آئی ایس پی آر

February 24, 2021
چار خواتین سماجی کارکنوں کے قتل میں ملوث دہشت گرد مارا گیا
راولپنڈی (92 نیوز) سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں چار خواتین سماجی کارکنوں کے قتل میں ملوث دہشتگرد کمانڈر حسن عرف سجنا ہلاک ہو گیا۔

February 21, 2021
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، حوالدار شہزاد رضا شہید، 2 دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی (92 نیوز) سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے۔ دہشتگردوں کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار شہزاد رضا جام شہادت نوش کر گئے۔

February 15, 2021
پاک فوج کا چولستان میں 3 سے 15 فروری تک مفت طبی کیمپ کا انعقاد
راولپنڈی (92 نیوز) پاک فوج کی جانب سے چولستان میں 3 سے 15 فروری تک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق امراض چشم کے مفت آپریشنز بھی کیے گئے۔

February 14, 2021
تھر کے ریگستان میں جدار الحدید مشقیں جاری
راولپنڈی (92 نیوز) قومی دفاع کی سیسہ پلائی ہوئی دیوار، تھر کے ریگستان میں جدار الحدید مشقیں جاری ہیں۔

February 11, 2021
جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا اجلاس، ملکی مجموعی علاقائی تذویراتی صورتحال کا جائزہ
راولپنڈی (92 نیوز) جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا اجلاس جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز میں ہوا، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں مجموعی علاقائی تذویراتی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

January 23, 2021
آرمی چیف سے قائم مقام امریکی ناظم الامور کی ملاقات، باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قائم مقام امریکی ناظم الامور کی ملاقات ہوئی، آئی ایس پی آرکے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔