Tag Archives: آئی ایس پی آر

ترک وفد،کل،مظفرآباد، دورہ، آئی ایس پی آر ،اسلام آباد،92 نیوز

ترک وفد کل مظفرآباد کا دورہ کرے گا، آئی ای...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۷:۵۴ شام ۷:۵۴ شام

اسلام آباد (92 نیوز) آئی ایس پی آر کے مطابق ترک وفد کل مظفرآباد کا دورہ کرے گا، ترک میڈیا کا وفد دورے کے دوران لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزیوں سے متعلق آگاہی حاصل کرے گا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ترک صحافی مقامی آبادی اوربھارتی فائرنگ سے متاثرین کیساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ ترک صحافی 18 ستمبر کو چکوٹھی بھی جائیں گے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے ترک وفد کو فروری میں پاکستان، بھارت کشیدگی پر بریفنگ دی گئی ، ایل او سی، ورکنگ بائونڈری کی صورتحال، مقبوضہ جموں و … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

آئی ایس پی آر میں یوم دفاع و شہدا کے حوالے ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۴:۰۸ شام ۴:۰۸ شام

 راولپنڈی (92 نیوز) آئی ایس پی آر میں یوم دفاع و شہدا کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے سول و فوجی حکام نے شرکت کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا گزشتہ سال ہر شہید کے گھر جانے کا پروگرام شروع کیا جو جاری رکھا جائیگا۔ ”کشمیر بنے گا پاکستان“  تقریبات کا حصہ ہوگا۔ عوام شہیدوں کے لواحقین سے ملیں، ان کا شکریہ ادا کریں۔ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا گلی گلی ،محلے محلے شہیدوں کی تصاویر آویزاں کی جائیں، … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ افغان سفیر شکراللہ عاطف مشل ملاقات آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سف...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۵:۵۰ شام ۵:۵۰ شام

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیر شکراللہ عاطف مشل کی ملاقات ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور بھی زیر غور آئے۔ قبل ازیں امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی تھی اور افغان مفاہمتی عمل کی کامیابی پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں نے طے شدہ مشترکہ مقاصد کیلئے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بھارت وادی نیلم کلسٹر ٹوائے بم سویلین آبادی ٹارگٹ آئی ایس پی آر

بھارت کا وادی نیلم میں کلسٹر ٹوائے بم سے س...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۲:۱۴ شام ۲:۱۴ شام

راولپنڈی (92 نیوز) بھارت نے وادی نیلم میں کلسٹر ٹوائے بم سے سویلین آبادی پر حملہ کیا جس سے 2 شہری شہید ہو گئے۔ دوغلے بھارت کی دوغلی پالیسی بے نقاب ہو گئی۔ جنیوا کنونشن کے تحت اپنے دہشت گرد کلبھوشن کی رہائی کی عالمی عدالت میں دہائی دیتا رہا اور آزاد کشمیر میں سویلین آبادی  پر کلسٹر ٹوائے بم مار کر اسی جینوا کنونشن کے قوانین کو ہوا میں اڑا دیا۔ کشمیر پر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش بھارت کو ہضم نہیں ہورہی۔ بھارتی حکومت کو پاکستان کی جانب سے امن کے قیام کی کوششوں اور امریکہ سمیت پوری … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

آرمی چیف آئی ایس پی آر انٹرن شپ نوجوانوں ملاقات

آرمی چیف کی آئی ایس پی آر میں انٹرن شپ کرن...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۸:۳۹ شام ۸:۳۹ شام

 راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس پی آر میں انٹرن شپ کرنے والے نوجوانوں سے ملاقات کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات میں نوجوانوں سے گفتگو کی۔ آرمی چیف نے کہا پاکستان ہونہار، باصلاحیت نوجوانوں سے مالا مال ہے۔ امید ہے نوجوان ملک کو ترقی و خوشحالی کی حقیقی منزل تک لیجانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے نوجوانوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بھارتی فوج کنٹرول لائن سیز فائر خلاف ورزی آئی ایس پی آر فائرنگ حوالدار منظور عباسی شہید

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلا اشتعال ف...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۲ شام ۱۲:۰۲ شام

 راولپنڈی (92 نیوز) بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار منظور عباسی شہید جبکہ 2 بچیوں اور خاتون سمیت 4 شہری زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے علاقوں بٹل، ستوال، کھنجر، نکیال، جندروٹ سیکٹر پر بلا اشتعال گولہ باری کی گئی۔ بھارتی فواج نے شہری آبادی پر مارٹر گولے اور راکٹ فائر کیے۔ بھارتی افواج کی بلا اشتعال گولہ باری کے باعث پاک فوج کے حوالدار منظور عباسی شہید ہو گئے۔ بھارتی فواج … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

چھمب سیکٹر، شہید، بہادر سپوت، فوجی اعزاز، سپرد خاک

کنٹرول لائن کے قریب دھماکے سے پانچ فوجی ج...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۶:۲۰ شام ۶:۲۰ شام

راولپنڈی (92 نیوز) پاک فوج کے مزید پانچ جوان وطن پر قربان ہو گئے۔ کنٹرول لائن کے قریب دھماکے سے پانچ فوجی جوان شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔ شہید ہونے والے فوجی جوانوں میں صوبیدار میجر محمد صادق، سپاہی محمد طیب، زوہیب، قاسم اور شیر زمان شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر نے واقعے کو بھارت کی ریاستی دہشت گردی قرار دے دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید صوبیدار محمد صادق کا تعلق گاوں بانڈی ضلع نیلم آزاد کشمیر سے ہے۔ شہید صوبیدار نے اپنے سوگواران میں 3 بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔ شہید سپاہی محمد … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی قومی معیشت سیمینار انعقاد آئی ایس پی آر مشکلات آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

ملک کو مشکل معاشی صورتحال کا سامنا ہے، سب ...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱:۵۱ شام ۱:۵۱ شام

 راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ملک کو مشکل معاشی صورتحال کا سامنا ہے۔ ہم سب کو اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی ضرورت ہے۔ وقت آگیا ہے ہم کو ایک قوم بن کر سوچنا ہوگا۔ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں قومی معیشت پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شرکا نے درپیش مشکلات اور قابو پانے کیلئے حکمت عملی پر غور کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیمینار میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا حکومت مستقبل … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کانگو امن مشن ‏ نائیک نعیم رضا ‏ اقوام متحدہ میڈل ‏ راولپنڈی ‏ ‏92 نیوز آئی ایس پی آر ‏ جنوری2018‏ اقوام متحدہ قافلےپرحملے

کانگو امن مشن میں شہید ہونیوالے نائیک نعی...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۸:۱۶ شام ۸:۱۶ شام

راولپنڈی ( 92 نیوز) کانگو امن مشن میں شہید ہونیوالے نائیک نعیم رضا کیلئے اقوام متحدہ میڈل دیا گیا۔ ،آئی ایس پی آر کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نےشہید نائیک نعیم رضا  کیلئے یواین ایوارڈ دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نائیک نعیم رضا شہید نے کانگو میں قیام امن کیلئےاپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، نعیم جنوری2018میں اقوام متحدہ قافلےپرحملےمیں شہید ہوئے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق اقوام متحدہ میڈل امن خدمات کی انجام دہی میں عظیم قربانی پر دیا جاتا ہے ، عالمی امن واستحکام کیلئےپاکستان کے156سپوت جام شہادت نوش کرچکے ہیں ۔

تازہ ترین ویڈیوز

آپریشن ردالفساد سکیورٹی فورسز مانسہرہ آپریشن آئی ایس پی آر

آپریشن ردالفساد کے تحت مانسہرہ میں 2 مطلو...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۷:۰۷ شام ۷:۰۷ شام

 راولپنڈی (92 نیوز) آپریشن ردالفساد کے تحت سکیورٹی فورسز نے مانسہرہ میں آپریشن کیا جس دوران 2 انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار کر لیئے گئے۔ آپریشن ردالفساد کے تحت انٹیلی جینس ایجنسیوں نے بڑی کامیابی حاصل کر لی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز اور پولیس نے مانسہرہ میں خفیہ اطلاعات پر کامیاب آپریشن کے دوران ہزارہ میں تخریبی سرگرمیوں میں ملوث 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد تین ساتھیوں سمیت گرفتارکر لیے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد پولیس اور فوجی قافلوں پر حملوں میں ملوث تھے۔ گرفتار دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور امام بارگاہ پر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر آئی ایس پی آر

آرمی چیف سے سعودی وزیر مملکت برائے امور ...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۴ شام ۱۱:۱۴ شام

 راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر کی ملاقات ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورتحال سمیت باہمی دلچپسی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ معزز مہمان نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے سعودی عرب کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔ آرمی چیف نے بہت ہی مشکل حالات میں امن کوششوں پر شکریہ ادا کرتے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

جرمنی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل ایبریارڈ زورن جی ایچ کیو پاک آرمی آئی ایس پی آر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

جرمنی کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل ایبریارڈ ...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۶:۲۳ شام ۶:۲۳ شام

 راولپنڈٰی (92 نیوز) جرمنی کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل ایبریارڈ زورن کی جی ایچ کیو آمد ہوئی۔ جرمن چیف آف جنرل سٹاف کی آمد پر پاک آرمی کے چاق و چوبند دستے نے اعزازی گارڈ پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمن چیف آف ڈیفنس سٹاف کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دفاع اور سکیورٹی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستان، بھارت کشیدگی سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال بھی زیر غور آئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ایبریارڈ نے علاقائی امن … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پاک بحریہ فضائیہ زمینی برتری آئی ایس پی آر ٹارگٹ پاک فوج

پاک بحریہ سمندری سرحدوں کے دفاع کیلئے چوک...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۹:۲۹ شام ۹:۲۹ شام

راولپنڈی (92 نیوز) فضائیہ اور زمینی برتری کے بعد بحری راستے پر بھی پاکستان کی مکمل گرفت ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا پاکستان نیوی بحری سرحدوں کے دفاع کےلیے ہر وقت چوکس ہے۔ دوسری طرف بھارتی فورسز نے تتہ پانی سیکٹر میں شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے گاؤں درہ شیر خان کا رہائشی شرافت زخمی ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھی دشمن کو منہ توڑ جواب دیا اور بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے سے صورتحال قدر پرسکون ہے۔ آئی ایس … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

آئی ایس پی آر لائن آف کنٹرول پاک فوج فائرنگ نیزہ پیر، جندروٹ باغسرسیکٹر

لائن آف کنٹرول پر اس وقت صورتحال قدرے بہت...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۲:۱۱ شام ۲:۱۱ شام

 راولپنڈی (92 نیوز) آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر اس وقت صورتحال قدرے بہتر ہے۔ پاک فوج نے مشرقی سرحدوں کی تازہ ترین صورتحال بتا دی۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی فوج نے یکم اور 2 مارچ کی درمیانی شب مختلف سرحدی مقامات پر فائرنگ کی۔ بھارت نے رات کو نیزہ پیر، جندروٹ اور باغسرسیکٹر پر وقفے وقفے سے گولہ باری کی۔ پاک فوج کے جوانوں نے دشمن کی گولہ باری اور فائرنگ کا بھرپور انداز سے جواب دیا۔ پاک فوج کی جانب سے بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کا جواب … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

آئی ایس پی آر کمانڈر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر بلال اکبر

کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال ا...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۶:۵۱ شام ۶:۵۱ شام

 راولپنڈی (92 نیوز) کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے کنٹرول لائن کا دورہ کیا۔ لائن آف کنٹرول پر مسلسل بھارتی اشتعال انگیزیاں اور شہری آبادی پر فائرنگ کے بڑھتے واقعات پر پاک فوج کا منہ توڑ جواب بھی جاری ہے۔ کور کمانڈر راولپنڈی لائن آف کنٹرول پہنچ گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے کنٹرول لائن پر نکرون اور شاہ کوٹ سیکٹرز کا دورہ کیا۔ افسران اور جوانوں سے ملاقات میں موثر نگرانی اور بلند عزم وحوصلہ کو سراہا۔ لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے کسی بھی مہم جوئی کیخلاف بھرپور … Read More

تازہ ترین ویڈیوز