بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان کے آپریشن بُنیان مَرصوص نے بھارت دھلا دیا ہے، جس کے ساتھ ہی بھارتی اسٹاک مارکیٹ کو بھی بڑا دھچکا لگا ہے۔
روئٹرز کے مطابق بڑھتی ہوئی کشیدگی اور بڑھنے کے خدشات کے درمیان، خوف و ہراس نے ہندوستانی منڈیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
خیال رہے کہ ایک مالیاتی تجزیہ کار، اویناش گورکشکا نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کی مسلسل جوابی کارروائی ایک مکمل جنگ میں تبدیل ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی حملے میں دہشتگردوں کا سہولتکار بھارتی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہلاک
رائٹرز کا مزید کہنا ہے کہ صرف جمعرات کو ہی بھارتی انڈیکس 0.5 فیصد گر گئے، جو ہفتے کے لیے 1.3 فیصد کی کل کمی کو ظاہر کرتے ہیں۔ بھارت کے 13 میں سے 12 کلیدی مارکیٹ سیکٹر خطرے کے نشان کے ساتھ بند ہوئے، جو سرمایہ کاروں کی وسیع تشویش کی عکاسی کرتے ہیں۔