہیں تھا۔ احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کا سستا ترین دورہ امریکا پاکستانی عوام اور  کشمیریوں کو مہنگا ترین پڑا ، اس سے بہتر تھا وزیر اعظم ورلڈ کپ ہار جاتے ۔ عمرا خان نے کشمیر کا مقدمہ لڑا ہوتا تو آج بھارت یہ جرات نہ کرتا۔ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

احسن اقبال اپوزیشن گزشتہ روز یوم سیاہ حکومت عدم اعتماد قرار

احسن اقبال نے اپوزیشن کے گزشتہ روز کے یوم ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۵:۵۴ شام ۵:۵۴ شام

 لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے اپوزیشن کے گزشتہ روز کے یوم سیاہ کو حکومت پر عدم اعتماد قراردے دیا اور کہا عمران خان پاکستان کو میلٹ ڈاؤن کی طرف لے جا رہے ہیں۔ احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کل کے جلسوں نے ثابت کر دیا کہ یہ عوام کی حکومت نہیں  ہے۔ بیرونی سرمایہ کاری 50 فیصد کم ہو گئی۔ پاکستان کے کارخانے اور انڈسٹری میں زبردست بحران ہے۔ 10 لاکھ لوگ پی ٹی آئی کی حکومت میں بیروزگار ہو گئے۔ چار لاکھ لوگ خط غربت سے نیچے چلے گئے۔ احسن … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سلیکٹڈ وزیراعظم پاکستان گوربا چوف ثابت احسن اقبال

سلیکٹڈ وزیراعظم پاکستان کے گوربا چوف ثاب...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۴:۱۲ شام ۴:۱۲ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا سلیکٹڈ وزیراعظم پاکستان کے گوربا چوف ثابت ہوئے۔ احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا وزیر اعظم ملکی وژن بیان کرنے کی بجائے اے سی واپس لینے کی بات کر رہا ہے۔ عمران خان پاکستان کا گوربا چوف ثابت ہو رہا ہے۔ سرمایہ کاروں کا اعتماد ختم ہو چکا ہے۔ شیخ رشید اور عمران خان کس کو بے وقوف بنا رہے ہیں ۔ احسن اقبال کا کہنا تھا ہمارے منصوبے مکمل ہونے سے کرنٹ ڈیفیسٹ میں کمی ہوئی۔ برق رفتاری کے ساتھ بجلی کے گیپ کو … Read More

تازہ ترین ویڈیوز