اسلام آباد: (92 نیوز) مکار بھارت کو عالمی سطح پر بھی منہ کی کھانا پڑگئی۔ مودی سرکار کی رکاوٹیں نظرانداز۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کو ایک ارب ڈالر قرض کی دوسری قسط اور کلائمنٹ فنانسنگ کی مد میں ایک ارب 30 کروڑ ڈالر جاری کرنے کی منظوری دے دی۔
آئی ایم ایف کے فیصلے پر وزیراعظم کا اظہار اطمینان۔ کہا آئی ایم ایف پروگرام کو سبوتاژ کرنے کی بھارتی کوششیں ناکام ہوگئیں۔ پاکستان کی اہم سفارتی کامیابی بھارت کے لیے بڑا دھچکا ہے۔
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے اقتصادی جائزے کے بعد پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کی دوسری قسط جاری کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔ ذرائع کے مطابق، بھارت نے پاکستان کا قرض پروگرام رکوانے کی کوشش کی۔ مگر آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے فنانسنگ کا پیکج منظور کرلیا۔ جس کے بعد پاکستان کو مجموعی طور پر 2 ارب 30 کروڑ ڈالر فوری جاری کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آپریشن سندور ناکام! بھارتی رافیل کیسے تباہ ہوئے؟ ایئروائس مارشل اورنگزیب احمد کے اہم انکشافات
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کی قسط کی منظوری پر اطمینان کا اظہارکیا۔ کہا، عالمی اداروں نے بھارت کے جھوٹے پراپیگینڈے کو مسترد کردیا۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی۔ معاشی استحکام کیلئے مؤثر کارکردگی اور پائیدار منصوبہ بندی کے لئے پُرعزم ہیں۔