Tag Archives: اثاثوں

سکھر ، غیر قانونی ، اثاثوں ، کیس ، گرفتار ، پیپلز پارٹی ، رہنما ، خورشید شاہ ، جسمانی ریمانڈ ، نیب

خورشید شاہ 9 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۵۷ شام ۱۲:۵۷ شام

 سکھر (92 نیوز) غیر قانونی اثاثوں کے کیس میں گرفتار پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ کو 9 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا گیا۔  خورشید شاہ کو احتساب عدالت سکھر کے جج امیر مہیسر کے سامنے پیش کیا گیا۔ جج نے پی پی رہنما سے کہا شاہ صاحب آپ کو نیب سیل میں صحت کے حوالے سے کوئی مسئلہ تو نہیں ۔ خورشید شاہ بولے صحت کے حوالے سے کوئی مسئلہ نہیں، گھر سے کھانا لانے کی اجازت دی جائے۔ عدالت نےخورشید شاہ کو طبی سہولیات، گھر سے کھانا منگوانے اور فیملی سے ملاقات کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

آمدن ، زائد ، اثاثوں ، کیس ، خورشید شاہ ، پولی کلینک اسپتال ، ڈسچارج

خورشید شاہ کو پولی کلینک اسپتال سے ڈسچارج...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۳:۰۱ شام ۳:۰۱ شام

اسلام آباد (92 نیوز) آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں نیب کے ہاتھوں گرفتار خورشید شاہ کو پولی کلینک اسپتال  سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ پی پی رہنما کو طبیعت بہتر ہونے پر اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا۔ ڈاکٹروں کے خصوصی میڈیکل بورڈ نے خورشید شاہ کا طبعی معائنہ کیا۔ پی پی رہنما کی طبیعت میں بہتری کے باعث انہیں اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا۔ میڈیکل بورڈ نے خورشید شاہ کو کچھ دوائیں تجویز کر دیں۔ ادھر نیب نے خورشید  شاہ کو اسلام آباد سے سکھر منتقل کرنے کی تیاری مکمل کر لی۔ قومی ایئرلائن کا ٹکٹ بھی بک … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نیب ، راولپنڈی ، خورشید شاہ ، گرفتار

نیب نے خورشید شاہ کے اثاثوں کے حوالے سے ال...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۷:۵۵ شام ۷:۵۵ شام

 سکھر (92 نیوز) نیب نے خورشید شاہ کے اثاثوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔ خورشید شاہ کی جانب سے انتخابی فارم میں ظاہر کئے گئے اثاثوں کی تفصیلات کا ریکارڈ فراہم  کرنے کی درخواست کی گئی۔ نیب سندھ کے 27 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے بھی خورشید شاہ اور اہل خانہ کے اثاثوں کے ریکارڈ کیلئے لیٹر جاری کرچکی ہے۔ نیب نے اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ اور پشاور کے کمشنرز کو بھی خورشید شاہ کے اثاثوں کے حوالے سے لیٹر لکھے ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز

شہباز شریف نیب لاہور پیشی دوران خاندان دوسرے افراد اثاثوں لاتعلقی

شہباز شریف کا نیب لاہور میں پیشی کے دوران ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۲ دن ۱۰:۲۲ دن

 لاہور (92 نیوز) شہباز شریف نے نیب لاہور میں پیشی کے دوران خاندان کے دوسرے افراد کے اثاثوں سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔ شہبازشریف کی نیب لاہور آفس میں پیشی ہوئی۔ نیب حکام نے خاندان کے دیگر افراد کے اثاثوں کا سوال کیا تو جواب دیا مجھ  سے میرے بارے میں پوچھیں، خاندان کے باقی افراد اپنا جواب خود دیں گے۔ اس سے قبل حمزہ شہباز نے بھی نیب میں یہی بیان ریکارڈ کرایا تھا۔ نیب میں پیشی کے بعد واپسی پر اپوزیشن لیڈر کی گاڑی کی ٹکر سے پولیس اے ایس آئی زاہد زخمی ہو گیا۔ ڈرائیور نے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ایف بی آر کا بے نامی اثاثوں کے مالکان کے ن...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۰ دن ۱۱:۴۰ دن

 اسلام آباد (92 نیوز) ایف بی آر نے بے نامی اثاثوں کے مالکان کے ناموں کی فہرست جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق بے نامی جائیدادوں کے مالکان کے نام جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں 25 ہزار انتہائی قیمتی جائیدادوں کی فہرست مرتب کر لی گئی ہے۔ جلد میڈیا پر بہت سے نام جاری کر دئیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں 5 کروڑ بے نامی اکاؤنٹس کے مالکان میں سے چیدہ چیدہ لوگوں کے نام افشاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے لیے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اعظم سواتی ایک ارب 85 کروڑ اثاثوں امیرترین سینیٹر

اعظم سواتی ایک ارب 85 کروڑ کے اثاثوں کے سات...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۳ شام ۱۰:۲۳ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن نے ارکان سینیٹ کے مالی سال 2018-19 کے گوشوارے جاری کر دیئے۔ اعظم سواتی ایک ارب 85 کروڑ کے اثاثوں کے ساتھ امیرترین سینیٹر نکلے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ گوشواروں کے مطابق اعظم سواتی امیر ترین سینیٹرز میں شامل ہیں ۔ ان کے اثاثوں کی مالیت ایک ارب 85 کروڑ 61 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ سینیٹر تاج آفریدی 1 ارب 30 کروڑ کے ساتھ دوسرے نمبر ہیں ۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی دس کروڑ ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا 26 کروڑ 52 لاکھ ، قائد ایوان سینیٹر شبلی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس غیر قانونی ٹھیکوں ریفرنس ملزم اعتراف جرم

غیرقانونی دولت کا معاملہ ، حکومت کے انکوا...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۴:۴۹ شام ۴:۴۹ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) بیرون ممالک سے لوٹی ہوئی قومی دولت واپس لانے میں بڑی پیشرفت ہو گئی۔ وفاقی حکومت کا ریکوری یونٹ 53 کروڑ برآمد کرنے میں کامیاب ہو گیا۔ بیرون ممالک سے لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کیلئے اقدامات تیز کر دیئے گئے اور ریکوریوں کا بھی آغاز کر دیا گیا۔ ایف بی آر، ایف آئی اے اور دوسرے حکومتی اداروں پر مشتمل ریکوری یونٹ 53 کروڑ واپس لانے میں کامیاب ہو گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سب سے بڑی ریکوری  سنگا پور میں آف شور اکاونٹ کی مد میں کی گئی جبکہ مذید رقوم کی برامدگی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز