Tag Archives: آغاز

پاکستان کریٹیو ماﺅنٹیسوری، ڈویژنل ٹیبل ٹینس، چیمپئن شپ ،آغاز،ایبٹ آباد، 92 نیوز

پاکستان کریٹیو ماﺅنٹیسوری ڈویژنل ٹیبل ٹ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۳:۱۰ شام ۳:۱۰ شام

ایبٹ آباد (92نیوز ) پاکستان کریٹیو ماﺅنٹیسوری ڈویژنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا ایبٹ آباد میں آغاز ہوگیا۔ سٹی سپورٹس کمپلیکس ایبٹ آباد میں کھیلی جارہی چیمپئن شپ کے پہلے روز بوائز مقابلوں میں جی ایچ ایس نمبر تین کے ہنزلہ نے ماڈرن ایچ کے انیس کو سٹریٹ سیٹس میں 2-0 سے پچھاڑ دیا۔ ماڈرن ایج کے طلال نے اقراء اکیڈمی کے سعد کو 2-1 سے مات دی، ماڈرن ایج کے احمد نے ماڈرن ایچ ہی کے خانزی کو شکست دی۔ ادھر دوسری جانب گرلز مقابلوں میں جی جی سی نواں شہر کی ثمرین نے جی جی ایچ ایس نمبر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

دبئی ، گیٹِکس نمائش ، آغاز ،92 نیوز

دبئی میں41 ویں گیٹِکس نمائش کا آغاز ہوگیا

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۳:۲۹ شام ۳:۲۹ شام

دبئی (92 نیوز) دبئی کے ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں 41 ویں گیٹِکس نمائش کا آغاز ہوگیا، جس میں دنیا بھر سے 45 سو کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔ لوگوں کی بڑی تعداد جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس مصنوعات کو دیکھنے کیلئے نمائش کا رخ کر رہی ہے۔ گیٹِکس نمائش میں کوئی فلائنگ بائیک کی ٹرائی لیتے دکھائی دیتا ہے، تو وہیں ورچوئل ریئلٹی گیمز کے دیوانے بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ اس بار ایونٹ میں فائیو جی کی خوب دھوم مچی نظر آرہی ہے جس کی وجہ سے آرٹیفیشل ٹیکنالوجی کو مزید وسعت مل رہی ہے۔ نمائش کے منتظمین … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اپوزیشن ، آزادی مارچ ، پنجاب حکومت ، ردعمل ، 24 اکتوبر ، کریک ڈاؤن ، آغاز

اپوزیشن کے آزادی مارچ پر پنجاب حکومت 24 اک...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۷:۴۶ شام ۷:۴۶ شام

 لاہور (92 نیوز) اپوزیشن کے آزادی مارچ پر پنجاب حکومت نے سخت ردعمل دینے کا فیصلہ کر لیا۔ 24 اکتوبر سے کریک ڈاؤن کا آغاز کیا جائے گا۔ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے بعد پنجاب حکومت نے بھی آزادی مارچ پر سخت رد عمل دینے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب 24 اکتوبر سے آزادی مارچ کو روکنے کے لیے کریک ڈاؤن کا آغاز کرے گی جس کے بعد  پنجاب میں بڑے پیمانے پر اپوزیشن رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے ۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ آزادی مارچ کی حمایت کرنے والی جماعتوں کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

چین ، ملٹری ورلڈ گیمز 2019 ، آغاز

چین میں ملٹری ورلڈ گیمز 2019 کا آغاز ہو گیا

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۳:۵۵ شام ۳:۵۵ شام

 بیجنگ (92 نیوز) چین میں ملٹری ورلڈ گیمز 2019 کا آغاز ہو گیا۔ چینی صدر شی جن پنگ نے باقاعدہ افتتاح کیا۔ ہر چار سال بعد ہونے والے مقابلوں کی ساتویں کڑی کیلئے چینی شہر وہان کا انتخاب کیا گیا۔ ورلڈ گیمز میں 109 ممالک کے 10 ہزار کھلاڑی شریک ہیں جو 27 کھیلوں کے 329 مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ افتتاحی تقریب میں چینی صدر سمیت کئی اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر 42 ممالک کے وزرائے دفاع اور فوجی کمانڈرز کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ 10 دن تک جاری … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سعودی عرب ، " موسم ریاض " ، تقریبات ، آغاز ، آتش بازی

سعودی عرب میں ” موسم ریاض ” تقریبات ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۳:۵۱ شام ۳:۵۱ شام

 ریاض (92 نیوز) سعودی عرب میں ” موسم ریاض ” تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ آتش بازی کے شاندار مظاہرے سے آسمان رنگ و نور سے نہا گیا۔ ہزاروں ملکی و غیر ملکی افراد نے نظارے کئے۔ موسم ریاض کے حوالے سے ڈیڑھ ماہ جاری رہنے والی تقریبات کا آغاز ہو گیا۔ اس موقع پر میوزیکل کنسرٹ، ثقافتی شوز منعقد کیے جائیں گے اور غیر ملکی ثقافتی شوز کا اہتمام بھی کیا جائے گا ۔ ریاض میں منعقد ہونے والی افتتاحی تقریب میں لاکھوں ملکی و غیر ملکی افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ ، 976 ویں ، عرس ، تین روزہ ، تقریبات ، آغاز

حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے 976 ویں عر...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۲:۲۷ شام ۲:۲۷ شام

لاہور (92 نیوز) حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے 976 ویں عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز ہو گیا۔ رسم چادر پوشی کی تقریب میں صوبائی وزرا کی شرکت ہوئی۔ برصغیر پاک وہند کی معروف روحانی شخصیت علی بن عثمان الہجویری المعروف داتا صاحب کے 976 ویں تین روزہ عرس کا باضابطہ افتتاح صوبائی وزیر  ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے مزار پرانوار پر رسم چادرپوشی سے کیا  جبکہ اس موقع پر دودھ کی سبیل کا افتتاح بھی کر دیا۔ اس موقع پر 500 سے زائد مشائخ سجادگان اکابر علماء، مذہبی اسکالرز ، قرا نعت خوان حضرات کو مدعو … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سرگودھا، نیشنل انٹر ڈویژن، باسکٹ بال چیمپئن شپ ، آغاز، 92 نیوز

سرگودھا میں نیشنل انٹر ڈویژن باسکٹ بال چی...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۷:۴۹ دن ۷:۴۹ دن

سرگودھا (92 نیوز) نیشنل انٹر ڈویژن باسکٹ بال چیمپئن شپ کا آغاز سرگودھا میں ہو گیا، افتتاحی میچ میں لاہور نے ہزارہ ڈویژن کی ٹیم کو شکست دیدی۔ نیشنل انٹر ڈویڑن باسکٹ بال چیمپئن شپ میں سرگودھا کے علاوہ فیصل آباد، لاہور، ہزارہ، اسلام آباد، ملتان سمیت دیگر ڈویژنز کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ اسپورٹس جمنیزیم میں کھیلے جانے والے افتتاحی میچ میں لاہور نے ہزارہ ڈویژن کی ٹیم کو ہرادیا، اس موقع پر کھلاڑیوں کا جوش دیدنی تھا، کھلاڑی ایک دوسرے پر سبقت لیجانے کے لیے جی جان سے محنت کرتے نظر آئے۔کھلاڑیوںنے ملکی اور غیر ملکی سطح … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پاک سری لنکا سیریز ، ٹکٹوں کی فروخت، آغاز، قیمت، کراچی،92نیوز

پاک سری لنکا سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت ک...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۶:۳۴ دن ۶:۳۴ دن

کراچی (92 نیوز) پاک سری لنکا سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا ،ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ شروع ہوگئی، کراچی میں ہونے والے ایک روزہ میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمت 500 سے 3000 روپے تک مقرر کی گئی ہے۔ لاہور میں ہونے والے ٹی ٹونٹی میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمت 500 سے 5000 روپے تک مقررجبکہ کراچی میں اقبال قاسم، نسیم الغنی، وسیم باری، محمد برادرز اور انتخاب عالم انکلوژرز کا ٹکٹ 500 روپے میں مل دستیاب ہے۔ آصف اقبال، وقار حسن اور ماجد خان انکلوژرز کے ٹکٹ 1000 روپے میں جبکہ قائد، وسیم اکرم، … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

شنگھائی تعاون تنظیم ، تحت ، فوجی ، مشقوں "تسنتر، مرکز 2019ء" ، روس ، آغاز

شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت فوجی مشقوں “...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۴:۴۶ شام ۴:۴۶ شام

 راولپنڈی (92 نیوز) شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت فوجی مشقوں “تسنتر، مرکز 2019ء” کا روس میں آغاز ہو گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایک ہفتے پر محیط فوجی مشقیں، “تسنتر، مرکز 2019،  روس کے علاقے دونگز میں منعقد ہو رہی ہیں۔ ان مشقوں میں پاکستان سمیت شنگھائی تعاون تنظیم کے دیگر رکن ممالک بھی حصہ لے رہے ہیں۔ پاکستان سمیت تمام رکن ممالک کے اعلی فوجی حکام نے مشقوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ۔ ان مشقوں کا مقصد بین الاقوامی دہشتگردی کا موثر خاتمہ ہے۔ مشقوں کا محور شریک افواج کی دہشتگردی کیخلاف تیاری، علاقائی سلامتی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ڈومیسٹک ٹورنامنٹ،قائد اعظم ٹرافی ،نئے قوانین،آغاز،لاہور،92 نیوز

ڈومیسٹک ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی کا نئے ق...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۲:۵۱ شام ۲:۵۱ شام

لاہور (92 نیوز) ملک کے سب سے بڑا ڈومیسٹک ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی کا نئے قوانین کےساتھ آغاز ہوگیا، ایونٹ میں پہلی بار نوٹاس کا قانون لاگو کیا گیا ہے، ٹورنامنٹ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ان ا یکشن ہیں۔ پہلے مرحلے میں قذافی سٹیڈیم لاہور میں سائوتھ پنجاب اور سنٹرل پنجاب کی ٹیمیں مد مقابل ہیں،کھلاڑیوں نے میچ سے قبل لیجنڈری کرکٹر عبدالقادر کو خراج عقیدت پیش کیا، مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی، چیئرمین پی سی بی احسان مانی بھی موجود تھے،کرکٹرز بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر مقابلوں میں شریک ہیں۔ کراچی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

چوبیسویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن گالف چ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۷:۴۶ شام ۷:۴۶ شام

 کراچی (92 نیوز) چو بیسویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ 2019 کا انعقاد 27 اگست سے 01 ستمبر تک کراچی گالف کلب میں کیا جا رہا ہے۔ چیمپئن شپ کے آغاز کا اعلان پیٹرن پی این گالف (ساﺅتھ) ، کموڈور محمد سلیم کی جانب سے ایک میڈیا بریف کے دوران کیا گیا جس کا انعقاد آج کراچی گالف کلب میں ہوا۔ کمانڈر کراچی، وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ کا پہلا ایڈیشن 1995 میں متعارف کروایا گیا۔ اس چیمپئن شپ کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

یوم آزادی 73واں یوم آزادی دن آغاز توپوں

73واں یوم آزادی، دن کا آغاز توپوں کی سلامی ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۰ شام ۱۲:۳۰ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں73 ویں یوم آزادی کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ دن کے آغاز پر وفاقی اور صوبائی دارالحکومت میں توپوں کی سلامی دی گئی اور ملکی ترقی و سلامتی کے لئے دعائیں کی گئیں۔ وفاقی دارالحکومت میں  اکتیس توپوں کی سلامی دی گئی۔ پاک فوج کے جوانوں کی جانب سے نعرہ تکبیر  اللہ اکبر کے  نعرے لگائے گئے۔ صوبائی دارالحکومت  لاہور میں بھی اکیس توپوں کی سلامی دی گئی ۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔ کراچی میں پاک بحریہ  کے سینیٹر پی این ایس … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ملکی سطح بے نامی کاروبار چھاپوں آغاز

ملکی سطح پر بے نامی کاروبار کرنیوالوں کیخ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۴ شام ۱۲:۰۴ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) پہلی بار ملکی سطح پر بے نامی کاروبار کرنیوالوں کیخلاف چھاپوں کا آغاز ہو گیا۔ ایس ای سی پی افسران کو چھاپے مارنے اور ریکارڈ قبضے میں لینے کا اختیار مل گیا۔ ایس ای سی پی کے ایکٹ 1997 کے سیکشن کے 31 کے تحت ایس ای سی پی افسران کو چھاپے مارنے کا اختیار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ ایس ای سی پی افسران ٹھوس شواہد پر دیوار، کھڑکی اور گاڑی کے شیشے بھی توڑ سکیں گے۔ دستاویزات، لیپ ٹاپ، موبائل فون، دیگر متعلقہ سامان قبضے میں لینے کا بھی اختیار حاصل ہو … Read More

تازہ ترین ویڈیوز