(ویب ڈیسک ) پاکستان کی فضائی حدود آج دوپہر 12 بجے تک ہر قسم کی پروازوں کیلئے بند کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے نوٹم جاری کردیا ہے۔جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود 10 مئی 2025 کو صبح 3:15 سے دوپہر 12:00 بجے تک ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ’الفتح میزائل‘ کی لانچ شہید پاکستانی بچوں کے نام
واضح رہے کہ فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ بھارت کی جانب سے اسلام آباد، راولپنڈی، شورٹ کوٹ اور دیگر شہروں میں فضائی حملوں کے بعد کیا گیا ہے۔