پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا اہم پیغام آگیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر کو مبارک ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ چیف آف ایئر اسٹاف، ایئر چیف مارشل ظہیر سندھو اور افواجِ پاکستان کو شاباش اور مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
نواز شریف نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور امن کو ترجیح دیتا ہے مگر اپنا دفاع کرنا بھی جانتا ہے۔
واضح رہے کہ یہ بیان پاکستان اور بھارت کی جانب سے فوری اور مکمل سیز فائر کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی شب پاکستان اور آزاد کشمیر کے 5 مقامات پر حملے کیے گئے تھے جس کا پاکستانی فورسز نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارت کے 5 طیارے بھی مار گرائے تھے۔