Tag Archives: آئی ایم ایف

پاکستان کو قرضے کیلئے پیشگی شرائط پر عملدرآمد کرنا ہوگا، آئی ایم ایف

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 6 ارب 20 کروڑ ڈ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۲ دن ۱۲:۰۲ دن

 واشنگٹن (92 نیوز) آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 6 ارب 20 کروڑ ڈالر کے پیکیج کی منظوری دیدی۔ پیکیج کی منظوری آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں دی گئی۔  پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین قرض کا معاہدہ تین سال کیلیے ہے ۔ قرض سے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گے ۔  بین الاقوامی فنانس ادارے موافقانہ برتاؤ کریں گے ۔ امپورٹ بل پر دباؤ کم جبکہ قرضوں کے سود کی ادائیگی آسان ہو جائے گی ۔ حکومت نے بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافے کی ‏آئی ایم ایف کی شرط پوری کی ۔ ایگزیکٹو بورڈ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اپوزیشن جماعتیں حکومت کیخلاف اپنے بچوں کیلئے اکٹھےہونے جا رہی ہیں ، فردوس ‏عاشق اعوان ‏

اپوزیشن جماعتیں حکومت کیخلاف اپنے بچوں ک...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۸ شام ۱۱:۵۸ شام

لاہور ( 92 نیوز ) معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں  حکومت کے خلاف اپنے بچوں کے لیے اکٹھے ہونے جارہی ہیں، انہیں منہ کی کھانا پڑے گی۔  آئی ایم ایف ایک کڑوی گولی ہے ،جس کا مستقبل میں فائدہ ہوگا۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے لاہور ریلوے اسٹیشن کے قریب قائم پناہ گاہ کا دورہ کیا  ،  انہوں  نے پناہ گاہ میں موجود افراد کے ساتھ روزہ بھی افطار کیا ۔ میڈیا سے گفتگو میں معاون خصوصی نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا اپوزیشن نے قوم کو قرضوں کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

شہبازشریف واپس نہیں آئیں گے ،مگر ہم کھینچ لائیں گے ، فواد چودھری ‏

شہبازشریف واپس نہیں آئیں گے ،مگر ہم کھین...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۳:۴۱ شام ۳:۴۱ شام

لاہور ( 92 نیوز) وفاق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے دعویٰ  کیا کہ شہباز شریف منتیں کرکے باہر گئے ہیں ۔ ، ان کی حرکتوں سے لگتا نہیں کہ وہ واپس آئیں گے مگر ہم کھینچ لائیں گے ۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ آئی ایم ایف سے واضح کردیا یہاں تک پچھلی حکومتوں کے کرتوتوں سے پہنچے ہیں ۔ فواد چودھری نے کہا کہ حکومت کو بھی احساس ہے کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ، جب باہر سے اتنے قرضے لئے ہوں تو پھر ادا تو … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وفاقی حکومت عالمی دباؤ کے سامنے جھک گئی ، بلاول بھٹو

وفاقی حکومت عالمی دباؤ کے سامنے جھک گئی ، ...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۷ شام ۱۰:۳۷ شام

اسلام آباد (92 نیوز)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے  حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران وفاقی حکومت عالمی دباؤ کے سامنے جھک گئی ہے ۔ آئی ایم ایف کا بیل آؤٹ پیکیج معیشت کو مشکلات سے نکال پائے گا یا نہیں، وفاقی حکومت اپوزیشن کے نشانے پر ضرور آگئی،بلاول بھٹو نے کہا حکمرانوں کی کمزوری کی وجہ سے عوام مہنگے گیس کے بل پھر رہے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا جس نے ملک آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا اسے کیسے وزیراعظم مان لیں،جو عوام کے ساتھ جھوٹ بولے اسے کیسے وزیراعظم مان لیں۔ احسن … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

آئی ایم ایف، پاکستان، مطالبات ، بیل آوٹ پیکیج ،اتفاق

آئی ایم ایف نےپاکستان کے6 بڑے مطالبات رد ک...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۱ شام ۱۰:۳۱ شام

اسلام آباد (92 نیوز) آئی ایم ایف نے پاکستان کے چھ بڑے مطالبات رد کردیئے جبکہ معاہدے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کا بیل آوٹ پیکیج تیار ہو گیا۔ معاہدے کے حتمی ڈرافٹ کی تیاری کا عمل بھی شروع ہو گیا۔ آئی ایم ایف نے اپنی شرائط منوا لیں اور پاکستان کے چھ مطالبات مسترد کردیئے۔ وزیراعظم حتمی منظوری دیں گے۔ آئی ایم ایف نے اداروں کی نجکاری پرملازمین کیلئے عبوری فنڈ کا مطالبہ نہیں مانا اور قرضوں پر شرح سود کم کرنے کی درخواست رد کردی۔ آئی ایم ایف تنخواہوں پر ٹیکس میں اضافہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیر خزانہ اسد عمر آئی ایم ایف ایسوسی ایشن آف چارٹڈ اکاونٹنٹس پاکستانی مصنوعات ڈیوٹیز

آئی ایم ایف سے مذاکرات تکمیلی مرحلے میں ہ...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۶:۳۴ شام ۶:۳۴ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا آئی ایم ایف سے مذاکرات تکمیلی مرحلے میں ہیں۔  وزیر خزانہ اسد عمر نے اسلام آباد میں ایسوسی ایشن آف چارٹڈ اکاونٹنٹس کی تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پاکستانی مصنوعات پر ڈیوٹیز لگا کر احمقانہ فیصلہ کیا ہے۔ پاکستانی مصنوعات کو اس سے کوئی نقصان نہیں ہو گا بلکہ اس سے بھارت کا ہی نقصان ہو گا۔ ایک سوال کے جواب میں اسد عمر نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔ پچھلے ہفتے بھی بات چیت ہوئی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

آئی ایم ایف کے پاس تب جائیں گے جب شرائط عو...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۸:۱۹ شام ۸:۱۹ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا آئی ایم ایف کے پاس تب جائیں گے جب شرائط معیشت اور عوام کے لئے بہتر ہونگی۔ جو خطرے کی گھنٹی بج رہی تھی وہ رک گئی ۔ وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں بڑی خوشخبری سنائی اور بولے کہ حالات بہتری کی طرف گامزن ہیں ۔اگلے دوہفتوں کے دوران مزید بہتر ہو جائیں گے۔ اسد عمر نے کہا کہ جب حکومت سنبھالی تو حالات بہت برے تھے ۔ اُنیس ارب ڈالر  کے مجموعی خسارے کی مثال نہیں ملتی۔ ہمارے اقدامات کی وجہ سے تبدیلی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیر خزانہ اسد عمر عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف اینکر پرسنز برآمدات وترسیلات زر تجارتی خسارے فنڈز

جیسے ہی اچھا پروگرام فائنل ہو گا آئی ایم ا...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۹:۱۴ شام ۹:۱۴ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا عالمی مالیاتی فنڈ سے مسلسل مذاکرات جاری ہیں۔ آئی ایم ایف کی سخت شرائط ناقابل قبول ہیں۔ جیسے ہی اچھا پروگرام فائنل ہو گا ، آئی ایم ایف سے معاہدہ کر لیں گے۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے اسلام آباد میں اینکر پرسنز سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ منی بجٹ ٹیکس محصولات کے لیے نہیں لگایا جارہا۔ منی بجٹ سے صرف دس فیصد ٹیکس آمدن بڑھے گی۔ بجٹ میں 90 فیصد اقدامات کاروباری آسانیاں پیدا کرنے کے لیے ہیں ۔ اسد عمر نے کہا کہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ختم نبوت کے حلف میں تبدیلی سوچی سمجھی ساز...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۷ ۱:۴۸ شام ۱:۴۸ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ختم نبوت کے حلف نامے میں تبدیلی سوچی سمجھی سازش تھی ۔ سڑکوں پر آنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ ملک شدید معاشی بحران سے چو چار ہونے والا ہے ۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ ایل این جی معاہدے میں کرپشن کے ثبوت قومی اسمبلی میں پیش کروں گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ نااہل پارٹی ملک کو فوج اور عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنانے کی طرف لے جا رہی ہے۔ ایل این جی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز