Tag Archives: آپریشن

پاک بحریہ ، پاکستان کسٹمز ، پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی ، مشترکہ ، آپریشن ، منشیات ، قبضے

پاک بحریہ ، پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایج...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۶ شام ۱۰:۱۶ شام

 کراچی (92 نیوز) پاک بحریہ ، پاکستان کسٹمز اور پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے مشترکہ آپریشن میں منشیات قبضے میں لے لی گئی۔ پاک بحریہ ، پاکستان کسٹمز اور پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے بلوچستان کے علاقے پشوکان کے نزدیک جیوانی میں مشترکہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر انسداد منشیات آپریشن کرتے ہوئے القمبرنامی فشنگ بوٹ کے ساتھ عملے کے 12 ارکان کو گرفتار کرلیا۔ قبضے میں لئے گئے جہاز سے 102.90 کلو گرام کرسٹل اور 171.15 کلو گرام سینتھک ہیروئن کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں منشیات برآمد کر لی۔ برآمد کی گئی منشیات کو کشتی میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

شام میں کردوں کیخلاف آپریشن کے باعث ترک ص...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۹ شام ۱۰:۲۹ شام

انقرہ (92 نیوز) شام میں کردوں کیخلاف آپریشن کے باعث ترک صدر رجب طیب اردگان کا دورہ پاکستان ملتوی ہو گیا۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے ترک صدر رجب طیب اردگان نے شام میں کردوں کے خلاف جاری آپریشن کے باعث پاکستان کا دورہ ملتوی کیا ۔ ترک صدر نے 23 اور 24 اکتوبر کو پاکستان کا دو روزہ دورہ کرنا تھا ۔  ذرائع کے مطابق ترک صدر کے حالیہ دورہ کے پروگرام کو اکتوبر کے پہلے ہفتے میں حتمی شکل دی گئی ۔ ترک صدر طیب رجب اردگان نے وزیراعظم عمران خان سے امریکا میں ملاقات کے دوران دورہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

شمال مشرقی شام، ترکی، کرد جنگجوؤں، آپریشن، تیاری مکمل، استنبول، 92 نیوز

شمال مشرقی شام، ترکی کی کرد جنگجوﺅں کیخل...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۴:۱۵ دن ۴:۱۵ دن

استنبول (92 نیوز) ترکی نے شمال مشرقی شام میں کرد جنگجوؤں کیخلاف آپریشن کی تیاری مکمل کر لی۔ کل تک ترکی کی معیشت کو تباہ کرنے کی دھمکیاں دینے والے ڈونلڈ ٹرمپ کا مزاج نرم پڑ گیا، ترکی کو اپنا اہم نیٹو اور تجارتی اتحادی قرار دے دیا۔ مشرق وسطیٰ پر چھائے، بد امنی کے سیاہ بادل چھٹنے کو تیار نہیں، امریکا کے فوجی انخلا کے بعد شام میں ایک اور محاذ کھل گیا ہے، ترکی کرد جنگجوؤں کیخلاف آپریشن کیلئے تیارہے۔۔ ترک وزرات دفاع کا کہنا ہے کہ اپنی سرحدوں پر دہشتگردوں کی آماجگاہوں کو ہرگز برداشت نہیں کریں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

آرمی چیف مدت ملازمت چین اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز خیرمقدم ‏ پاک فوج

آرمی چیف کی اے جے کے میں زلزلہ متاثرین کی ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۵:۲۴ شام ۵:۲۴ شام

 راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اے جے کے میں زلزلہ متاثرین کی ریسکیو آپریشن میں سول انتظامیہ کی مدد کی ہدایت کر دی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی ایوی ایشن اور میڈیکل ٹیمیں روانہ ہو گئیں۔ COAS directs immediate rescue operation in aid of civil administration for victims of earthquake in AJK. Army troops with aviation and medical support teams dispatched. — DG ISPR (@OfficialDGISPR) September 24, 2019 لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے ۔ زلزلے کے جھٹکے بہت دیر تک محسوس کیے گئے۔ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

محکمہ اینٹی کرپشن ایم این اے روحیل اصغر قبضے سرکاری زمین واگزار آپریشن

محکمہ اینٹی کرپشن کا ایم این اے روحیل اصغ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۶:۵۰ شام ۶:۵۰ شام

 لاہور (92 نیوز) اینٹی کرپشن اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں سرکاری بھاری مشینری کے ہمراہ سرکاری اراضی کا قبضہ چھڑانے ایم این اے شیخ روحیل اصغر کی فیکڑی پہنچ گئیں۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن حیدر وٹو نے ضلع انتظامیہ کے افسران اور بھاری مشینری کے ہمراہ فیروز والا میں چھاپہ مارا۔ ٹیم نے سرکاری زمین پر قبضے سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ فیکٹری انتظامیہ نے چھاپہ مار ٹیم کو بتایا کہ شیخ روحیل اصغر نے اس اراضی کے حوالے سے پچیس جولائی تک حکم امتناعی حاصل کر رکھا ہے۔ شیخ روحیل اصغر کے نمائندوں نے اینٹی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پاک بحریہ مبارک ولیج کراچی منشیات سمگلنگ آپریشن قبضے

پاک بحریہ کا منشیات سمگلنگ کے خلاف کامیاب...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۷:۵۴ شام ۷:۵۴ شام

 کراچی (92 نیوز) پاک بحریہ نے مبارک ولیج کراچی میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن کر کے بری مقدار میں منشیات قبضے میں لے لیں۔   پاک بحریہ نے اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF) کے تعاون سے انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کر کے کراچی کے ساحلی علاقے مبارک ولیج میں سنہری پوائنٹ کے قریب 300 ملین روپے مالیت کی تقریباً 675 کلو گرام حشیش اور 4 کلو گرام ہیروئن قبضے میں لے لی۔ منشیات کو سمندری راستے کے ذریعے منتقل کیا جا رہا تھا۔ مزید کارروائی کے لئے پکڑی جانے والی منشیات کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مری پتریاٹہ کیبل کار رسہ پلی واقعہ ریسکیو آپریشن مکمل

مری ، پتریاٹہ کیبل کار کا رسہ پلی سے اترنے...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۸:۱۶ دن ۸:۱۶ دن

 مری (92 نیوز) مری میں پتریاٹہ کیبل کار کا رسہ پلی سے اترنے کے واقعے میں ریسکیو آپریشن کئی گھنٹوں بعد مکمل ہو گیا۔ تمام چھیانوے سیاحوں کو باحفاظت اتار لیا گیا۔ ریسکیو انتظامیہ کیساتھ پاک فوج بھی امدادی کاموں میں مصروف رہی۔ آئی ایس پی آر کےمطابق آرمی انجینئرز نے ریسکیو انتظامیہ کیساتھ ملکر کیبل ٹاورز کی مرمت کی۔ متاثرہ افراد کو کھانا اور پانی بھی فراہم کیا گیا۔ انتظامیہ نے واقعے کی انکوائری مکمل ہونے تک کیبل کار اور پنڈی پوائنٹ چیئرلفٹ بند کر دی۔ پتریاٹہ کیبل کار سے بحفاظت ریسکیو کئے گئے سیاحوں نے 92 نیوز سے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

آپریشن ردالفساد سکیورٹی فورسز مانسہرہ آپریشن آئی ایس پی آر

آپریشن ردالفساد کے تحت مانسہرہ میں 2 مطلو...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۷:۰۷ شام ۷:۰۷ شام

 راولپنڈی (92 نیوز) آپریشن ردالفساد کے تحت سکیورٹی فورسز نے مانسہرہ میں آپریشن کیا جس دوران 2 انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار کر لیئے گئے۔ آپریشن ردالفساد کے تحت انٹیلی جینس ایجنسیوں نے بڑی کامیابی حاصل کر لی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز اور پولیس نے مانسہرہ میں خفیہ اطلاعات پر کامیاب آپریشن کے دوران ہزارہ میں تخریبی سرگرمیوں میں ملوث 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد تین ساتھیوں سمیت گرفتارکر لیے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد پولیس اور فوجی قافلوں پر حملوں میں ملوث تھے۔ گرفتار دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور امام بارگاہ پر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اینٹی نار کوٹکس فورس اینٹی نارکوٹکس آپریشن پاک بحریہ حشیش آپریشن

پاک بحریہ کا اینٹی نارکوٹکس آپریشن ، دوہز...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۷:۱۹ شام ۷:۱۹ شام

 کراچی (92 نیوز) پاک بحریہ نے پسنی کے قریب سمندرمیں اینٹی نارکوٹکس آپریشن کے دوران تیس ملین ڈالرزسے زائد مالیت کی دوہزار کلو گرام حشیش قبضے میں لے لی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ نے یہ  آپریشن مستقل نگرانی، باہمی تعاون اورانٹیلی جنس کی بنیاد پر کیا۔ آپریشن کے دوران دوہزار کلو گرام حشیش قبضے میں لی گئی۔ حشیش کی مالیت تیس ملین ڈالرز ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مزید کارروائی کے لئے حشیش اینٹی نار کوٹکس فورس کے حوالے کر دی ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ پاک بحریہ اپنی قومی ذمہ داریوں کو پورا کرنے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ڈیرہ

ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹریفک کا مسئلہ گھمبی...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۹:۱۳ دن ۹:۱۳ دن

 ڈیرہ اسماعیل خان (92 نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں بڑھتی ہوئی آبادی کے ساتھ ساتھ ٹریفک کا مسئلہ بھی گھمبیر صورت اختیار کر چکا ہے۔ خیبر پختونخواہ کا دوسرا بڑا ضلع ڈیرہ اسماعیل خان بے ہنگم ٹریفک کی زد میں ہے۔ آپر یشن راہ نجات اور آپریشن ضرب عضب کے بعد ہزاروں کی تعداد میں جنوبی اور شمالی وزیرستان کے قبائلی ڈیرہ اسماعیل خان میں آباد ہوئے جس سے دیگر مسائل کے ساتھ ساتھ ٹریفک کا مسئلہ بھی پیدا ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق شہر کی سڑکوں پر چار ہزار رکشوں کی گنجائش ہے جبکہ  48 ہزار سے زائد رکشے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

آپریشن

کراچی ، ہل پارک میں کے ایم سی انتظامیہ کا ...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۳:۵۶ شام ۳:۵۶ شام

 کراچی (92 نیوز) کراچی کے ہل پارک میں کے ایم سی انتظامیہ نے آپریشن کے دوران قائم غیرقانونی تعمیرات کو گرا دیا۔ پارک میں قائم منی گالف کلب کے سوئمنگ پول، ٹک شاپ، ہوٹل اور شادی لان سمیت دیگرغیرقانونی تعمیرت چند گھنٹوں میں ملبے کا ڈھیر بنا دی گئیں۔ پھرباری آئی سی پی ایل سی کے دفتر کی۔ مشینری بھی پہنچی اور ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ بشیرصدیقی بھی اور کہا کہ کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے اور سی پی ایل سی کے دفتر کو بھی گرایا جائے گا۔ تاہم سی پی ایل سی کے سابق چیف جمیل یوسف نے مداخلت … Read More

تازہ ترین ویڈیوز