Tag Archives: اثاثہ جات

اثاثہ جات ، کیس ، خورشید شاہ ، جسمانی ریمانڈ ، 6 روز ، توسیع

اثاثہ جات کیس ، خورشید شاہ کے جسمانی ریما...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۹:۴۱ شام ۹:۴۱ شام

 کراچی (92 نیوز) اثاثہ جات کیس میں خورشید شاہ کے جسمانی ریمانڈ میں 6 روز کی توسیع کر دی گئی۔ خورشید شاہ پر الزامات اپنی جگہ مگر چاہنے والوں کی تعداد بھی کم نہیں۔ جہاں ملک بھر میں ان سے پیار کرنے والے لوگ موجود ہیں وہیں پولیس اہلکار بھی شاہ جی کے مرید ہیں۔ خورشید شاہ سکھر کی احتساب عدالت میں پیشی کیلئے پہنچے تو ان کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد ملنے کیلئے پہنچ گئی۔ احتساب عدالت کے باہر وردی میں ڈیوٹی پر موجود پولیس آفیسر بھی شاہ صاحب کا مرید نکلا۔ خورشید شاہ سکھر کی احتساب عدالت … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

احسن اقبال آمدن اثاثہ جات اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز ‏

احسن اقبال کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱:۰۷ شام ۱:۰۷ شام

اسلام آباد (92 نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کی مشکلا ت میں اضافہ ہو گیا ۔ آمدن سے زائد اثاثہ جات  کے الزام میں نئی انکوائری کھلو دی گئی ۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے احسن اقبال کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات  کی نئی انکوائری کھولنے کی منظوری دے دی ، ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی کو فوری طور پر انکوائری شروع کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔ احسن اقبال کے خلاف پہلے بھی ناروال سپورٹس سٹی میں غبن کی انکوائری چل رہی ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز

نیب ‏ شہباز شریف ‏ لاہور ‏ ‏92 نیوز اثاثہ جات ‏ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ‏ فراڈ کیس ‏

نیب کا تحقیقاتی ٹیم شہباز شریف کے گھر نہ ب...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۵:۵۹ شام ۵:۵۹ شام

لاہور ( 92 نیوز) شہباز شریف سے نیب کی تحقیقات کے معاملے پر  نیب نے ٹیم شہباز شریف کے گھر نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ نیب حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹیم شہباز شریف کے گھر بھیجنے کی بجائے انہیں دوبارہ طلب کیا جائے ، شہباز شریف سے نیب آفس میں ہی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔ نیب کی ٹیم شہباز شریف کی دوبارہ طلبی سے متعلق تاریخ کے معاملے پر مشاورت کر رہی ہے ۔ حکومت کا کل ملک بھر میں یومِ یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان نیب کی ٹیم نے  آمدن سے زائد … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بیرون ملک ‏ اثاثہ جات ‏ ‏200فیصد جرمانہ اسلام آباد ویب ڈیسک ‏ ایف بی آر

بیرون ملک چھپائے اثاثہ جات کی مالیت پر 200 ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۹ دن ۱۱:۱۹ دن

اسلام آباد(ویب ڈیسک )ایف بی آر نے فنانس ایکٹ کے ذریعے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی وضاحت کا سرکلر جاری کر دیا۔ آرڈیننس میں غیر ملکی اثاثہ جات اور بیرون ملک چھپائے گئے اثاثہ جات کی تعریف شامل کر دی گئی۔ بیرون ملک چھپائے گئے اثاثہ جات کی مالیت پر 200 فیصد جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔ بیرون ملک اثاثہ چھپانے والوں کے فرار کے شک پر مقامی اثاثے چار ماہ تک کیلئے ضبط کیے جا سکیں گے ،بیرون ملک اثاثہ جات کی مالیت غلط ظاہر کرنے پر تین لاکھ جرمانہ اور 5 لاکھ قید کی سزا ہو سکے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ایف بی آر نے بے نامی مائیداد اور اثاثوں کی تشریح کر دی ‏

ایف بی آر نے بے نامی جائیداد اور اثاثوں ک...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۸:۳۰ دن ۸:۳۰ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز) ایف بی آر نےبے نامی جائیدادوں اور اثاثوں کی نئی تشریح کر دی  جبکہ جائیدادوں کی ضبطی کے لیے اصول وضع کر لیے ۔ ایف بی آر  نے بے نامی جائیدادوں ، بینک اکاؤنٹس اور سٹاک مارکیٹ میں بے نامی سرمایہ کاری کے خلاف کاروائی کا فیصلہ   کر لیا ۔ بے نامی جائیداد کی تشریح بے نامی ایکٹ 2017 کے تحت بے نامی منقولہ و غیر منقولہ اثاثہ جات بھی اس کاروائی کے تحت ضبط کیے جا سکیں گے ۔ بے نامی ایکٹ 2017 اور بے نامی رولز 2019 کے تحت جعلی یا فرضی نام … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ماڈل ایان علی

کرنسی سمگلنگ کیس ، ملزمہ ایان علی ایک بار ...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۲:۴۹ شام ۱۲:۴۹ شام

 راولپنڈی (92 نیوز)  کرنسی سمگلنگ کیس میں ملزمہ ایان علی ایک بار پھر عدالت پیش نہ ہو سکیں ۔  عدالت نے ملزمہ کے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کر لیں۔ جج ارشد حسین بھٹہ نے کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت کی۔ تفتیشی افسر نے ملزمہ سے متعلق جاری اشتہار کی رپورٹ جمع کرائی۔ دوران سماعت جج نے ریمارکس دیئے کہ 3 سال ہو گئے ملزمہ پیش نہیں ہوئیں۔ وکیل نے بتایا کہ ایان علی کی طبعیت ناساز ہے۔ مارچ تک کا وقت دیں حاضر ہو جائیں گی۔ جج نے ریمارکس دئیے کہ بار بار تاریخیں لینے کے بجائے ان کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز