Tag Archives: آگ

لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب سی این جی...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۸:۱۱ دن ۸:۱۱ دن

 لاہور (92 نیوز) لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب سی این جی اسٹیشن پر آگ بھڑک اٹھی۔ آگ  سلنڈر میں لیکیج کے باعث لگی، بس  بھی جل گئی۔ ریسکیوکے مطابق ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے میں نجی کمپنی کے سی این جی اسٹیشن پر کھڑی بس کے سلنڈر میں آگ لگی جس نے پورے سی این جی اسٹیشن کو اپنی لپیٹ میں لیا جبکہ موقع پر کھڑے دو افراد 31 سالہ ساجد اور 25 سالہ عامر زخمی ہو گئے جن کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو  نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے  5 … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

لاہور علاقے شادباغ گتہ فیکٹری آگ 4 گھنٹے قابو

لاہور کے علاقے شادباغ میں گتہ فیکٹری میں ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۳:۵۹ شام ۳:۵۹ شام

 لاہور (92 نیوز) لاہور کے علاقےشادباغ میں گتہ فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو کی 6 گاڑیوں نے 4 گھنٹے بعد آگ پر قابو پایا ۔ ریسکیو حکام کے مطابق شاد باغ میں عامر روڈ پر گتے کی فیکٹری میں لگی آگ پر 4 گھنٹے بعد قابو پایا گیا۔ ریسکیو کی 6 گاڑیوں نے امدادی کاموں میں حصہ لیا۔ آگ فیکٹری کے بیسمنٹ میں لگی جہاں پر گتے کے رول اور سکریپ موجود تھا۔ آتشزدگی کی وجہ سے ہر طرف دھوئیں کے بادل چھا گئے۔ فیکٹری رہائشی علاقے میں ہونے کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کراچی شیرشاہ لنڈے گودام آگ بجھائی

کراچی ، شیرشاہ میں کپڑے کے گودام میں لگنے ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۹ شام ۱۲:۰۹ شام

 کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے شیرشاہ میں کپڑے کے گودام میں لگنے والی آگ پر تیئس گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا ۔ فائربریگیڈ حکام کے مطابق کولنگ کا عمل جاری ہے۔ شیر شاہ میں 2 ایکڑ پر قائم کمپاؤنڈ میں 50 گوداموں تھے جن میں سے 4 کو آگ نے لپیٹ میں لیا ۔ کیمیکل موجود ہونے کی وجہ سے آگ نے شدت اختیار کی تو پاک بحریہ کے فائر ٹینڈرز بھی طلب کیے گئے تھے جبکہ فائربریگیڈ کی 8 گاڑیوں نے حصہ لیا ۔ گزشتہ روز صبح 9 بجے لگنی والی آگ کو تیسرے درجے کی آگ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز لاہور سرگودھا فیصل آباد گوجرانوالہ ساہیوال ‏ بہاولپور ‏ بارش کی پیش ‏ موسم

یورپ میں گرمی کی شدید لہر برقرار، فرانس ا...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۷:۳۰ شام ۷:۳۰ شام

 نیو یارک (92 نیوز) یورپ میں گرمی کی شدید لہر برقرار ہے۔ جرمنی ، فرانس اور اسپین کے جنگلات آگ کی لپیٹ میں آگئے۔ جنگلات میں بھڑکنے والی آگ نے صورتحال کو مزید سنگین بنادیا۔ جرمن ریاست میکلن برگ وورپومرن میں ایک ہزار ایکڑ سے زائد کا رقبہ راکھ کا ڈھیر بن چکا ہے۔ آگ نے قریب موجود سابقہ ملٹری ٹریننگ سنٹر کیلئے بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے جہاں جنگ عظیم دوم کے زمانے کے بم رکھے گئے ہیں۔ فرانس کے علاقے سوئپس کے جنگلات میں لگی آگ بھی تاحال بےقابو ہے۔ بھڑکتے شعلے تیزی سے ملٹری ٹریننگ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کراچی شارع فیصل کمرشل عمارت آگ فائر ٹینڈر

کراچی ، شارع فیصل پر کمرشل عمارت میں لگنے ...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۵ دن ۱۱:۱۵ دن

 کراچی (92 نیوز) کراچی میں شارع فیصل پر گزشتہ رات کمرشل عمارت میں لگنے والی آگ چار گھنٹے بعد بجھائی گئی۔ آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ کراچی میں آتشزدگی کا ایک اور واقعہ پیش آیا۔ شارع فیصل پر کمرشل عمارت میں قائم بینک میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کی اطلاع ملتے ہی ایک فائر ٹینڈر موقع پر پہنچا۔ آگ کی شدت نے دیکھتے ہی دیکھتے چَھٹے فلور کو لپیٹ میں لے لیا، جس کے بعد مزید فائرٹینڈرز طلب کیے گئے۔ آگ بجھانے کے دوران پانی کی کمی کا بھی سامنا رہا۔ عمارت میں موجود افراد کو ہنگامی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بہو تھانہ ملت پارک سسرالیوں پٹرول آگ 35 سالہ نسرین جناح اسپتال

لاہور میں سسرال والوں نے مبینہ طور پر بہو ...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۹:۴۰ دن ۹:۴۰ دن

 لاہور (92 نیوز) لاہور میں تھانہ ملت پارک کی حدود میں سسرالیوں نے مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر بہو کو آگ لگا دی۔ 35 سالہ نسرین جناح اسپتال میں زندگی کی بازی  ہار گئی۔ پولیس نے نسرین کے والد شفقت کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی آر کے مطابق نسرین کو اس کے شوہر ، دیور اور ساس نے آگ لگائی۔ نسرین کی تین ماہ قبل شہزاد سے شادی ہوئی تھی اور دونوں میاں بیوی میں اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ پولیس نے مقتولہ کے شوہر کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

حلیم عادل شیخ

قوم جاگ رہی ہے اسی لئے بھارتی طیارے ہتھیا...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۵ دن ۱۱:۱۵ دن

کراچی ( 92 نیوز) سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بھارتی طیارے آئے مگر دم دبا کر بھاگ گئے ، پوری قوم جاگ رہی ہے ، یہی وجہ ہے کہ  دشمن کو ہتھیار چھوڑ کر بھاگنا پڑا۔ مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بھارت ہمیشہ سے ایل او سی کی خلاف ورزی کرکے شہریوں کو نشانہ بناتاہے،  ہم نے ہمیشہ انسانیت کو ملحوظ خاطر رکھاہے ہر بار کہتے ہیں اب کچھ کرکے دکھاؤپھر بتائیں گے۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز