اسلام آباد: (92 نیوز) آپریشن سندور سے وابستہ بھارت کے خواب چکنا چور ہوگئے۔ اس بار رافیل بھی تھے۔ مگر آپریشن پھربھی فیل ہوگیا۔
آپریشن سندور سے رافیل کے جلتا تندور بننے تک کی صورتحال سامنے آگئی۔ ڈپٹی چیف آف ایئر آپریشنز ایئروائس مارشل اورنگزیب احمد نے رافیل طیاروں کی فارمیشن کے درمیان ہونے والی بات چیت اور پرواز کے دوران طیاروں کے گرنے کے ثبوت پیش کردیئے۔
آڈیو میں رافیل فارمیشن کمانڈر گوڈزیلا 4 دریافت کرتا ہے کہ ایک ممبر غائب ہے کہاں چلا گیا؟ جواب نہ ملنے پر کمانڈر کو اندازہ ہوتا ہے کہ رافیل
تو گر گرا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کا پاکستان پر ایک اور حملہ ناکام! 77 ڈرونز مار گرائے
ڈپٹی چیف آف ایئر آپریشنز ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے باور کرایا کہ تم اڑتے ہو تو ہم بھانپ لیتے ہیں۔ پچھیلی بار بھارت نے کہا تھا رافیل ہوتا تو نتیجہ کچھ اور ہوتا۔ اس لئے اس بار رافیل کو خاص طور پر نشانہ بنایا گیا تاکہ بھارت کا خواب توڑا جاسکے۔
ایئروائس مارشل نے مزید بتایا کہ دنیا نے بھی دیکھ لیا کہ رافیل تھے تو بھی کچھ نہ ہوسکا اور رافیل تو کیا دنیا کا کوئی بھی جدید طیارہ ہوتا تو نااہل پائلٹ کی موجودگی میں نتیجہ 27 فروری والا ہی نکلتا۔