Tag Archives: اجازت

چودھری شجاعت ، نواز شریف ، علاج ، بیرون ملک ، اجازت ، مطالبہ

چودھری شجاعت کا نواز شریف کو علاج کیلئے ب...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۶:۰۸ شام ۶:۰۸ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) چودھری شجاعت نے بھی نواز شریف کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت کا مطالبہ کر دیا۔ سینیٹر طلحہ محمود کی چائے کی دعوت  پر چوہدری برادران اور مولانا فضل الرحمان کی اہم ملاقات ہوئی۔ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان میں جمہوریت چاہتے ہیں، عوام کچھ فیصلہ کرے اور نتائج کچھ اور آئے، یہ درست نہیں ۔ انھوں نے کہا کہ آزادی مارچ جاری ہے، حکومت معاملے کوتشدد کی طرف لیکر نہ جائے ۔ نوازشریف کے معاملے پر غیر انسانی سلوک کیا جا رہا ہے۔ حکومتی مذاکراتی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

حکومت ، نواز شریف ، چار ، ہفتے ، بیرون ملک ، سفر ، اجازت

حکومت نے نواز شریف کو چار ہفتے کے لیے بیرو...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۵:۴۸ شام ۵:۴۸ شام

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے میاں نواز شریف کی طبیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کو چار ہفتے کے لیے بیرون ملک سفر کی اجازت دے دی۔ وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے شہباز شریف کی درخواست آئی۔ اس کے ساتھ شریف میڈیکل سٹی کے بورڈ کی رپورٹ بھی ساتھ لگی تھی۔ نواز شریف کو ایک بار پھر بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ فروغ نسیم کا کہنا تھا نواز شریف کی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے چار ہفتے کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

الیکشن کمیشن ، فردوس عاشق اعوان ، نوٹس، نو دسمبر ، ذاتی حیثیت ، طلب

وزیراعظم نے انسانی ہمدردی پر نوازشریف کو ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۸:۲۴ شام ۸:۲۴ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا وزیراعظم نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر نوازشریف کو بیرون ملک لے جانے کی اجازت کا فیصلہ کیا۔ فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا سکیورٹی، شورٹی اور گارنٹی کی یقین دہانی کرائی جائے تو حکومت باہر جانے میں رکاوٹ نہیں بنے گی۔ ان کا کہنا تھا وزیراعظم نے کہا تحقیق کرائی ہے ، رپورٹس کی بنیاد پر جائزہ لیا گیا، نوازشریف واقعی بیمار ہیں۔ اجلاس میں اکثریت نے نوازشریف کے بیرون ملک علاج کی حمایت کی۔ حکومت سمجھتی ہے نوازشریف کو علاج کی بہترین … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مریم نواز کو بیمار والد کے ساتھ سروسز اسپ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۰ شام ۱۱:۱۰ شام

 لاہور (92 نیوز) مریم نواز کو بیمار والد کے ساتھ سروسز اسپتال میں رہنے کی اجازت مل گئی۔ وزیر اعظم عمران خان نے اجازت دی۔مریم نواز کو والد کے ساتھ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہنے کی اجازت دی گئی۔ سروسز اسپتال میں زیرعلاج نواز شریف کی بھگڑتی سنبھلتی صحت کے معاملے پر وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کو نواز شریف اور مریم نواز کیلئے صحت کی تمام تر سہولیات یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔  وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ مریم نواز کو زیادہ سے زیادہ وقت اپنے والد کے ساتھ گزارنے کی اجازت دی جائے۔ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ٹک ٹاک ،گرل ، حریم شاہ ، طیب ، شخص ، اجازت ، دفتر خارجہ ، داخل ،

ٹک ٹاک گرل حریم شاہ طیب نامی شخص کی اجازت ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۹:۳۷ شام ۹:۳۷ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کی دفتر خارجہ پہنچنے کی گتھی سلجھنے لگی۔ ذرائع کے مطابق حریم شاہ طیب نامی شخص کی اجازت سے دفتر خارجہ کے اندر داخل ہوئی۔ آفس میں مٹر گشت اور بھارتی گانوں پر بنی ویڈیو اپ لوڈ کی۔ سوشل میڈیا اسٹار حریم شاہ کی وزارت خارجہ کے ہائی سکیورٹی بلاک میں انٹری سے بھونچال مچ گیا۔ سخت سکیورٹی کے باوجود ٹک ٹاک اسٹار کیسے ہائی سکیورٹی بلاک میں داخل ہوئی؟ وزارت خارجہ میں کس سے ملنے گئیں۔؟انہیں دعوت کس نے دی؟نائنٹی ٹو نیوز معاملے کی تہہ تک پہنچ گیا۔ ذرائع کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

حکومت ، آزادی مارچ ، اجازت ، پولیس ، کنٹینرز ، ٹریلرز ، پکڑ دھکڑ ، مصروف

حکومت کی طرف سے آزادی مارچ کی اجازت کے با...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۹:۱۸ شام ۹:۱۸ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) حکومت کی طرف سے آزادی مارچ کی اجازت کے باوجود پولیس کنٹینرز اور ٹریلرز کی پکڑ دھکڑ میں مصروف ہے۔ بہاولپور میں قومی شاہراہ پر درجنوں کنٹینر پکڑ لیے۔ آزادی مارچ والوں کی کسی بھی گڑبڑ سے نمٹنے کیلئے انتطامیہ پوری تیاری کررہی ہے۔ سوات، کوہاٹ، صادق آباد، اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں پر کنٹینرز پہنچا دیئے گئے ہیں۔ مظاہرین سے نمٹنے کیلئے راولپنڈی پولیس تیار ہے۔ تین ہزار اہلکاروں کی اضافی نفری بھی بلوا لی گئی۔ کل سات ہزار کی نفری تعینات ہوں گی۔ پولیس لائن راولپنڈی میں واٹر کینن کے ذریعے مظاہرین کو منتشر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیراعظم، کامیاب دورہ سعودی عرب، وطن واپسی، روانہ، مدینہ منورہ، 92 نیوز

حکومت کا جے یو آئی ف کو آزادی مارچ کی مش...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۴:۰۹ شام ۴:۰۹ شام

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے جے یو آئی ف کو آزادی مارچ کی مشروط اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا۔ آئین اور عدالتی فیصلوں کے دائرہ کار میں رہ کر مارچ کیا جا سکے گا۔ وزیراعظم عمران خان سے حکومتی مذاکراتی ٹیم کی ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم نے مذاکراتی کمیٹی کو اپوزیشن سے مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کر دی ۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت جمہوری روایات پر پختہ یقین رکھتی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ وہ عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں۔ سڑکیں بند کر کے شہریوں کیلئے مسائل پیدا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

چودھری شوگر ملز ، کیس، نیب ، نواز شریف ، جیل ، تفتیش ، اجازت

چودھری شوگر ملز کیس، نیب کو نواز شریف سے ج...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۵:۲۲ شام ۵:۲۲ شام

 لاہور (92 نیوز) چودھری شوگر ملز کیس میں نیب کو نواز شریف سے جیل میں تفتیش کی اجازت مل گئی۔ نیب لاہور نے نواز شریف سے تحقیقات کیلئے احتساب عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔ چودھری شوگر ملز کیس میں نیب شہباز شریف، مریم نواز شریف، حمزہ شہباز اور یوسف عباس شریف سے تحقیقات کر رہا ہے۔ نیب کو شریف فیملی سے دوران تفتیش نواز شریف کے چودھری شوگر ملز کیس میں بینیفشری ہونے کے شواہد ملے تھے۔ چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز اور یوسف عباس جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز

اجازت دھرنا ‏92 نیوز ‏ اسلام آباد ہائیکورٹ ‏ مولانا فضل الرحمان

اجازت کے بغیر کوئی دھرنا نہیں دے سکتا، اس...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۰ شام ۱۲:۳۰ شام

اسلام آباد (92 نیوز ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے واضح کر دیا کہ اجازت کے بغیر کوئی دھرنا نہیں دے سکتا ،  اھتجاج بنیادی حق  ہے  لیکن شہریوں کو پریشانی نہیں ہونی چاہئے ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے خلاف درخواست کی سماعت  میں چیف جسٹس  اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ  اجازت کے بغیر کوئی ھرنا نہیں دے سکتا، پی ٹی آئی مارچ کے وقت بھی ڈپٹی کمشنر کو ہم نے پابند کیا تھا کہ دھرنے والے اجازت لیں ورنہ نہیں کرسکتے  ،  ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کا کام ہے وہ دھرنے کو ریگولیٹ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، نئی بھرتیوں، اجازت، نظرثانی فیصلہ،اسلام آباد ،92 نیوز

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا نئی بھرتیوں کیلئے اج...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۹:۴۱ شام ۹:۴۱ شام

اسلام آباد (92 نیوز) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نئی بھرتیوں کیلئے اجازت پر نظرثانی کا فیصلہ کرلیا، وزارتوں، ڈویژنوں اور محکموں میں بھرتیوں کیلئے بھجوائے گئے اجازت ناموں پر مزید نظر ثانی کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق وزارت موسمیاتی تبدیلی نے مختلف منصوبوں پر نئی بھرتیوں کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے رابطہ کرلیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کو پراجیکٹس پر بھرتیوں کیلئے اجازت دیدی ہے۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی آئندہ چند روز میں پراجیکٹس پر نئی بھرتیوں کیلئے اشتہار جاری کرے گی، وزارت موسمیاتی تبدیلی کے حکام نے متعلقہ شعبوں کو اشتہار کی تیاری کی ہدایت بھی کر دی ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

نمرتا ، ہلاکت ، کیس ، معمہ، موت ، وجہ ، جوڈیشل انکوائری

سندھ ہائیکورٹ نے نمرتا کیس کی جوڈیشل انکو...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۶:۱۴ شام ۶:۱۴ شام

 کراچی (92 نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے نمرتا کیس کی جوڈیشل انکوائری کی اجازت دے دی۔ سیشن جج لاڑکانہ نے صوبائی حکومت کی درخواست پر ہائیکورٹ سے اجازت مانگی تھی۔ نمرتا ہلاکت کیس میں ایف آئی اے کی رپورٹ پولیس کو موصول ہو گئی ۔ ذرائع کے مطابق نمرتا آخری وقت تک مہران ابڑو سے رابطے میں تھی جبکہ دونوں کے درمیان چپقلش کا ریکارڈ بھی مل گیا ہے ۔ نمرتا اور مہران ابڑو کے درمیان شادی کے معاملے پر تلخ کلامی بھی ہوئی تھی ۔ گرفتار طالبعلم مہران ابڑو کی جانب سے مٹائے گئے پیغامات کا ریکارڈ بھی مل گیا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بھارتی صدر، کشمیر کشیدگی، فضائی حدود،استعمال،اجازت ، غلام سرور اسلا م آباد، 92 نیوز

بھارتی صدر کو کشمیر کشیدگی پر فضائی حدود ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۲:۳۹ شام ۲:۳۹ شام

 اسلا م آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھارتی صدر کو فضائی حدود استعمال کرنیکی اجازت نہیں دی۔ وفاقی وزیر نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہو ئے کہا کہ بھارتی رویہ ناقابل برداشت ہے اور اب مزید رعایت نہیں دیں گے، بھارت اب بھی عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں مودی حکومت کا رویہ قابل نفرت ہے۔ بھارت کیلئے فضائی حدود مکمل طور پر بند کرنے کا آپشن بھی زیرغور ہے۔ وفاقی کابینہ اور پارلیمنٹ بھی بھارت … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کو زمین کی لیز او...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۷:۲۴ شام ۷:۲۴ شام

کراچی (92 نیوز) سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کو زمین کی لیز اور منتقلی کی مشروط اجازت دے دی۔ عدالتی فیصلے کے مطابق کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ والے اضلاع میں زمین لیز پر دی جا سکتی ہے جبکہ جن اضلاع میں ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ نہیں وہاں پابندی برقرار رہے گی۔ عدالت نے کہا سرکاری محکموں اور اداروں کی جانب سے درخواستوں پر حکومت خود فیصلہ کرے جبکہ 30 سالہ لیز کو99 سال کی لیز میں تبدیل کرنے پر پابندی برقرار رہے گی ۔ جسٹس گلزا احمد نے کہا ایسا کوئی قانون نہیں جس کے ذریعے لیز میں توسیع ہو سکے ۔ ایڈووکیٹ جنرل … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

امریکی سپریم کورٹ ٹرمپ میکسیکو بارڈر دیوار فنڈنگ اجازت

امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کو میکسیکو بارڈ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۲:۳۷ شام ۲:۳۷ شام

 واشنگٹن (92 نیوز)امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کو میکسیکو بارڈر پر دیوار کی فنڈنگ کی اجازت دے دی۔ عدالت کا کہنا ہے امریکی صدر ڈھائی ارب ڈالر کے فنڈ کو دیوار بنانے کیلئے خرچ کر سکتے ہیں۔ سپریم کورٹ نے فنڈز کے استعمال سے روکنے کا کیلی فورنیا کی فیڈرل کورٹ کا فیصلہ چار کے مقابلے میں پانچ ووٹوں سے مسترد کیا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پینٹاگون کے ڈھائی ارب ڈالر کے فنڈز کو جنوبی بارڈر پر دیوار کی تعمیر لے لیے استعمال کر سکے گے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر امریکی صدر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

شاہ سلمان سعودی عرب امریکی فوج تعیناتی اجازت

شاہ سلمان نے سعودی عرب میں امریکی فوج کی ت...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۶ دن ۱۰:۴۶ دن

 ریاض (92 نیوز) سعودی عرب کے فرمان روا شاہ سلمان نے علاقائی سکیورٹی اور استحکام کو بڑھانے کیلئے سعودی عرب میں امریکی فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت دفاع کے حکام نے کہا کہ سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان نے امریکی فوج کی تعیناتی کا فیصلہ خطے کی سکیورٹی اور استحکام کیلئے مشترکہ دفاعی تعاون بڑھانے کیلئے اور امن قائم کرنے کیلئے کیا ہے۔ امریکی وزارت خارجہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکا خطے میں بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر سعودی عرب میں مزید فوجی تعینات کرے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز