Tag Archives: آرامکو حملے

سعودی ولی عہد ، برطانوی وزیراعظم ،ٹیلیفونک رابطہ،آرامکو حملے، مذمت، ریاض،92 نیوز

سعودی ولی عہد اور برطانوی وزیراعظم کا ٹیل...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۷:۳۶ دن ۷:۳۶ دن

ریاض (92 نیوز) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا،برطانوی وزیراعظم کی جانب سے سعودی آرامکو کی تنصیبات پر حملے کی شدید مذمت کی گئی۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ سعودی حکومت کے ساتھ کھڑا ہے، دہشت گردی کے ایسے واقعات کی عالمی سطح پر مذمت ہونی چاہیے ۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اس موقع پر کہا کہ ایسے تمام واقعات عالمی امن اور معیشت کے لئے بڑا خطرہ ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز

آرامکو حملے،صورتحال ،نمٹنے ،صلاحیت ،شاہ سلمان،ریاض،92نیوز

آرامکو حملے، صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت ر...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۴:۲۹ دن ۴:۲۹ دن

ریاض (92 نیوز) سعودی فرمانروا شاہ سلمان ،کہتے ہیں حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ آرامکو کو نشانہ بنانے کا مقصد عالمی معیشت کو نشانہ بنانا ہے۔ شاہ سلمان نے کابینہ کےاجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ سعودی عرب آئل تنصیبات اور علاقے کا بھرپور دفاع کرے گا، تنصیبات پر حملے سے عالمی امن کے لئے خطرات پیدا ہوگئے ہیں۔ ادھر سعودی کابینہ کا کہنا ہے کہ حملے سے عالمی امن کے لئے خطرات پیدا ہوگئے، عالمی برادری ایسے حملے رکوانے کے لئے موثر اقدامات کرے۔

تازہ ترین ویڈیوز

آرامکو حملے، ایران ملوث ،امریکا کا الزام،ریاض ،92 نیوز

آرامکو حملوں میں ایران ملوث ہے، امریکا کا...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۹:۴۲ شام ۹:۴۲ شام

ریاض (92 نیوز) آرامکو حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ پر کشیدگی کے سیاہ بادلوں نے ڈیرے ڈال دئیے، جنگ کے خطرات بڑھنے لگے ہیں۔ امریکا نے آرمکو پر حملوں کا الزام ایران پر عائد کردیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کے پاس سعودی تیل تنصیبات پر حملے میں ایران کے ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں، جن میں کچھ سیٹلائٹ تصاویر اور خفیہ معلومات شامل ہیں۔ بی بی سی کے مطابق امریکی حکام نے بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ ان حملوں کی سمت اور حد دیکھنے کے بعد ان کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز