لاہور: (92 نیوز) پاکستان ایئر فورس نے صرف دو دن میں حقیقت دنیا کے سامنے رکھ دی، بھارتی کہانی ابھی تک ادھوری۔ سچ بولنا جرات مانگتا ہے، جو بھارت کے پاس نہیں۔
پاکستان نے عالمی دنیا کو ثبوت دیے، بھارت اب بھی کہانیاں سنا رہا ہے۔ حقیقت کی گونج بھارتی جھوٹ کو ہمیشہ بے نقاب کر دیتی ہے۔ نیشنل انویسٹیگیشن ایجنسی (این آئی اے) نے ابھی تک پہلگام واقعے کی سچائی جاننے کی کوشش نہ کی، کس سے ڈر ہے؟ دنیا کو اب بھارتی بیانیے پر اعتبار نہیں، کیونکہ %99 جھوٹ پر مبنی ہیں۔
بھارت کو اپنے جھوٹ چھپانے کے لیے سوشل میڈیا بھی ناکافی پڑگیا۔پاکستان نے دنیا کو ثبوت دیے، بھارت نے سناٹے کو ترجیح دی۔ جب حقیقت بولے، تو بھارتی نعرے بھی خاموش ہو جاتے ہیں۔ سچائی کو چھپانے کی ہر کوشش ایک نئی رسوائی کو جنم دیتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا کیلئے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے بعد بڑی آزمائیش
بھارت اپنے عوام سے کس بات کا سچ چھپا رہا ہے؟ مودی کے نعرے، نہ طیارے بچا سکے، نہ عزت۔ بھارتی پروپیگنڈے کی دیواریں حقیقت کے سامنے ریزہ ریزہ ہوگئی۔ حقیقت ہمیشہ سامنے آتی ہے، چاہے بھارت کتنا بھی چھپائے۔
بھارت کے جھوٹ کا پردہ، سچائی کی روشنی سے جل کر راکھ۔ جو سچ پاکستان نے دنیا کو دکھایا، بھارت اب تک اس کا سامنا نہ کر سکا۔ سچ کو دبانے والے، تاریخ میں ہمیشہ بے نقاب ہوئے ہیں۔